Deobandi Books

ثبوت قیامت اور اس کے دلائل قرآن پاک کی روشنی میں

ہم نوٹ :

36 - 42
جرمنی کے کافروں کے لیے نہیں ہیں۔تو اللہ تعالیٰ سے غفلت اور اللہ اللہ کرنے والوں کے عدم وجود سے قیامت آئے گی۔ معلوم ہوا کہ اللہ کا نامِ پاک سارےعالم کی جان ہے، جانِ کائنات ہے۔ جان نہ رہے تو انسان مردہ ہوکر گرجاتا ہے۔ بس اسی طرح جس دن پورے عالم میں کوئی اللہ کا نام لینے والا نہ ہوگا پورا عالم گرجائے گا۔ جانِ عالم ہے اللہ، جانِ کائنات ہے اللہ۔ بعض نادان مسلمان یہ سمجھتے ہیں کہ ہم امریکا کا دیا کھارہے ہیں حالاں کہ امریکا ہماری برکت سے کھارہا ہے، مسلمانوں کے صدقے میں کھارہا ہے، جب مسلمان نہ رہیں گے تو دیکھوں گا کہ امریکا کیسے قائم رہتا ہے اور جرمن، جاپان کیسے رہتے ہیں اور ہالینڈ، تھائی لینڈ، پولینڈ، انگلینڈ وغیرہ جتنے لینڈ ہیں ان کے لینڈ کیسے رہتے ہیں۔
اجتماعی قیامت اور انفرادی قیامت
تو دوستو! اجتماعی قیامت تو یہ ہے کہ جب پورے عالم میں کوئی اللہ تعالیٰ کا نام لینے والا نہ ہوگا تو اجتماعی قیامت آجائے گی، لیکن ایک انفرادی قیامت بھی ہے کہ جس مومن کا دل گناہوں کا عادی ہوکر اللہ کے ذکر سے غافل ہوجائے گا اس کے دل کے آسمان گرجائیں گے، اس کے دل کی زمین گرجائے  گی، اس کے دل کے سورج اور چاند گرجائیں گے، اس کے دل کے ستارے گرجائیں گے، اس کا دل قیامت زدہ ہوجائے گا، یہ اس کی انفرادی قیامت ہے، اس لیے دوستو! کہتا ہوں کہ زندگی کا ایک سانس بھی مالک کی ناراضگی کے لیے استعمال نہیں کرو۔
بس اب دعا کرلیجیے۔ غالباً دس بج گئے ہیں۔ بس دس پر بس۔ دس پر قافیہ بھی بس کا ملتا ہے۔ اب دعا کیجیے کہ اے اللہ! اپنے دستِ کرم سے اختر کو، اس کی اولاد کو، آپ سب کو، آپ کی اولاد کو، ہم سب کو کامل ایمان و یقین عطا فرمادے؎
دست  بکشا  جانبِ  زنبیل  ما
ہماری ان جھولیوں کی طرف اپنی مہربانی کا ہاتھ بڑھائیے، ایسا ایمان و یقین عطا فرمائیے کہ اختر کی زندگی کی ہر سانس، میری اولاد کی، آپ سب کی، ہم سب کی، ہمارے خاندان والوں کی ہر سانس اے اللہ !آپ پر فدا ہو اور ایک سانس بھی ہم آپ کو ناراض نہ کریں۔ اے اللہ! ہماری ماضی کی خطاؤں کو معاف فرمادے، موجودہ حالت کو تقویٰ کے نور سے روشن فرمادے، مستقبل کو نورِ تقویٰ سے تابناک فرمادے۔ اے خدا! دردِ دل سے اختر یہ بھیک مانگتا ہے، اختر مسافر ہے اور
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 عصرِ حاضر میں علماء کو اچھا لباس پہننے کی ترغیب 7 1
3 مفرحاتِ قلب 9 1
4 اللہ والوں کی خوش دلی 9 1
5 شرعی پردے کا اہتمام 10 1
6 بلندی پر چڑھنے اور اُترنے کی سنت 10 1
7 وضو کی مسنون دعا اور اس کی حکمت 11 1
8 وضو کے بعد کی دعا اور اس کی حکمت 12 1
9 توبہ کی تین قسمیں 12 1
10 نفس کے مٹنے کی مثال 14 1
11 نسبت مع اللہ کے آثار 14 1
12 اہل اللہ کی نظر کی کرامت 15 1
13 بدنظری کی لعنت 19 1
14 بدنظری کی وجہ سے ذلیل ہونے کا ایک واقعہ 20 1
15 بدنظری کا سب سے بڑا نقصان 21 1
16 توبہ کرنے والا بھی ولی اللہ ہے 22 1
17 تزکیہ یافتہ ہونے اور تزکیہ یافتہ سمجھنے کا فرق 23 1
18 تکبر کا علاج 24 1
19 وقوعِ قیامت کے عجیب و غریب دلائل 25 1
20 دعا اَللّٰھُمَّ اَلْھِمْنِیْ رُشْدِیْ کی انوکھی تشریح 28 1
22 مذکورہ دعا کا آیت اُولٰٓئِکَ ہُمُ الرّٰشِدُوۡنَ سے خاص ربط 30 21
23 رُشد کے معانی پر قرآنِ پاک سے عجیب استدلال 28 1
24 مذکورہ دعا کا آیت اُولٰٓئِکَ ہُمُ الرّٰشِدُوۡنَ سے خاص ربط 30 23
25 الہامِ رُشد کے بعد شرِِّنفس سے پناہ مانگنے کی وجہ 32 1
26 تلخ زندگی اور بالطف حیات 33 1
27 ایک دعا میں دو نعمتیں 35 1
28 قیامت آنے کا سبب 35 1
29 اجتماعی قیامت اور انفرادی قیامت 36 1
Flag Counter