ماہنامہ انوار مدینہ لاہور اکتوبر 2014 |
اكستان |
|
قارئین ِمحترم کی اِطلاع کے لیے یہ بھی بتلانا ضروری ہے کہ I.B.C اور A.B.I جڑواں فریب کاری کرتے ہیں، کبھی اُن کا خط اِنٹر نیشنل بائیو گرافیکل کانگریس اور کبھی اَمریکن بائیو گرافیکل اِنسٹیٹیوٹ Religion North Carolina 27622 USA P.O.Box 31226کے حوالے سے آتا ہے۔ اِن دونوں اِداروں کے مالک ایک ہی گروپ کے یہ نو سر باز برطانوی ہیں۔ میرے نام اِن دونوں اِداروں کے ایسے ہی کوئی ایک سو پچاس خطوط (جیسے ڈاکٹر صاحب موصوف کوآتے رہے) موجود ہیں، میں نے چونکہ اُن کے مطلوبہ ڈالر اَب تک اِن پانچ برسوں میں نہیں بھیجے، اِس لیے مجھے حتمی طور پرHall of Fame اور Outstanding Man of 20th Century قرار نہیں دیا ہے اَلبتہ اپنی کتاب (I.B) کا ایک Proof کوئی دس دفعہ اِس تقاضے کے ساتھ میرے نام بھیجا ہے کہ 875 ڈالر روانہ کروں تاکہ وہ اِس پروف کو حقیقت کا رنگ دے سکیں۔ ڈاکٹر صاحب موصوف کی خدمت میں عرض ہے کہ وہ اِن فریبی اِداروں کے عطا کردہ ایسے اِعزازات کواپنے لیے وجہ اِفتخار نہ بنائیں جو یقینا اِن اِداروں کو مطلوبہ رقم کی اَدائیگی کے بعد حاصل کیے گئے ہوں گے ۔ ڈاکٹر صاحب بارِ خاطرنہ فرمائیں تویہ بھی کہتا چلوں کہ یہ عاجز جو ڈاکٹر صاحب کی شہرت و لیاقت کا کسی طور پر ہم پایہ نہیں، اِس اِدارے سے اِس ہیچمداں تک کو اِنٹرنیشنل مین آف دی ائیر 1992-93ء کی بار بار کوشش کی لیکن یہ عاجزاُن کے دامِ فریب میں اَب تک نہیں آسکا،یہ بیمار نرگسیت (خود آرائی و خود پسندی) کا ایک عمل ہے۔ ہمارے صحیح الدماغ اہلِ علم کو اِس عارضے سے دُور رہنا چاہیے ۔ اپنے تمام مندر جات کے ثبوت کے طور پر A.B.I اور I.B.C کے تمام متعلقہ خطوط اِس مختصر مضمون کے ساتھ منسلک کررہا ہوں۔'' (روزنامہ خبریں لاہور ٢٢جنوری ٢٠٠٠ئ)۔( ص ٢٥٢ تا ٢٥٣ )