Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور دسمبر 2009

اكستان

58 - 64
یہ باغ بنایا گیا ہے اور جس طرح ڈیزائن کیا گیا ہے آج کے جدید دور میں بھی کئی باغوں کو دیکھنے کا اتفاق ہوا لیکن وہ خوبصورتی جو یہاں ہے کہیں نہیں دیکھی۔کہا جاتا ہے کہ اِس خوبصورت محل اور اِس کے ساتھ اُندلس کی آٹھ سو سالہ تاریخ کو عیسائیوں کے رحم و کرم پر چھوڑتے وقت مسلمانوں کے آخری خلیفہ ابو عبداللہ اپنے آنسو ضبط نہ کر سکا اور بچوں کی طرح رونے لگا ۔اُس کی والدہ ملکہ عائشہ جو اپنے بیٹے کی نا اہلیوں کو مدت سے دیکھتی آرہی تھی اُس نے کہا کہ ''بیٹا جب تم مردوں کی طرح میدانِ جنگ میں کوئی کارنامہ نہ دِکھا سکے تو بچوں کی طرح رونے سے کیا فائدہ؟'' کچھ یہی حال ہمارا بھی تھا قدم قدم پر اِس ملک اور اِس کی وہ چیزیں جو مسلمانوں نے بڑی مہارت اور محنت سے بنائیں تھیں آج غیروں کے قبضے میں ہیں اور وہ اِس سے بھر پور فائدہ اُٹھا رہے ہیں اور ہزاروں بلکہ لاکھوں کا زرِ مبادلہ کما رہے ہیں۔
نماز عصرِ کے قریب ہم واپس ہوٹل آئے وضو کر کے نمازِ عصر ادا کی، الحمراء کی سیر کی وجہ سے ہم چونکہ دِن کا کھانا نہیں کھا سکے تھے جس کی اَب خوب طلب ہو رہی تھی ہوٹل میں حلال کھانے کا انتظام نہیں تھا ہم نے ہوٹل کے کائونٹر سے حلال اور پاکستانی کھانوں کے کسی ریسٹورنٹ کا پوچھاتو اُنہوں نے ایک رسالہ ہمیں دیا اور کہا کہ اِس کے اندر سے آپ کو حلال اور ایشیائی کھانوں کا ایڈریس اور فون نمبر مل جائے گا ۔ چنانچہ ہمارے تلاش کرنے پر ایک پاکستانی ہوٹل کا فون اور ایڈریس ملا گیا ہم نے فون کر کے ایڈریس اور وہاں جانے کا  راستہ پوچھا ۔یہ غرناطہ شہر کے اَندر ایک ریسٹورنٹ ہے ہم ریسٹورنٹ کے بالکل قریب پہنچ چکے تھے مگر وہ ہوٹل مل نہیں رہا تھا میں نے گاڑی سے اُتر کر ایک سویٹ کارنر شاپ سے اُس ریسٹورنٹ کے بارے میں پوچھا تو دُکاندار نے کہا کہ ''ہندو ریسٹورنٹ'' ہم حیران ہوئے اُس نے بتایا وہ سامنے ہے ہم جب وہاں پہنچے تو اُس ریسٹورنٹ کے اُوپر ''اِنڈین ریسٹورنٹ''لکھا ہوا تھا جب ہم اَندر داخل ہوئے تو تمام ورکرز اور مالک مسلمان اور پاکستانی تھے ایک وزیر آباد اور ایک گکھڑ گوجرانوالہ کا رہنے والا تھا ہم نے جب اُس سے اِس بارے میں پوچھا کہ بھائی آپ پاکستانی ہیں اور ریسٹورنٹ کا نام ''اِنڈین ریسٹورنٹ'' تو انہوں نے بتایا کہ یہاں پاکستان کا نہیں اِنڈیا کا نام چلتا ہے۔ ہمارے لیے یہ بڑے اَفسوس کا مقام ہے کہ ہمارے لوگ اپنے ملک کا نام بھی  نہیں لکھ سکتے۔ اِس سے اِس بات کا بھی اَندازہ ہوتا ہے کہ بیرون ملک پاکستان کا کیا مقام ہے۔ 
ہم نے اُن سے مقامی یعنی اسپینش مسلمانوں کے بارے میں پوچھا تو اُنہوں نے بتایا کہ زیادہ تو
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 4 1
3 ملفوظات شیخ الاسلام 12 1
4 حضرت مولانا سیّد حسین احمد مدنی 12 3
5 علمی مضامین 15 1
6 بیس رکعت تراویح اَور اُس کے دلائل 15 5
7 اُمت ِمسلمہ کی مائیں 27 1
8 حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا 27 7
9 وفیات 31 1
10 تربیت ِ اَولاد 34 1
11 زچہ (بچہ کی ماں ) کے غسل میں تاخیر اَور نماز میں کوتاہی : 34 10
12 متعین اَوقات میںزچہ کی تین مرتبہ نہلانے کی رسم 34 10
13 غسل کے وقت عورتوں کا جمع ہونا : 35 10
14 غسل کے وقت دھوم دھام اَور ناچ گانا : 35 10
15 غسل کے وقت ستر اَور پردہ پوشی کی ضرورت 35 10
16 اَچھوانی اَورسٹھورا وغیرہ تقسیم کرنے کو ضروری سمجھنا : 36 10
17 پیدائش کی خبر نائی کے ذریعہ پہنچانے کی رسم : 36 10
18 چند ضروری تنبیہات : 36 10
19 محرم الحرام کی فضیلت 37 1
20 منکراتِ مروجہ کی مذمت 37 1
21 تنبیہ : 38 19
22 قسم اوّل کے منکرات : 39 20
23 قسم دوم کے منکرات : 41 20
24 معاشرتی اِصلاح کے متعلق چند زَرّیں ہدایات 44 1
25 لڑکیوں کی پرورش کرنے او ر اُن پر خرچ کرنے کی فضیلت 44 24
26 لڑکی کی اہمیت : 44 24
27 شادی میں تاخیر نہ کیجیے : 45 24
28 سادگی کے ساتھ بِلا بارات کے شادی کی ترغیب : 46 24
29 منگنی اَور تاریخ میں دعوت کی ضرورت نہیں : 46 24
30 مسجد میں نکاح ہونے کی تحریک چلائو : 46 24
31 بیوی کے حقوق : 47 24
32 ساس بہو کے ساتھ رہنے کا مسئلہ : 48 24
33 اہلیہ کو لے کر علیحدہ رہیے اَو روالدین کی خدمت کیجیے : 49 24
34 بے پردگی کانتیجہ 50 24
35 عورت چاہے تو شوہر اَور پورے گھر کو دیندار بنادے : 50 24
36 گلدستہ ٔ اَحادیث 53 1
37 اِنسان کی تخلیق کے مدارج : 53 36
38 چار رَوز اُندلس میں 56 1
39 اَلْحَمْرَائْ '' : 56 38
40 واپس مالگا روانگی : 59 38
41 مالگا( MALAGA) : 60 38
42 دینی مسائل 61 1
43 لعان کا بیان : 61 42
44 بقیہ : معاشرتی اِصلاح کے متعلق چند زرّیں ہدایات 62 24
46 اَخبار الجامعہ 63 1
Flag Counter