Deobandi Books

ثبوت قیامت اور اس کے دلائل قرآن پاک کی روشنی میں

ہم نوٹ :

25 - 42
جو اپنے نفس کو نہیں مٹاسکتا وہ اللہ تعالیٰ کو نہیں پاسکتا۔ بتاؤ کلمہ میں لَااِلٰہَ پہلے ہے یا اِلَّا اللہْ؟ جس دن نفی لَا کی زور دار ضرب لگ گئی، ان شاء اللہ تعالیٰ اسی دن نفس مع اپنی تمام خواہشاتِ بد کے فنا ہوجائے گا، اسی دن آپ کو سارے عالَم میں اِلَّا اللہْ نظر آئے گا۔ جدھر جاؤ گے وہیں اللہ کا جلوہ نظر آئے گا۔ آہ! مجھے اپنا ایک شعر یاد آگیا، یہ آپ لوگوں کی برکت سے اچانک یاد آتا ہے، میں پہلے سے نہیں سوچتا کہ کیا بیان کروں گا، تو وہ شعر یہ ہے؎
وہ مالک ہے جہاں  چاہے تجلی اپنی دکھلائے 
نہیں مخصوص ہے اس کی تجلی طورِ سینا سے
اور؎
بہت روئیں گے کرکے یاد اہلِ میکدہ مجھ کو
شرابِ دردِ دل پی کر ہمارے جام و مینا سے
میرا کلام چَھپنے دو، پھر دیکھنا کہ اختر کی زبان سے اللہ تعالیٰ نے کیسے کیسے اشعار ظاہر فرمائے ہیں۔
وقوعِ قیامت کے عجیب و غریب دلائل
تو میں نے جس آیت کو پیش کیا ہے اس سے میں وجوبِ قیامت پر دلائل پیش کرتا ہوں جو میں نے اپنے شیخ اوّل حضرت شاہ عبدالغنی صاحب پھولپوری رحمۃ اللہ علیہ سے سنے۔ ان شاء اللہ تعالیٰ تمام دنیا کے سائنس دان  اور کفار و مشرکین بھی اس وقت بیٹھے ہوتے تو قیامت کے وقوع کو تسلیم کرکے اُٹھتے۔
ایک مُشرک اور کافر شخص جس کا نام عاص ابنِ وائل تھا، حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے حاضر ہوا اور ایک پرانی ہڈی کو ہاتھ سے مَل کر ہواؤں میں اُڑادیا۔ پھر سرورِ عالم   صلی اللہ علیہ وسلم کو چیلنج کیا کہ ’’ کیا اس بوسیدہ ہڈی کو جس کو میں نے مَل کر فضاؤں میں اُڑادیا ہے کیا آپ کا خدا زندہ کردے گا؟‘‘ اللہ تعالیٰ نے اپنے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو جواب سکھایا۔ پیغمبروں کا استاد اللہ ہوتا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے وحی نازل کی کہ اے نبی! اس ظالم کو بتادیجیے:
یُحۡیِیۡہَا الَّذِیۡۤ  اَنۡشَاَہَاۤ  اَوَّلَ  مَرَّۃٍ12؎ 
_____________________________________________
12؎    یٰسٓ:79
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 عصرِ حاضر میں علماء کو اچھا لباس پہننے کی ترغیب 7 1
3 مفرحاتِ قلب 9 1
4 اللہ والوں کی خوش دلی 9 1
5 شرعی پردے کا اہتمام 10 1
6 بلندی پر چڑھنے اور اُترنے کی سنت 10 1
7 وضو کی مسنون دعا اور اس کی حکمت 11 1
8 وضو کے بعد کی دعا اور اس کی حکمت 12 1
9 توبہ کی تین قسمیں 12 1
10 نفس کے مٹنے کی مثال 14 1
11 نسبت مع اللہ کے آثار 14 1
12 اہل اللہ کی نظر کی کرامت 15 1
13 بدنظری کی لعنت 19 1
14 بدنظری کی وجہ سے ذلیل ہونے کا ایک واقعہ 20 1
15 بدنظری کا سب سے بڑا نقصان 21 1
16 توبہ کرنے والا بھی ولی اللہ ہے 22 1
17 تزکیہ یافتہ ہونے اور تزکیہ یافتہ سمجھنے کا فرق 23 1
18 تکبر کا علاج 24 1
19 وقوعِ قیامت کے عجیب و غریب دلائل 25 1
20 دعا اَللّٰھُمَّ اَلْھِمْنِیْ رُشْدِیْ کی انوکھی تشریح 28 1
22 مذکورہ دعا کا آیت اُولٰٓئِکَ ہُمُ الرّٰشِدُوۡنَ سے خاص ربط 30 21
23 رُشد کے معانی پر قرآنِ پاک سے عجیب استدلال 28 1
24 مذکورہ دعا کا آیت اُولٰٓئِکَ ہُمُ الرّٰشِدُوۡنَ سے خاص ربط 30 23
25 الہامِ رُشد کے بعد شرِِّنفس سے پناہ مانگنے کی وجہ 32 1
26 تلخ زندگی اور بالطف حیات 33 1
27 ایک دعا میں دو نعمتیں 35 1
28 قیامت آنے کا سبب 35 1
29 اجتماعی قیامت اور انفرادی قیامت 36 1
Flag Counter