Deobandi Books

ثبوت قیامت اور اس کے دلائل قرآن پاک کی روشنی میں

ہم نوٹ :

35 - 42
کہ سب ایک سے ہی ہیں،سخت بددیانتی ہے اور یہ سب حاسدین کی باتیں ہیں۔ آہ! آج اختر سے خانقاہ کی تعریف سن لو۔ خانقاہ اُسے کہتے ہیں کہ جہاں ایسی آہ کرنا سکھایا جائے کہ جاہ اور باہ سب نکل جائے اور خالص آہ رہ جائے۔ جب نفس سے باہ اور جاہ نکل جائے گی تو بس پھر وہاں اللہ ہی اللہ ہے۔ ان شاء اللہ تعالیٰ! اور وہی خانقاہ ہے۔ خانقاہ کی تعریف پر میراایک شعر ہے؎
اہلِ دل کے دل سے نکلے آہ آہ
بس وہی  اخترؔ  ہے اصلی  خانقاہ
شہوت اور باہ سے توبہ کرو اور جاہ اور بڑائی کو بھی نکالو، جب جاہ سے جیم نکل جائے گا تو جاہ ختم ہوجائے گی اور باہ سے بانکل جائے گا تو باہ ختم ہوجائے گی اورخالص آہ رہ جائے گی پھر آہ میں اور اللہ میں کوئی فاصلہ نہیں، آہ اور اللہ دونوں ساتھ ساتھ ہیں۔ اللہ تعالیٰ نے ہماری آہ کو اپنے نام میں شامل کر رکھا ہے۔ باہ اور جاہ سے پاک ہونے کی مشقت اُٹھانے سے جو آہ پیدا ہوگی وہی خانقاہ ہے اور وہی حاصلِ خانقاہ ہے۔
ایک دعا میں دو نعمتیں
بخاری شریف کی یہ دعا یاد کرلو جس کے پڑھنے پر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے دو نعمتیں ملنے کی بشارت عطا فرمائی۔ جو یہ دعا مانگے گا اَللّٰھُمَّ اَلْھِمْنِیْ رُشْدِیْ وَاَعِذْنِیْ مِنْ شَرِّ نَفْسِیْ اے اللہ! ہدایت کی راہیں میرے دل میں ڈال دے، اس وقت بھی ڈال دے اور مستقبل میں بھی ڈالتے رہیے، اگر ایک سیکنڈ کے لیے بھی آپ نے رُشد و ہدایت کا الہام ختم کردیا اور نفس کے شر سے نہ بچایاتو ہمارے اجسام بربادی کی طرف گرجائیں گے۔ ان شاء اللہ اس دعا کے پڑھنے سے حَبَّبَبھی پاجاؤگے اور کَرَّہَ بھی پاجاؤگے۔
قیامت آنے کا سبب
دیکھو دوستو! قیامت اُس وقت آئے گی جب اللہ کا نام لینے والا کوئی نہیں ہوگا تب اللہ تعالیٰ سورج و چاند کو گرادیں گے، آسمان و زمین کو گرادیں گے کہ جب دنیا میں ہمارے نہ رہے تو یہ شامیانے کس کے لیے باقی رکھے جائیں؟ دیکھا آپ نے! یہ قیامت کی خاص دلیل ہے کہ جب دنیا میں ہمارے نہ رہے تو سورج چاند اور ستاروں کے رنگین شامیانے امریکا، جاپان اور 
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 عصرِ حاضر میں علماء کو اچھا لباس پہننے کی ترغیب 7 1
3 مفرحاتِ قلب 9 1
4 اللہ والوں کی خوش دلی 9 1
5 شرعی پردے کا اہتمام 10 1
6 بلندی پر چڑھنے اور اُترنے کی سنت 10 1
7 وضو کی مسنون دعا اور اس کی حکمت 11 1
8 وضو کے بعد کی دعا اور اس کی حکمت 12 1
9 توبہ کی تین قسمیں 12 1
10 نفس کے مٹنے کی مثال 14 1
11 نسبت مع اللہ کے آثار 14 1
12 اہل اللہ کی نظر کی کرامت 15 1
13 بدنظری کی لعنت 19 1
14 بدنظری کی وجہ سے ذلیل ہونے کا ایک واقعہ 20 1
15 بدنظری کا سب سے بڑا نقصان 21 1
16 توبہ کرنے والا بھی ولی اللہ ہے 22 1
17 تزکیہ یافتہ ہونے اور تزکیہ یافتہ سمجھنے کا فرق 23 1
18 تکبر کا علاج 24 1
19 وقوعِ قیامت کے عجیب و غریب دلائل 25 1
20 دعا اَللّٰھُمَّ اَلْھِمْنِیْ رُشْدِیْ کی انوکھی تشریح 28 1
22 مذکورہ دعا کا آیت اُولٰٓئِکَ ہُمُ الرّٰشِدُوۡنَ سے خاص ربط 30 21
23 رُشد کے معانی پر قرآنِ پاک سے عجیب استدلال 28 1
24 مذکورہ دعا کا آیت اُولٰٓئِکَ ہُمُ الرّٰشِدُوۡنَ سے خاص ربط 30 23
25 الہامِ رُشد کے بعد شرِِّنفس سے پناہ مانگنے کی وجہ 32 1
26 تلخ زندگی اور بالطف حیات 33 1
27 ایک دعا میں دو نعمتیں 35 1
28 قیامت آنے کا سبب 35 1
29 اجتماعی قیامت اور انفرادی قیامت 36 1
Flag Counter