Deobandi Books

نزول سکینہ

ہم نوٹ :

21 - 34
تقاضوں کا تو ایک کلو نور روح میں پیدا ہوجائے گا، لہٰذا  اب  یہ تعویذ لینے کی ضرورت نہیں ہے کہ صاحب تقاضوں کا مٹیریل ہی ختم ہوجائے، کافور کی گولیاں کھلادو اور ’’کھچڑا‘‘کے وزن پر بنادو۔ ایسا خیال بھی نہ لائیے۔ اللہ کو یہ منظور ہوتا تو ہم کو یہ مٹیریل ہی نہ دیتے لہٰذا مولانا رومی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں     ؎
آفتابت  بر حد  ثہامی    زند
اے خدا! یہ آسمان کا سورج آپ کی مخلوق ہے۔ یہ تمام گندگی،نجاستوں اور گوبروں کو جنگل میں سکھاکر اوپلا بناتا ہے، نان بائی اس سے تندوری روٹی پکاتے ہیں اور زمین کے نیچے جو سیال، رقیق مادہ جاتا ہے وہ کھاد بن جاتا ہے جسے چنبیلی اور گلاب کے گملوں میں ڈالتے ہیں اور اس سے گلاب و چنبیلی اور خوشبودار پھول پیدا ہوتے ہیں۔ تو جب آپ نجس چیزوں سے خوشبودار چیز پیدا کرسکتے ہیں، جب جانورو ں کی نجاست پر آپ کا سورج اثر کرتا ہے تو ہم تو انسان ہیں، ہماری نجاستوں پر، گناہ کے خبیث مادوں پر آپ اپنی رحمت کے سورج کی شعاعیں ڈال دیجیے، جب دنیاوی سورج کا یہ حال ہے تو آپ کی رحمت کے سورج کا کیا عالم ہوگا     ؎
چوں خبیثاں را چنیں خلعت   دہی
جب خبیث چیزوں کو، گوبروں کو اور جانوروں کی نجاستوں کو آپ یہ خلعتِ گل، خلعتِ چنبیلی، خلعتِ گلاب دیتے ہیں، لباس گلاب دیتے ہیں   ؎
من  چہ  گویم  طیبیں  را  چہ  دہی
تو میں نہیں کہہ سکتا کہ آپ اپنے پاک بندوں کو کیا دیتے ہیں۔
اولیائے اللہ کی باطنی لذتوں سے سلاطین دنیا بے خبر ہیں
اولیائے اللہ کو کیا دیتے ہیں، کیسے اخلاق، کیسا درد بھرا دل، کیسے اشکِ ندامت اور اپنے قرب کی کیا کیا لذتوں سے آپ نوازتے ہیں کہ سارا عالَم اس سے آگاہ نہیں ہے۔ میں پھر یہی کہتا ہوں کہ اگر سلاطین کو پتا چل جائے تو اپنے تاجِ اولیائے اللہ کے قدموں میں ڈال دیں اور کہیں کہ ہمیں بھی وہ دردِدل وہ اللہ کی محبت سکھادیجیے جو آپ 
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 عرض مرتب 6 1
3 نزولِ سکینہ 8 1
4 قربِ عبادت اور قربِ ندامت 9 1
5 تذکرہ حضرت مولانا شاہ محمد احمد صاحب رحمۃ اللہ علیہ 10 1
6 غم دنیا سے ڈرنا خامی عشق کی دلیل ہے 11 1
7 اللہ کی محبت میں تڑپنے کا مطلب 12 1
8 رابطہ عبد و معبود 13 1
9 مرتبۂ روح میں عارفین کی پرواز 14 1
10 مرنے والوں پر مرنا انتہائی بے وقوفی ہے 15 1
11 نمکین پانی پیاس کا علاج نہیں 15 1
12 سلوک کا نقطۂ آغاز غیراللہ سے گریز ہے 16 1
13 بدنظری کے حرام ہونے کی ایک عجیب حکمت 16 1
14 اہل عقل کون لوگ ہیں؟ 17 1
15 فرشتوں کو قربِ ندامت حاصل نہیں 17 1
16 انعام اشکِ ندامت 18 1
17 گریۂ ندامت و کفارۂ معصیت پر نفس کی پریشانی 19 1
18 الہامِ فجور سے نورِ تقویٰ ہونے کی عجیب مثال 19 1
19 کثیر الشہوۃ مجاہدہ کی بدولت قوی النور ہوتا ہے 20 1
20 اولیائے اللہ کی باطنی لذتوں سے سلاطین دنیا بے خبر ہیں 21 1
21 سکینہ کیا ہے اور کہاں نازل ہوتا ہے؟ 22 1
22 نزولِ سکینہ کے موانع 22 1
23 سکینہ کی تین تفسیریں 22 1
26 پہلی تفسیر اور علامت 22 23
27 نورِ سکینہ کے حصول اور حفاظت کا طریقہ 23 23
28 نزولِ سکینہ کی دوسری علامت 24 23
29 تیسری علامت 24 23
30 نزولِ سکینہ ازدیادِ ایمان یعنی نسبتِ خاصہ کا ذریعہ 26 1
31 ایمانِ عقلی استدلالی موروثی و ایمانِ ذوقی حالی وجدانی کی تمثیل 27 1
32 ذکر اللہ سے نزولِ سکینہ کی دلیل نقلی اور ایک علم عظیم 28 1
Flag Counter