Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور دسمبر 2009

اكستان

52 - 64
عورت بد دین ہو تو شوہر کو بددین اور گھر کو برباد کردے گی  : 
اگرعورت بد دین اَور آزاد بے پردہ ہے تو مرد کو بھی بد دین بناد ے گی ۔کتنی جگہ آزاد عورتیں گھروں میں آئیں خود بے پردہ تھیں دُوسروں کو بے پردہ بنا دیا ۔لباس ایساکہ ہاتھ کھلے ہوئے پیٹ کھلا ہوا ۔ ایسی عورتیں دُوسروں کو اَو رشوہر کوبھی بددین بنا دیتی ہیں ۔
اِس میں بھی ایک تحصیلدار صاحب ہی کاقصہ ہے بڑے دیندار تھے رشو ت بالکل نہ لیتے تھے نماز روزہ کے پابند۔اِتفاق سے اُ ن کے چپڑ اسی کے یہاں شادی تھی اُس نے تحصیلدار صاحب سے ا صرار کیا کہ صاحب اپنے گھر سے عورتوں کو بھیج دیں تو میر ی عزت رہ جائے گی اور وہ تحصیلدار صاحب کسی کے یہاں شادی وغیرہ میں بھیجتے نہ تھے ۔ایک تو شادی میں بے پردگی بہت ہوتی ہے دُوسرے اَو ر بہت سی خرابیاں ہوتی ہیں اِس لیے اپنے گھر کی عورتوں کو شادی میں نہ بھیجتے تھے لیکن چپڑاسی نے بہت اصرار کیا تو اُنہوں نے بھیج دیا ۔وہاں جاکر اِنہوں نے دیکھا کہ ساری عورتیں ایک سے ایک لباس پہنے زیور سے لدی پڑی ہیںاو ر ہر پانچ منٹ میںنیا جوڑا بدلا جا رہا ہے اور اُن کو کاٹو توخون نہیں ،عورتیں پوچھتیں کہ یہ کون ہیں تو بتلایاجاتا کہ تحصیلدار صاحب کی بیگم ہیں اِن کی اَور ذلت ہوتی۔ بس وہاں سے آکر جب گھر آئی ہیں تو تحصیلدار صاحب پر برس پڑیں کہ میری ناک کٹاکے رکھ دی مجھے ذلیل ورُسوا کیا، چپڑاسی اَور نوکران کی عورتیں تو زیو ر سے لدی رہتی ہیں، نئے نئے جوڑے منٹ منٹ پربدلے جاتے ہیںاور میرے پاس صرف ایک سادہ جوڑا ،زیور سے بالکل ننگی ۔ تحصیلدار صاحب نے سمجھایا کہ اَرے جتنی تنخواہ ہے اُسی کے مطابق انتظام کرتا ہوں وہ لوگ دُوسری طرح آمدنی کرتے ہیں رشوت لیتے ہیں۔ بیگم صاحبہ فرماتی ہیںتو آپ کے لیے کیا دروازہ بندہے ؟ آپ کو کس نے منع کیا ؟ الغرض اِتناپیچھے پڑیں بالآخرشوہر کو مجبور کر دیا وہ رشوت لینے لگے اور اُن کی ساری دینداری ختم ہو گئی۔ یہ تحصیلدار صاحب کی کمزوری اورڈھیلے پن کی بات تھی ورنہ سخت ہو جاتے، نہ لیتے رشوت، کیا کر لیتی عورت، گھر سے نکال دیتے دماغ دُرست ہوجاتا۔
جب عورت بد دین ہوتی ہے توشوہر کو بھی بددین بنا دیتی ہے اِسی وجہ سے اہل ِکتاب یہودی یا عیسائی عورتوں سے کوئی نکاح کرے تو نکاح تو جائز ہو جائے گا لیکن اِس کی ممانعت ہے کیونکہ اِس سے گھر برباد ہوتاہے ۔(  باقی صفحہ  ٦٢  )

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 4 1
3 ملفوظات شیخ الاسلام 12 1
4 حضرت مولانا سیّد حسین احمد مدنی 12 3
5 علمی مضامین 15 1
6 بیس رکعت تراویح اَور اُس کے دلائل 15 5
7 اُمت ِمسلمہ کی مائیں 27 1
8 حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا 27 7
9 وفیات 31 1
10 تربیت ِ اَولاد 34 1
11 زچہ (بچہ کی ماں ) کے غسل میں تاخیر اَور نماز میں کوتاہی : 34 10
12 متعین اَوقات میںزچہ کی تین مرتبہ نہلانے کی رسم 34 10
13 غسل کے وقت عورتوں کا جمع ہونا : 35 10
14 غسل کے وقت دھوم دھام اَور ناچ گانا : 35 10
15 غسل کے وقت ستر اَور پردہ پوشی کی ضرورت 35 10
16 اَچھوانی اَورسٹھورا وغیرہ تقسیم کرنے کو ضروری سمجھنا : 36 10
17 پیدائش کی خبر نائی کے ذریعہ پہنچانے کی رسم : 36 10
18 چند ضروری تنبیہات : 36 10
19 محرم الحرام کی فضیلت 37 1
20 منکراتِ مروجہ کی مذمت 37 1
21 تنبیہ : 38 19
22 قسم اوّل کے منکرات : 39 20
23 قسم دوم کے منکرات : 41 20
24 معاشرتی اِصلاح کے متعلق چند زَرّیں ہدایات 44 1
25 لڑکیوں کی پرورش کرنے او ر اُن پر خرچ کرنے کی فضیلت 44 24
26 لڑکی کی اہمیت : 44 24
27 شادی میں تاخیر نہ کیجیے : 45 24
28 سادگی کے ساتھ بِلا بارات کے شادی کی ترغیب : 46 24
29 منگنی اَور تاریخ میں دعوت کی ضرورت نہیں : 46 24
30 مسجد میں نکاح ہونے کی تحریک چلائو : 46 24
31 بیوی کے حقوق : 47 24
32 ساس بہو کے ساتھ رہنے کا مسئلہ : 48 24
33 اہلیہ کو لے کر علیحدہ رہیے اَو روالدین کی خدمت کیجیے : 49 24
34 بے پردگی کانتیجہ 50 24
35 عورت چاہے تو شوہر اَور پورے گھر کو دیندار بنادے : 50 24
36 گلدستہ ٔ اَحادیث 53 1
37 اِنسان کی تخلیق کے مدارج : 53 36
38 چار رَوز اُندلس میں 56 1
39 اَلْحَمْرَائْ '' : 56 38
40 واپس مالگا روانگی : 59 38
41 مالگا( MALAGA) : 60 38
42 دینی مسائل 61 1
43 لعان کا بیان : 61 42
44 بقیہ : معاشرتی اِصلاح کے متعلق چند زرّیں ہدایات 62 24
46 اَخبار الجامعہ 63 1
Flag Counter