ثبوت قیامت اور اس کے دلائل قرآن پاک کی روشنی میں |
ہم نوٹ : |
|
مکان دیکھ کر مہمان بہت آئیں گے اس لیے) رزق میں بھی برکت دے دے۔ وضو کے بعد کی دعا اور اس کی حکمت جب وضو ختم ہوجائے تو کلمہ شہادت اَشْھَدُ اَنْ لَّا اِلٰہَ اِلَّا اللہُ وَحْدَہٗ لَا شَرِیْکَ لَہٗ وَاَشْھَدُ اَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُہٗ وَرَسُوْلُہٗ پڑھ کر یہ دعا پڑھو: اَللّٰھُمَّ اجْعَلْنِیْ مِنَ التَّوَّابِیْنَ وَاجْعَلْنِیْ مِنَ الْمُتَطَھِّرِیْنَ 5؎اے اللہ! ہم کو تَوَّابُوْن یعنی بہت زیادہ توبہ کرنے والا بنادے اور طہارتِ باطنی بھی نصیب فرمادے۔ملّا علی قاری رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ وضو کے بعد یہ دعا حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے کیوں سکھائی؟ اس میں راز یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نےبواسطہ رسالت صلی اللہ علیہ وسلم اپنے بندوں کو سکھادیا کہ اے اللہ! اوپر کے اعضا تو ہم نے دھولیے، مگر دل تک ہمارا ہاتھ نہیں پہنچ سکتا، لہٰذا ہمارے دل کو بھی دھودیجیےیعنی دل کو غیر اللہ سے پاک کردیجیے۔ اَللّٰھُمَّ اجْعَلْنِیْ مِنَ التَّوَّابِیْنَ ۔ اے اللہ! ہم کو تَوَّابُوْنْ بنادیجیے۔ اور توبہ تین قسم کی ہے: توبہ کی تین قسمیں اَلرُّجُوْعُ مِنَ الْمَعْصِیَۃِ اِلَی الطَّاعَۃِ گناہ چھوڑ کر عبادت گزار، فرماں بردار ہوجاؤ۔ توبہ کی دوسری قسم ہے اَلرُّجُوْعُ مِنَ الْغَفْلَۃِ اِلَی الذِّکْرِ غفلت کی زندگی چھوڑ کر ذکر اللہ جو شیخ نے بتایا ہو شروع کردو۔ اور جب ذکر شروع کرو تو یہ شعر پڑھ لیا کرو ؎مدت کے بعد پھر تری یادوں کا سلسلہ اک جسمِ ناتواں کو توانائی دے گیا _____________________________________________ 5؎جامع الترمذی:18/1، باب فی مایقول بعدا لوضوء ،ایج ایم سعید