Deobandi Books

ثبوت قیامت اور اس کے دلائل قرآن پاک کی روشنی میں

ہم نوٹ :

23 - 42
تک مقابلہ ہورہا ہے اس وقت تک اس کی آبرو علیٰ معرض الخطر ہے، لیکن جب اس نے نفس وشیطان کو پٹخ دیا اور اللہ کا ولی ہوگیا اب اس کو ماضی کا طعنہ نہ دو کہ تم پہلے ایسے تھے یعنی تِلّی کا تیل جب روغنِ گل ہوگیا تو اب اسے روغنِ کنجد یعنی تِلّی کا تیل مت کہو؎
روغنِ  گل  روغنِ  کنجد  نہ   ماند
تِلّی کا تیل جب گلاب کی صحبت سے روغنِ گل ہوگیا تو اب وہ تِلّی کا تیل نہیں ہے، اب روغنِ گل ہے۔ جب برف نے سورج دیکھ لیا اور پگھل کر پانی ہوگیا، اب اس کو پانی کہو برف نہ کہو، اب وہ سیال ہے اس کوجامد مت کہو۔تو میں عرض کررہا تھا کہ جب تیسری بار میں نے حضرت شاہ پھولپوری رحمۃ اللہ علیہ کی طرف دیکھا تو حضرت اب بھی میری طرف  ہی دیکھ رہے تھے اور آنکھیں ویسے ہی سرخ تھیں۔ یہ اسی نظر کا صدقہ ہے جو آپ لوگ مجھے اپنی نظر میں لیے ہوئے ہیں۔ یہ شاہ عبدالغنی رحمۃ اللہ علیہ کی نظر کا صدقہ ہے۔ اہل اللہ کی نظر سے جب کتا بھی محروم نہیں رہا تو اختر تو آخر انسان ہے۔ بہت سے ایسے دوست جو آج سے25 سال پہلے میری دعا سنتے تھے کہ اے خدا! سارے عالم میں اختر کے درد کو نشر فرما تو اس وقت بھی وہ مجھ سے نیک گمان رکھتے تھے،لیکن الحمدللہ!دیکھو آج امریکا، کینیڈا، ٹورنٹو، برطانیہ، ساؤتھ افریقہ، ڈربن، کیپ ٹاؤن، جوہانسبرگ،ہندوستان، بنگلہ دیش ساری دنیا میں اللہ تعالیٰ کے فضل سے بلایا جارہا ہوں، ہرجگہ سے ٹیلی فون آتے رہتے ہیں کہ کب آؤگے؟ اختر میں کوئی بات نہیں ہے، لیکن اللہ تعالیٰ کی بات کی کیا بات ہے۔
تزکیہ یافتہ ہونے اور تزکیہ یافتہ سمجھنے کا فرق
تو دوستو! میں اپنے موضوع کو پیش کرتا ہوں۔ قَدۡ  اَفۡلَحَ  مَنۡ  زَکّٰىہَا جملۂ خبریہ ہے لیکن جملۂ خبریہ میں جملۂ انشائیہ ہے کہ اپنے نفس کا تزکیہ کرو۔ اس کے بعد دوسری آیت میں فرمایا فَلَا  تُزَکُّوۡۤا اَنۡفُسَکُمۡ11؎  اپنے نفس کو مزکّٰی مت کہنا۔
قَدۡ  اَفۡلَحَ  مَنۡ  زَکّٰىہَا سے معلوم ہوا کہ اپنی اصلاح کرنا، تزکیہ کرنا واجب ہے اور فَلَا  تُزَکُّوۡۤا اَنۡفُسَکُمۡ میں حکم ہے کہ اپنے کو پاک مت سمجھو۔ فَلَا تُزَکُّوْا میں نفی ہے کہ
_____________________________________________
11؎    النجم:32
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 عصرِ حاضر میں علماء کو اچھا لباس پہننے کی ترغیب 7 1
3 مفرحاتِ قلب 9 1
4 اللہ والوں کی خوش دلی 9 1
5 شرعی پردے کا اہتمام 10 1
6 بلندی پر چڑھنے اور اُترنے کی سنت 10 1
7 وضو کی مسنون دعا اور اس کی حکمت 11 1
8 وضو کے بعد کی دعا اور اس کی حکمت 12 1
9 توبہ کی تین قسمیں 12 1
10 نفس کے مٹنے کی مثال 14 1
11 نسبت مع اللہ کے آثار 14 1
12 اہل اللہ کی نظر کی کرامت 15 1
13 بدنظری کی لعنت 19 1
14 بدنظری کی وجہ سے ذلیل ہونے کا ایک واقعہ 20 1
15 بدنظری کا سب سے بڑا نقصان 21 1
16 توبہ کرنے والا بھی ولی اللہ ہے 22 1
17 تزکیہ یافتہ ہونے اور تزکیہ یافتہ سمجھنے کا فرق 23 1
18 تکبر کا علاج 24 1
19 وقوعِ قیامت کے عجیب و غریب دلائل 25 1
20 دعا اَللّٰھُمَّ اَلْھِمْنِیْ رُشْدِیْ کی انوکھی تشریح 28 1
22 مذکورہ دعا کا آیت اُولٰٓئِکَ ہُمُ الرّٰشِدُوۡنَ سے خاص ربط 30 21
23 رُشد کے معانی پر قرآنِ پاک سے عجیب استدلال 28 1
24 مذکورہ دعا کا آیت اُولٰٓئِکَ ہُمُ الرّٰشِدُوۡنَ سے خاص ربط 30 23
25 الہامِ رُشد کے بعد شرِِّنفس سے پناہ مانگنے کی وجہ 32 1
26 تلخ زندگی اور بالطف حیات 33 1
27 ایک دعا میں دو نعمتیں 35 1
28 قیامت آنے کا سبب 35 1
29 اجتماعی قیامت اور انفرادی قیامت 36 1
Flag Counter