ماہنامہ انوار مدینہ لاہور اکتوبر 2014 |
اكستان |
|
ہوگی اور جس کسی نے اِسے دو مرتبہ پڑھا تو اُس پر اور اُس کے اہل و عیال پر برکت نازل ہوگی اور اگر کسی نے اِسے تین بار پڑھا تواُس پر اُس کے اہل و عیال پر اور اُس کے پڑوسیوں پر بھی برکت نازل ہوگی اور اگر بارہ مرتبہ پڑھا تو اللہ تعالیٰ اُس کے لیے جنت میں محل بناتے ہیں اور فرشتے آپس میں کہتے ہیں چلو اپنے بھائی کا محل چل کر دیکھیں اور اگر کسی نے سو مرتبہ اِسے پڑھا تو اُس کے پچیس سال کے گناہ علاوہ قتل اور چوری کے معاف کردیے جائیں گے اور اگر تین سو مرتبہ پڑھا تو اللہ تعالیٰ اُس کے لیے ایسے چار سو شہیدوں کا ثواب لکھیں گے جن کے گھوڑوں کی ٹانگیں کاٹ دی گئیں اور اُنہیں ہلاک کردیا گیا ہو اور اگر ہزار مرتبہ پڑھا تو اُسے اُس وقت تک موت نہیں آئے گی جب تک اپنا مکان جنت میں نہ دیکھ لے یا اُسے دِکھا نہ دیا جائے۔ '' گھر میں داخل ہوتے وقت پڑھنے کی فضیلت : (٣٢) عَنْ جَرِیْرِ بْنِ عَبْدِ اللّٰہِ الْبَجَلِیِّ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ قَالَ قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ۖ ''مَنْ قَرَأَ ( قُلْ ھُوَ اللّٰہُ اَحَدْ) حِیْنَ یَدْخُلُ مَنْزِلَہ لُفِتَ الْفَقْرُ عَنْ اَھْلِ ذٰلِکَ الْمَنْزِلِ وَالْجِیْرَانِ۔ '' (معجم الطبرانی ج ٢ ص ٣٤٠) ''حضرت جریر بن عبد اللہ البجلی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ۖ نے اِرشاد فرمایا جس کسی نے گھر میں داخل ہونے کے وقت ( قُلْ ھُوَ اللّٰہُ اَحَد) کو پڑھا تو اُس کے گھر اور پڑوس والوں سے فقر کو دُور کردیا جائے گا۔ '' (جاری ہے)