Deobandi Books

نزول سکینہ

ہم نوٹ :

17 - 34
پیشاب پاخانہ کے مقامات ہیں لیکن یہ مراقبہ جب مفید ہوگا جب ہم اللہ تعالیٰ کے حکم کی تعمیل کریں گےاورنظرکی حفاظت کریں گے ورنہ دیکھنے کےبعدعقل مغلوب ہوجاتی ہے اور آدمی نشہ سے بےوقوف،احمق،بین الاقوامی گدھا،انٹرنیشنل ڈنکی بن جاتا ہے۔ بتائیے!بین الاقوامی بے وقوف اور گدھا بننا اچھا ہے یا بین الاقوامی عقل مند۔ بین الاقوامی عقل مند بننا چاہیے۔
اہل عقل کون لوگ ہیں؟
اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں کہ اولوالالباب یعنی عقل مند کون لوگ ہیں؟
الَّذِیۡنَ یَذۡکُرُوۡنَ اللہَ  قِیَامًا وَّ قُعُوۡدًا وَّ عَلٰی جُنُوۡبِہِمۡ4؎
بین الاقوامی عقل والے وہ ہیں، اولوالالباب وہ ہیں جو اللہ تعالیٰ کو کثرت سے یاد کرتے ہیں۔ جب کھڑے ہوتے ہیں تو اللہ، جب بیٹھتے ہیں تو اللہ ، جب کروٹ بدلتے ہیں تو اللہ، خودبخود ان کی زبان پر جاری ہے۔ یہ دلیلِ عقل اللہ تعالیٰ بیان فرمارہے ہیں کہ عقل مند وہ ہے جو اپنے خالق اور مالک کو اور اتنے بڑے صاحبِ قدرت اور صاحبِ کرم کو ہر وقت یاد رکھتا ہے، کسی آن اللہ کو نہیں بھولتا،یہ محاورہ ہے کہ کھڑے ہوئے، بیٹھے ہوئے، کروٹ بدلتے ہوئے ہم کو یاد کرتے ہیں۔ مطلب یہ ہے کہ ایک سانس بھی ہم کو ناراض نہیں کرتے، ایک سانس بھی ہم سے غافل نہیں ہوتے۔ اس کا یہ مطلب نہ سمجھیے کہ کھڑے ہوئے تو اللہ کو یاد کرلیا، بیٹھے تو اللہ کو یاد کرلیا اور نافرمانی بھی کررہے ہیں، لغت سے ترجمہ نہیں کرنا چاہیے، قرآن شریف محاورہ عرب پر نازل ہوا ہے، اس کا مطلب یہ ہے کہ میرے عاشق وہ ہیں جو اپنی ہر سانس مجھ پر فدا کرتے ہیں، ایک سانس بھی مجھ کو ناراض نہیں کرتے۔
فرشتوں کو قربِ ندامت حاصل نہیں
اب آپ کو قربِ ندامت پر مولانا شاہ محمد احمد صاحب  رحمۃ اللہ علیہ کا ایک شعر سنانا چاہتا ہوں۔ فرماتے ہیں   ؎
_____________________________________________
4 ؎  الرعد: 28
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 عرض مرتب 6 1
3 نزولِ سکینہ 8 1
4 قربِ عبادت اور قربِ ندامت 9 1
5 تذکرہ حضرت مولانا شاہ محمد احمد صاحب رحمۃ اللہ علیہ 10 1
6 غم دنیا سے ڈرنا خامی عشق کی دلیل ہے 11 1
7 اللہ کی محبت میں تڑپنے کا مطلب 12 1
8 رابطہ عبد و معبود 13 1
9 مرتبۂ روح میں عارفین کی پرواز 14 1
10 مرنے والوں پر مرنا انتہائی بے وقوفی ہے 15 1
11 نمکین پانی پیاس کا علاج نہیں 15 1
12 سلوک کا نقطۂ آغاز غیراللہ سے گریز ہے 16 1
13 بدنظری کے حرام ہونے کی ایک عجیب حکمت 16 1
14 اہل عقل کون لوگ ہیں؟ 17 1
15 فرشتوں کو قربِ ندامت حاصل نہیں 17 1
16 انعام اشکِ ندامت 18 1
17 گریۂ ندامت و کفارۂ معصیت پر نفس کی پریشانی 19 1
18 الہامِ فجور سے نورِ تقویٰ ہونے کی عجیب مثال 19 1
19 کثیر الشہوۃ مجاہدہ کی بدولت قوی النور ہوتا ہے 20 1
20 اولیائے اللہ کی باطنی لذتوں سے سلاطین دنیا بے خبر ہیں 21 1
21 سکینہ کیا ہے اور کہاں نازل ہوتا ہے؟ 22 1
22 نزولِ سکینہ کے موانع 22 1
23 سکینہ کی تین تفسیریں 22 1
26 پہلی تفسیر اور علامت 22 23
27 نورِ سکینہ کے حصول اور حفاظت کا طریقہ 23 23
28 نزولِ سکینہ کی دوسری علامت 24 23
29 تیسری علامت 24 23
30 نزولِ سکینہ ازدیادِ ایمان یعنی نسبتِ خاصہ کا ذریعہ 26 1
31 ایمانِ عقلی استدلالی موروثی و ایمانِ ذوقی حالی وجدانی کی تمثیل 27 1
32 ذکر اللہ سے نزولِ سکینہ کی دلیل نقلی اور ایک علم عظیم 28 1
Flag Counter