Deobandi Books

ثبوت قیامت اور اس کے دلائل قرآن پاک کی روشنی میں

ہم نوٹ :

10 - 42
سوراخ ہوتے ہیں اور سانس لینے میں کوئی پریشانی نہیں ہوتی۔ حضرت تھانوی رحمۃ اللہ علیہ نے اپنے خادم سے فرمایا کہ یہ ٹوکری میرے بھانجے ظفر عثمانی کو پیش کردو کہ ماموں نے ایک عظیم تحفہ بھیجا ہے۔ مولانا ظفر احمد عثمانی سمجھے کہ ماموں نے ہمیں کوئی خربوزہ، تربوز، کیلا یا کوئی اور پھل وغیرہ بھیجا ہوگا۔ جب اس کو کھول کر دیکھا تو اپنی بچی نکلی تو فرمایا: واقعی عظیم تحفہ ہے۔ا س سے حضرت کی خوش مزاجی اور خوش دلی بھی ثابت ہوتی ہے۔ آج کل خوش دلی والے کو پیر ہی نہیں سمجھتے۔ سمجھتے ہیں کہ پیر وہ ہے جو آنکھ لال کیے ہو اوربھینسے کی طرح سانس پھلاتا ہو، ناک پھلاپھلا کر سانس لے رہا ہو اور سب پر رعب جمائے ہوئے ہو۔ یہ طریقہ ہمارے بزرگوں کا نہیں ہے، ہمارے بزرگ تو گھل مل کے رہتے ہیں۔
شرعی پردے کا اہتمام
ایک واقعہ یاد آگیا کہ حضرت مولانا ظفر احمد عثمانی کے سگے بھائی مولانا سعید احمد صاحب جب بارہ سال کے ہوگئے، تو حکیم الامت نے پوچھا  مولوی سعید! تمہاری کیا عمر ہوگئی؟ کہا بارہ سال۔ فرمایا ممانی سے پردہ ہے یا نہیں؟ بس پھر گھر نہیں گئے حالاں کہ حضرت پیرانی صاحبہ نے ان کو پالا تھا، ان کی اماں بچپن میں انتقال کر گئیں تھیں۔ پیرانی صاحبہ نے فرمایا           یہ تو چھوٹا سا تھا، ہم نے اسے ہگایا مُتایاہے۔ فرمایا کچھ بھی ہو مسئلہ یہی ہے۔ ماں اپنے بچے کو ہگاتی متاتی ہے، مگر جب بچہ بالغ ہوجائے تو کیا پھر بھی اس کو ہگامتاسکتی ہے؟ شرم کی جگہ دیکھ سکتی ہے؟ بعضے لوگ کراچی میں چھوٹے بچوں کو نوکر رکھتے ہیں، جب وہ بالغ ہوجاتے ہیں تو  بیگم صاحبہ کہتی ہیں کہ آنے جانے دو، یہ تو بچپن کا پالا ہوا ہے۔ دوستو! عمر کی زیادتی سے مسئلے بدل جاتے ہیں۔ وہ لڑکا جس کو چار پانچ سال کی عمر سے پالا تھا جب بالغ ہوگیا تو اب اس کا گھر میں آنا جانا جائز نہیں ہے، اب اس سے پردہ کرو، شرعی پردہ بہت ضروری ہے۔
بلندی پر چڑھنے اور اُترنے کی سنت
میں جس مضمون کو بیان کرنا چاہتا ہوں اس سے پہلے دو تین سنت پیش کرتا ہوں کہ میرے شیخ کی ہدایت ہے کہ وعظ سے پہلے دو تین سنت بیان کردو کہ امت کو کچھ عمل بھی مل
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 عصرِ حاضر میں علماء کو اچھا لباس پہننے کی ترغیب 7 1
3 مفرحاتِ قلب 9 1
4 اللہ والوں کی خوش دلی 9 1
5 شرعی پردے کا اہتمام 10 1
6 بلندی پر چڑھنے اور اُترنے کی سنت 10 1
7 وضو کی مسنون دعا اور اس کی حکمت 11 1
8 وضو کے بعد کی دعا اور اس کی حکمت 12 1
9 توبہ کی تین قسمیں 12 1
10 نفس کے مٹنے کی مثال 14 1
11 نسبت مع اللہ کے آثار 14 1
12 اہل اللہ کی نظر کی کرامت 15 1
13 بدنظری کی لعنت 19 1
14 بدنظری کی وجہ سے ذلیل ہونے کا ایک واقعہ 20 1
15 بدنظری کا سب سے بڑا نقصان 21 1
16 توبہ کرنے والا بھی ولی اللہ ہے 22 1
17 تزکیہ یافتہ ہونے اور تزکیہ یافتہ سمجھنے کا فرق 23 1
18 تکبر کا علاج 24 1
19 وقوعِ قیامت کے عجیب و غریب دلائل 25 1
20 دعا اَللّٰھُمَّ اَلْھِمْنِیْ رُشْدِیْ کی انوکھی تشریح 28 1
22 مذکورہ دعا کا آیت اُولٰٓئِکَ ہُمُ الرّٰشِدُوۡنَ سے خاص ربط 30 21
23 رُشد کے معانی پر قرآنِ پاک سے عجیب استدلال 28 1
24 مذکورہ دعا کا آیت اُولٰٓئِکَ ہُمُ الرّٰشِدُوۡنَ سے خاص ربط 30 23
25 الہامِ رُشد کے بعد شرِِّنفس سے پناہ مانگنے کی وجہ 32 1
26 تلخ زندگی اور بالطف حیات 33 1
27 ایک دعا میں دو نعمتیں 35 1
28 قیامت آنے کا سبب 35 1
29 اجتماعی قیامت اور انفرادی قیامت 36 1
Flag Counter