Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور اکتوبر 2014

اكستان

42 - 65
معاملہ اُلجھ جائے گا،کچھ مادَر پدر آزاد ،روشن خیال ،آزاد منش ،خود رائی کے مریض جدید محققین پیدا ہو جائیں گے وہ قرآن و حدیث کا آزادانہ مطالعہ کرکے اپنی اپنی جدا تحقیق کرکے صراط مستقیم کے کئی نمونے بنا ڈالیں گے۔ ایک سبیل اللہ کے مقابلہ میںکئی سبیل الشیطان اِیجاد کر لیں گے اور اپنی جدید تحقیق کی بنیاد پر مختلف فرقے بناکر فرقہ واریت کی آگ بھڑکادیں گے اِس لیے اللہ تعالیٰ نے اُ مت ِمحمدیہ کو اِس پریشانی سے بچانے اور نکالنے کے لیے اَصلی صراطِ مستقیم اور نقلی صراطِ مستقیم کے درمیان فرق کرنے کے لیے پہچان بتائی اور پہچان بتا کر تعیین فرمادی ۔
فرمایا ( صِرَاطَ الَّذِیْنَ اَنْعَمْتَ عَلَیْھِمْ ) یعنی ''صراطِ مستقیم ''  مُنْعَمْ عَلَیْھِمْ  جماعت کا راستہ ہے لہٰذا ہر زمانہ کے  مُنْعَمْ عَلَیْھِمْ  لوگوں کا جو متواتر راستہ ہے وہ صراطِ مستقیم ہے اور اِس سے کٹا ہوا راستہ فرقہ واریت ہے، جس عقیدہ و عمل پر  مُنْعَمْ عَلَیْھِمْ  جماعت کی تحقیق و عمل کی مُہر ہے وہ حق ہے اور سچ ہے جس پر  مُنْعَمْ عَلَیْھِمْ کی مہر نہیں بلکہ جدید محققین کے آزادانہ نظر یات و خیالات ہیں وہ باطل اور جھوٹ ہے ۔ پس فرقہ واریت کا خاتمہ اِسی میں ہے کہ سب  مُنْعَمْ عَلَیْھِمْ  لوگوں کے متواتر طریقہ کو مضبوطی سے پکڑلیں اور اپنی اپنی آزادانہ تحقیق کوچھوڑ دیں۔
اللہ تعالیٰ نے صراطِ مستقیم کی پچان یہ نہیں بتائی صراط القرآن و الحدیث یا سبیل القرآن والحدیث بلکہ فرمایا ( صِرَاطَ الَّذِیْنَ اَنْعَمْتَ عَلَیْھِمْ )اور سبیل المؤمنین ۔اِس لیے کہ قرآن وحدیث کے مطالعہ کے دوطریقے ہیں ایک یہ کہ  مُنْعَمْ عَلَیْھِمْ مؤمنین کی تحقیق اور عملی طریق کی روشنی میں  مطالعہ ہو اور اُن کی تحقیق و عمل کوبطورِ شرح کے سامنے رکھ کر قرآن و حدیث کا مطالعہ کیا جائے اور جہاں اپنی تحقیق ،منعم علیہ کی تحقیق وطریق سے اور سبیل المؤمنین سے ٹکراتی نظر آئے تو( صِرَاطَ الَّذِیْنَ اَنْعَمْتَ عَلَیْھِمْ ) اور سبیل المؤمنین کی تکذیب کرنے اور اُن پر گمراہی کے فتوے لگانے کی بجائے قرآن وحدیث کے سمجھنے میں اپنے فہم کی کجی اور غلطی دُور کی جائے ۔اُن کو غلط کہنے کے بجائے اپنا منشا غلطی تلاش کرکے اپنی غلطی کو درست کیا جائے ۔
دُوسرا طریقہ یہ ہے کہ منعم علیہم کے طریق اور سبیل المؤ منین سے آنکھیں بند کرکے مطالعہ کیا
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 اس شمارے میں 2 1
3 حرف آغاز 4 1
5 درسِ حدیث 16 1
6 اگر اَعمال اچھے ہوں تو لمبی عمر مبارک ہے : 17 5
7 ہر عمل نیکی بن سکتا ہے : 19 5
8 حضرت جنید کا قصہ : 19 5
9 ''جھوٹ''کیا ہے ؟ 21 5
10 قرآن کی تفسیر حدیث ہی سے کی جاسکتی ہے ڈکشنری سے نہیں : 21 5
11 گناہ کے کام میں والدین کی اِطاعت نہیں کی جائے گی : 24 5
12 فرض نماز پڑھنے کا فائدہ،نہ پڑھنے کا نقصان : 24 5
13 اِسلام کیا ہے ؟ 25 1
14 ساتواں سبق 25 13
15 معاملات میں سچائی و اِیمانداری اور اَکلِ حلال و حقوق العباد کی اہمیت 25 13
16 پاک کمائی اور اِیماندارانہ کار وبار : 25 13
17 معاملات میں نرمی اور رحم دِلی : 26 13
18 قصص القرآن للاطفال 28 1
19 پیارے بچوں کے لیے قرآن کے پیارے قصّے 28 18
20 (قارون کا واقعہ ) 28 18
21 سیرت خُلفا ئے راشد ین 31 1
22 اَمیر المؤمنین حضرت عثمان بن عفّان ذوالنّورین 31 21
23 حضرت عثمان کے چند نصیحت آموزکلمات : 31 21
24 قربانی کے مسائل 33 1
25 قربانی کس پر واجب ہے : 33 24
26 قربانی مقیم پر واجب ہوتی ہے مسافر پر نہیں : 34 24
27 قربانی کا وقت : 34 24
28 قربانی کے جانور : 35 24
29 قربانی کا گوشت اور کھال : 37 24
30 متفرق مسائل : 38 24
31 ذبح سے پہلے کی دُعا : 39 24
32 ذبح کے بعد کی دُعا : 39 24
33 فرقہ واریت کیا ہے ، کیوںہے اور سدباب کیا ہے ؟ 40 1
34 فرقہ واریت کا حل کتاب و سنت کی روشنی میں : 40 33
35 اِسلامی معاشرت 46 1
36 نکاح کرتے وقت کن باتوں کا خیال رہے ؟ 46 35
37 تِلک : 46 35
38 جہیز : 47 35
39 اربعین حدیثا فی فضل سورة الاخلاص 48 1
40 فضائل سورۂ اِخلاص 48 39
41 ڈیڑھ ہزار نیکیاں : 48 39
42 یوم ِ عرفہ میں پڑھنے کی فضیلت : 49 39
43 گھر میں داخل ہوتے وقت پڑھنے کی فضیلت : 50 39
44 ڈیجیٹل تصویر 51 1
45 بقیہ : اِسلامی معاشرت 58 35
46 مؤرخین، مصنفین اور شیخ الاسلام حضرت مولانا سیّد حسین اَحمد مدنی کے متوسلین کے لیے 59 1
47 کیا اِس سے خلیفہ ہونا ثابت کیا جاسکتا ہے ؟ 63 46
Flag Counter