ماہنامہ انوار مدینہ لاہور اکتوبر 2014 |
اكستان |
|
قسط : ٣ ، آخری ڈیجیٹل تصویر دارُالعلوم دیوبند کا مؤقف اور فتاویٰ ( حضرت مولانا مفتی زین الاسلام صاحب قاسمی اِلٰہ آبادی ،اِنڈیا ) زیر نظر فتاوٰی ڈیجیٹل تصویر کے بارے میں ہیں جواَزہر الہند دارُالعلوم دیوبند اور مظاہر علوم سہانپور سے جاری کیے گئے ہیں، مذکورہ بالا دونوں اِداروں کے حضرات ِ مفتیان کرام نے ڈیجیٹل تصویر کو بھی ممنوع تصویر کے حکم میں داخل کرکے اُس کے ناجائز وحرام ہونے کا فتوی دیا ہے، عام مسلمانوں کے فائدے کے پیش نظر مندرجہ ذیل فتاوٰی شائع کیے جارہے ہیں۔(اِدارہ) ڈیجیٹل تصویر اور آلات ِتصویر سازی کی مرمت کو پیشہ بنانے کا حکم : محترم المقام قابل اِحترام حضرت مفتی صاحب زیدمجدکم اَلسلام علیکم ورحمة اﷲ وبرکاتہ ! سوال : بعدہ عرض خدمت اَقدس میں یہ ہے کہ زید کیمرہ مکینک ہے او رتقریباً 48 سال سے کیمروں کی مرمت کرتا ہے تو کیا یہ کام درست ہے یا نہیں ؟ واضح رہے کہ اَب اِس جدید دور میں کیمروں میں یہ فرق ہو گیا ہے کہ پرانے کیمروں میں رِیل اور فلم ڈالی جاتی تھی پھر فوٹو کھینچا جاتا تھا، اِس کے بعد اُس کو دھوکر تصویر بنتی تھی لیکن اَب ڈیجیٹل کیمرے آگئے ہیں جن میں فلم نہیں ہوتی بلکہ یہ عکس کو اِلیکٹرونک طریقہ سے جذب کرتے ہیں اور کیمرہ پروسس (محفوظ) کرکے آپ کو یہ کیمرہ اسکرین پر تصویر دِکھاتا ہے۔