Deobandi Books

ثبوت قیامت اور اس کے دلائل قرآن پاک کی روشنی میں

ہم نوٹ :

33 - 42
نفس سے ڈر ہے وَاَعِذْنِیْ مِنْ شَرِّ نَفْسِیْ19؎  ہم اپنے نفس کی شرارتوں اور خباثتوں سے آپ کی پناہ چاہتے ہیں۔ بتاؤ! راستے میں دل کہتا ہے کہ یہاں نظر مت ڈالو، اس عورت کو مت دیکھو، تو ہدایت ہوگئی الہامِ رُشد ہوگیا، لیکن اگر دل کی ہدایت پر عمل نہ کیا اور بدنظری کرلی تو نفس کی         یہ شرارت ایمان کی حرارت کو بجھادیتی ہے، نفس کہتا ہے میاں دیکھو، دیکھا جائے گا؎
آج تو  عیش سے گزرتی ہے
عاقبت  کی  خبر  خدا  جانے
غالب کے شعروں کا سہارا لیتے ہو؟ غالب کوئی ولی اللہ تھا؟ عاقبت کی خبر تو اللہ تعالیٰ نے بتادی، عاقبت تو درکنار دنیا ہی میں اسی وقت عذاب شروع ہوجاتا ہے۔
تلخ زندگی اور بالطف حیات
دوستو!دردِ دل سے کہتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ کی نافرمانی کا نقطۂ آغاز، حق تعالیٰ کے عذاب کا نقطۂ آغازہے،دلیل بھی سن لو:
وَ مَنۡ اَعۡرَضَ عَنۡ ذِکۡرِیۡ فَاِنَّ لَہٗ مَعِیۡشَۃً ضَنۡکًا20؎
یہ فائے تعقیبیہ ہے جس میں تاخیر نہیں ہوتی، جس کے معنیٰ یہ ہوئے کہ اگر تم نے مجھ کو ناخوش کرکے حرام لذت حاصل کی تو تمہارے قلب پر میں بے کیفی کا عذاب اور تلخیٔ حیات فوراً مسلط کردوں گا اور اس حیات کو حیات نہیں کہوں گا، مَعِیۡشَۃً  کہوں گا، وہ حیات نہیں ہوگی، جانوروں کا ساجینا ہوگا۔ اور اگر گناہ چھوڑ دو گے، تقویٰ والے، اللہ والے بن جاؤ گے فَلَنُحۡیِیَنَّہٗ  حَیٰوۃً  طَیِّبَۃً21؎ تو ہم تم کو پاکیزہ حیات دیں گے، بالطف زندگی دیں گے، وہ حیات اس قابل  ہے کہ تمہارا خالقِ حیات تمہاری حیات کو حیات سے تعبیر کرے گا۔ اور اگر تم نے گناہ نہ چھوڑے تو یاد رکھو! ہم تمہارے لیے حیات کی لُغت کا اطلاق ہی نہیں کریں گے، ہم یہ کہیں گے وَ مَنۡ اَعۡرَضَ عَنۡ ذِکۡرِیۡ فَاِنَّ لَہٗ مَعِیۡشَۃً ضَنۡکًا تمہاری حیات اس
_____________________________________________
19؎   جامع الترمذی:186/2، باب ماجاء فی جامع الدعوات،ایج ایم سعید
20؎    طٰہٰ :124
21؎    النحل:97
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 عصرِ حاضر میں علماء کو اچھا لباس پہننے کی ترغیب 7 1
3 مفرحاتِ قلب 9 1
4 اللہ والوں کی خوش دلی 9 1
5 شرعی پردے کا اہتمام 10 1
6 بلندی پر چڑھنے اور اُترنے کی سنت 10 1
7 وضو کی مسنون دعا اور اس کی حکمت 11 1
8 وضو کے بعد کی دعا اور اس کی حکمت 12 1
9 توبہ کی تین قسمیں 12 1
10 نفس کے مٹنے کی مثال 14 1
11 نسبت مع اللہ کے آثار 14 1
12 اہل اللہ کی نظر کی کرامت 15 1
13 بدنظری کی لعنت 19 1
14 بدنظری کی وجہ سے ذلیل ہونے کا ایک واقعہ 20 1
15 بدنظری کا سب سے بڑا نقصان 21 1
16 توبہ کرنے والا بھی ولی اللہ ہے 22 1
17 تزکیہ یافتہ ہونے اور تزکیہ یافتہ سمجھنے کا فرق 23 1
18 تکبر کا علاج 24 1
19 وقوعِ قیامت کے عجیب و غریب دلائل 25 1
20 دعا اَللّٰھُمَّ اَلْھِمْنِیْ رُشْدِیْ کی انوکھی تشریح 28 1
22 مذکورہ دعا کا آیت اُولٰٓئِکَ ہُمُ الرّٰشِدُوۡنَ سے خاص ربط 30 21
23 رُشد کے معانی پر قرآنِ پاک سے عجیب استدلال 28 1
24 مذکورہ دعا کا آیت اُولٰٓئِکَ ہُمُ الرّٰشِدُوۡنَ سے خاص ربط 30 23
25 الہامِ رُشد کے بعد شرِِّنفس سے پناہ مانگنے کی وجہ 32 1
26 تلخ زندگی اور بالطف حیات 33 1
27 ایک دعا میں دو نعمتیں 35 1
28 قیامت آنے کا سبب 35 1
29 اجتماعی قیامت اور انفرادی قیامت 36 1
Flag Counter