Deobandi Books

ثبوت قیامت اور اس کے دلائل قرآن پاک کی روشنی میں

ہم نوٹ :

22 - 42
سب سے بڑا عذاب بدنظری کا یہ ہے کہ حق تعالیٰ کے قرب سے محروم رہتا ہے۔ بتاؤ! اس سے بڑا کوئی عذاب ہے کہ انسان اپنے اللہ کی نسبتِ خاص نہ پائے اور ہمیشہ گناہوں کے اندھیرے میں چمگادڑ کی طرح زندگی گزار دے۔ مرنے کے بعد جب اللہ پوچھے گا کہ تم نے تقویٰ اور تزکیہ سے میرے قربِ خاص کو حاصل کیا تھا؟ تو کیا کہو گے کہ میں مرنے والے اور ہگنے والے حسینوں کے چکر میں تھا،آپ کے قرب کو کیسے پاتا۔ عود کا عطر کیسے لگ سکتا ہے؟ جبکہ بلی کا پاخانہ بھی لگا ہو؟ کوئی پاخانہ پر عود کا عطر لگاسکتا ہے؟ اللہ تعالیٰ بھی اپنا قرب اس ظالم کو عطا نہیں فرماتےجو نگاہوں کی حفاظت نہیں کرتا، قلب کی حفاظت نہیں کرتا۔
توبہ کرنے والا بھی ولی اللہ ہے
لیکن اگر کوئی توبہ کرلے تو اب اس کی ماضی کو مت یاد دلاؤ، ورنہ اللہ تعالیٰ انتقام لے گا۔ اس لیے میں نے میر صاحب کا نام لے کر ایک مضمون پیش کیا ہے، مگر یہ مت سوچنا کہ میرصاحب کے لیے کہا ہے، سب کے لیے کہا ہے۔ میر علی گڑھ یونیورسٹی کے پڑھے ہوئے ہیں۔ یہ میں ان کی تاریخ بیان نہیں کررہا ہوں، عام حالات بیان کررہا ہوں، ان کے ساتھ بدگمانی مت کرنا۔ جب یہ یونیورسٹی میں تھے تو ہم انہیں جانتے بھی نہیں تھے، ہماری ان کی اُس وقت ملاقات ہی نہیں ہوئی تھی،یہ مجھ سے جب کراچی میں ملے تو تیس سال کے تھے۔ میں نے ایک مضمون فرضی بنایا، ان کو استعمال کرلیتا ہوں اور یہ استعمال پر راضی اور خوش ہیں؎
خوبرویوں سے  ملا کرتے  تھے  میر
اب  مِلا  کرتے   ہیں اہل  اللہ  سے
مت  کرے  تحقیر  کوئی  میر  کی
رابطہ  رکھتے   ہیں  اب  اللہ  سے
دیکھو! الیکشن کے زمانے میں ایک پارٹی دوسری پارٹی کو گالیاں دیتی ہے، اس وقت کوئی کچھ نہیں کرسکتا، لیکن جب انتخاب میں کامیاب ہوگیا تو اس کے بعد اگر کوئی اس کی شان میں گستاخی کرے تو جیل خانے جائے گا۔ اللہ کے راستے میں بھی نفس و شیطان کے الیکشن میں جب
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 عصرِ حاضر میں علماء کو اچھا لباس پہننے کی ترغیب 7 1
3 مفرحاتِ قلب 9 1
4 اللہ والوں کی خوش دلی 9 1
5 شرعی پردے کا اہتمام 10 1
6 بلندی پر چڑھنے اور اُترنے کی سنت 10 1
7 وضو کی مسنون دعا اور اس کی حکمت 11 1
8 وضو کے بعد کی دعا اور اس کی حکمت 12 1
9 توبہ کی تین قسمیں 12 1
10 نفس کے مٹنے کی مثال 14 1
11 نسبت مع اللہ کے آثار 14 1
12 اہل اللہ کی نظر کی کرامت 15 1
13 بدنظری کی لعنت 19 1
14 بدنظری کی وجہ سے ذلیل ہونے کا ایک واقعہ 20 1
15 بدنظری کا سب سے بڑا نقصان 21 1
16 توبہ کرنے والا بھی ولی اللہ ہے 22 1
17 تزکیہ یافتہ ہونے اور تزکیہ یافتہ سمجھنے کا فرق 23 1
18 تکبر کا علاج 24 1
19 وقوعِ قیامت کے عجیب و غریب دلائل 25 1
20 دعا اَللّٰھُمَّ اَلْھِمْنِیْ رُشْدِیْ کی انوکھی تشریح 28 1
22 مذکورہ دعا کا آیت اُولٰٓئِکَ ہُمُ الرّٰشِدُوۡنَ سے خاص ربط 30 21
23 رُشد کے معانی پر قرآنِ پاک سے عجیب استدلال 28 1
24 مذکورہ دعا کا آیت اُولٰٓئِکَ ہُمُ الرّٰشِدُوۡنَ سے خاص ربط 30 23
25 الہامِ رُشد کے بعد شرِِّنفس سے پناہ مانگنے کی وجہ 32 1
26 تلخ زندگی اور بالطف حیات 33 1
27 ایک دعا میں دو نعمتیں 35 1
28 قیامت آنے کا سبب 35 1
29 اجتماعی قیامت اور انفرادی قیامت 36 1
Flag Counter