Deobandi Books

ثبوت قیامت اور اس کے دلائل قرآن پاک کی روشنی میں

ہم نوٹ :

7 - 42
انہوں نے بغیر میرے پوچھے ہوئے یہ اعلان کردیا کہ آج آزاد میدان مسجد محلہ ہیرآ باد میں شارح مثنوی مولانائے روم کی تقریر ہوگی۔ میں نے اس سے پہلے کبھی تقریر نہیں کی تھی، مجلس میں بیٹھ کر باتیں کرلینا اور ہے، منبر پر تقریر کرنا اور ہے۔ اس شخص نے بغیر میرے پوچھے مجھے بٹھلادیا اور مقتل میں پیش کردیا۔ میرا دل دھڑکنے لگا، چوں کہ میں نے کبھی مجمع عام سے خطاب نہیں کیا تھا، اس لیے مارے ڈر کے زبان خشک ہوگئی، الفاظ ادا ہونے کے لیے دہن میں لُعابِ دہن نہیں تھا، مگر اس شخص کے اخلاص وآبرو کو اللہ نے رکھ لیا کہ مضامین آنے لگے اور بیان ہوگیا۔ میرا پہلا بیان یہیں ہیر آباد سے شروع ہوا۔ اس کے بعد جب بیٹری چارج ہوگئی تو ساری دنیا میں اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ اب کوئی تکلف نہیں ہوتا۔ مگر مقرر سازی اُسی نے سکھائی، زبردستی دریا میں پھینک دیا کہ تیرنا نہیں جانتے، مگر اب تیروگے جان بچانے کے لیے۔ تو حافظ عبدالقدیر صاحب کے یہاں میرا آنا جانا شروع ہوا اور اُن ہی کے گھر سے دعوت وتبلیغ کا کام حیدرآباد میں شروع ہوا۔ میں ہر مہینہ آیا کرتا تھا مگر اب ضُعف کی وجہ سے اور کچھ مصروفیات کی وجہ سے آنا نہیں ہورہا،  تو حضرت مفتی صاحب کے ساتھ یہ بھی پہنچ گئے اور میرپور خاص سے ہمارے ایک پیر بھائی بھی پہنچ گئے، تینوں نے خواہش ظاہر کی کہ بہت عرصہ ہوا سندھ کے اندرونی ضلعوں میں اور قصبات میں آنا نہیں ہوا،  تو تینوں بزرگوں کو دیکھ کر بڑی ہمت ہوگئی۔ ہمدرد نے تو شربت روح افزا ایجاد کیا ہے مگر بزرگوں کی صحبت شربت ہمت افزا ہے اور شربت محبت افزابھی ہے، تو ان حضرات کی خواہش پر میں یہاں حاضر ہوا ہوں ؎
میں  خود  آیا   نہیں  لایا  گیا  ہوں
محبت  دے  کے   تڑپایا   گیا   ہوں
سمجھتا      خاک      اسرارِ       محبت
نہیں  سمجھا  میں  سمجھایا  گیا  ہوں
عصرِ حاضر میں علماء کو اچھا لباس پہننے کی ترغیب
اور یہاں آنے سے پہلے یہ جبہ بھی مجھے ہدیہ ملا، مکہ شریف میں ایک دوست ہیں
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 عصرِ حاضر میں علماء کو اچھا لباس پہننے کی ترغیب 7 1
3 مفرحاتِ قلب 9 1
4 اللہ والوں کی خوش دلی 9 1
5 شرعی پردے کا اہتمام 10 1
6 بلندی پر چڑھنے اور اُترنے کی سنت 10 1
7 وضو کی مسنون دعا اور اس کی حکمت 11 1
8 وضو کے بعد کی دعا اور اس کی حکمت 12 1
9 توبہ کی تین قسمیں 12 1
10 نفس کے مٹنے کی مثال 14 1
11 نسبت مع اللہ کے آثار 14 1
12 اہل اللہ کی نظر کی کرامت 15 1
13 بدنظری کی لعنت 19 1
14 بدنظری کی وجہ سے ذلیل ہونے کا ایک واقعہ 20 1
15 بدنظری کا سب سے بڑا نقصان 21 1
16 توبہ کرنے والا بھی ولی اللہ ہے 22 1
17 تزکیہ یافتہ ہونے اور تزکیہ یافتہ سمجھنے کا فرق 23 1
18 تکبر کا علاج 24 1
19 وقوعِ قیامت کے عجیب و غریب دلائل 25 1
20 دعا اَللّٰھُمَّ اَلْھِمْنِیْ رُشْدِیْ کی انوکھی تشریح 28 1
22 مذکورہ دعا کا آیت اُولٰٓئِکَ ہُمُ الرّٰشِدُوۡنَ سے خاص ربط 30 21
23 رُشد کے معانی پر قرآنِ پاک سے عجیب استدلال 28 1
24 مذکورہ دعا کا آیت اُولٰٓئِکَ ہُمُ الرّٰشِدُوۡنَ سے خاص ربط 30 23
25 الہامِ رُشد کے بعد شرِِّنفس سے پناہ مانگنے کی وجہ 32 1
26 تلخ زندگی اور بالطف حیات 33 1
27 ایک دعا میں دو نعمتیں 35 1
28 قیامت آنے کا سبب 35 1
29 اجتماعی قیامت اور انفرادی قیامت 36 1
Flag Counter