Deobandi Books

اصلی پیری مریدی کیا ہے ؟

26 - 58
کرے اور دنیا میں بھی عیش سے رہے اور آخرت میں بھی آرام سے رہے، اس لیے اگر مالک کو خوش کرنا ہے تو نفس کی غلامی کو چھوڑ دو، یہ دُشمن ہے، دُشمن کی بات کو مت مانو ورنہ پچھتاؤگے۔ دُشمن کتنا ہی رَس ملائی ا ور گلاب جامن دکھائے، تو سمجھ لو اس میں دو قطرہ جمال گوٹا بھی ڈالا ہوا ہے، ذرا سی دیر کی لذت دے گا پھر ہگا کے چھوڑے گا، ایسا دست آئے گا کہ تمام گلاب جامن نکل جائیں گی۔ الٰہ آباد کے ایک ڈاکٹر صاحب تھے، انہوں نے سنایا کہ جب وہ میڈیکل کالج میں پڑھ رہے تھے، تو لڑکوں نے تالا توڑ کر ان کا ناشتہ کھالیا جو اُن کے لیے اُن کی اماں نے دیسی گھی میں بناکر بھیجا تھا۔ انہوں نے سوچا یہ کالج کے لڑکوں کی حرکت ہے، کالج کے لوگ زیادہ تر ایسے ہی ہوتے ہیں، وہ کہاں متقی اور ولی اللہ ہوتے ہیں، اکثر شیطان کے خلافت یافتہ ہوتے ہیں۔ البتہ وہ کسی کو خلافتِ صغریٰ دیتا ہے کسی کو خلافتِ کبریٰ دیتا ہے۔ اس کی خلافت کی دو قسمیں ہیں۔ بہرحال اُن ڈاکٹر صاحب نے سوچا کہ ان کی خبر لینی چاہیے۔ بس ایک دن بازار سے گلاب جامن لےآئے اور سرنج سے ایک ایک قطرہ جمال گوٹا ہر گلاب جامن میں ڈال دیا اور گلاب جامن کا ڈبہ الماری میں رکھ دیا اور معمولی سا تالا برائے نام لگادیا۔ لڑکوں کو تو چوری کی عادت پڑی ہوئی تھی،آئے اور تالے کو جھٹکا دیا تالا کھل گیا اور خوب ہنس ہنس کر سارے گلاب جامن کھاگئے، لیکن ایک گھنٹے کے بعد پیٹ میں دست بدست جنگ شروع ہوگئی جس پر میرا شعر ہے؎
دست  بدست  جنگ   کا  عالَم
کیا  غضب  کا  جمال   گوٹا   تھا
لوٹا لے کر پائخانے جارہے ہیں اور واپس آئے، ابھی زمین پر لوٹا نہیں رکھا تھا کہ دوبارہ دست لگ گئے، لوٹا رکھنے کی فرصت نہیں ہوتی تھی، دست پر دست آرہے تھے، اتنے خطرناک قسم کے دست آئے کہ پرنسپل نے فوراً ہیلتھ آفیسر کو اور ایس پی کو فون کیا کہ میرے کالج میں ہیضہ پھیل گیا ہے، جلدی آئیے، لگتا ہے کہ کالج کے لڑکے سب مرے جارہے ہیں۔ اُن کو کیا خبر تھی کہ یہ گلاب جامن پر مرے تھے، اس کا یہ انعام ہے۔ ہیلتھ آفیسر نے آکر سب کو کالرا کا انجکشن لگادیا۔ اسے کیا خبر کہ یہ سب چور ہیں۔
خیر! کسی طرح سب اچھے ہوگئے۔ بس اسی طرح اللہ تعالیٰ کی نافرمانی میں سکون اور چین کا خواب دیکھنا حماقت ہے۔ مالک کو ناراض کرکے جو چین کا خواب دیکھتا ہے اُس سے بڑھ کر 
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 اولیاء اللہ کی پہچان 7 1
3 مرید کے دل میں شیخ کی عظمت کی مثال 8 1
4 علماء کو شیخ عبدالقادر جیلانی رحمۃ اللہ علیہ کی نصیحت 9 1
5 عارضی چراغ سے دائمی چراغ جلتا ہے 9 1
6 اصلی مرید اور اصلی پیر کون ہے؟ 11 1
7 رازِلَا اِلٰہَ 12 1
8 صحبتِ اہل اللہ کی ضرورت کی دلیل 13 1
9 اللہ کے عاشقوں کا مقام 14 1
10 حضرت حافظ شیرازی رحمۃ اللہ علیہ کا واقعہ 15 1
11 کشف بندے کے اختیار میں نہیں ہے 16 1
12 جعلی پیر کے کشف کا بھانڈا پھوٹ گیا 17 1
13 کعبہ شریف میں نماز پڑھنے کا دعویٰ کرنے والے پیر کا حشر 18 1
14 ایک کانے کا دعوائے خدائی 18 1
15 دعوائے خدائی کرنے والے کو ایک عالم کا منہ توڑ جواب 19 1
16 ایک جعلی پیر کی مکّاری کا واقعہ 19 1
17 اصلی مرید وہ ہے جس کی مراد اللہ ہو 20 1
18 حضرت سفیان ثوری رحمۃ اللہ علیہ کی نصیحت 23 1
19 غفلت کا ایک مجرّب علاج 23 1
20 دین کے لیے صحابہ کی محنت کی ایک ادنیٰ مثال 24 1
21 موت کی تیاری کا وقت 25 1
22 دونوں جہاں میں آرام سے رہنے کا طریقہ 25 1
23 انسان کا سب سے بڑا دُشمن 27 1
24 گناہوں سے دل بہلانا حماقت ہے 29 1
25 چین صرف اللہ کی یاد میں ہے 30 1
26 تعلق مع اللہ کی بے مثل لذت کی دلیل 30 1
27 دین کس سے سیکھیں؟ 31 1
28 اللہ والے کون ہیں؟ 31 1
29 جانشینی کا فتنہ 32 1
30 جعلی پیروں کا فریب 33 1
31 قوالی کے حال کا چشم دید واقعہ 35 1
32 ساز اور باجا بے ایمانی پیدا کرتا ہے 36 1
33 ہر گناہ مضر ہے 36 1
34 حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے لائے ہوئے دین کی پہچان 37 1
35 حضرت پیر محمد شاہ سلونی رحمۃ اللہ علیہ کا واقعہ 38 1
36 جعلی گدّی نشین کا حال 39 1
37 بعض جعلی پیروں کے چشم دید واقعات 41 1
38 اولیاء اللہ کی عظمت 43 1
39 خاندانی پیری اور جانشینی کی لعنت 43 1
40 جعلی خانقاہوں کی حالتِ زار 46 1
41 ولایت اور بزرگی کا معیار 46 1
42 شیطان کی ایک مہلک ایجاد 49 1
43 عشقِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم صحابہ رضی اللہ عنہم سے سیکھو 49 1
44 درود پڑھنا عین ایمان ہے 50 1
45 ہم اور ہمارے بزرگ ہر گز وہابی نہیں 51 1
46 ایصالِ ثواب کا مسنون طریقہ 52 1
47 فاتحہ اور نذر و نیاز کی حقیقت 53 1
48 ایک پیٹو مولوی کی مُردوں سے لڑائی 54 1
49 فاتحہ چوری ہوگئی 55 1
50 ایصالِ ثواب کے متعلق ایک ضروری اصلاح 55 1
51 درود شریف پڑھنے کی تلقین 56 1
Flag Counter