Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور دسمبر 2009

اكستان

51 - 64
ایک جگہ کا قصہ ہے کہ ایک تحصیلدار صاحب تھے اُن کی شادی ایک صاحب کی لڑکی سے ہوئی جو حضرت تھانوی سے بیعت تھے بڑے دیندار تھے اُن کی دینداری کی شہرت تھی رشتہ ہو ااَور رُخصتی ہو گئی، رُخصتی کے بعد آتے ہی سب سے پہلے گھر میں دُوسری عورتوں سے اُس نے سلام کیا ۔نئی دُلہن کے لیے سلام کرنا بڑے عار کی بات سمجھتے ہیں عورتوں کو بڑاتعجب ہوا کہ بڑی بے حیا معلوم ہوتی ہے ۔جب نماز کا وقت آیا تو اُس نے خود ہی پانی مانگا وضو کیا اور دُوسری عورت سے کہاکہ آپ لوگ بھی نماز پڑھیں سب کو وضو کرایا نماز پڑھائی ۔ عورتوں میںچرچا ہوا یہ تو بڑی بے حیا ہے ابھی سے ٹک ٹک باتیں کرتی ہے۔ اِس واسطے کہ اُس وقت عورتوں کے ماحول میں نئی دُلہن کے لیے بولنا جرم تھا پانی بھی نہیں مانگ سکتی دُوسری عورت ساتھ جاتی تھی اگر پانی کی ضرورت ہوتی تو پہلے اُس سے کہتی وہ لا کر دیتی ۔اب کھانے کا وقت آیا ناشتہ کھانا سامنے لایا گیا تو کھانے سے انکار کر دیا۔ بہت اصرار کیا گیا تب بھی نہ کھایا ۔اب بات پھیلی کہ بہو کچھ کھاتی نہیں ۔جب زیادہ اصرار کیا گیا تو کہااچھا جس سے میرا رشتہ ہوا ہے اُن کو بلا دیجئے اُن سے تھوڑی بات کرنا چاہتی ہوں ۔عورتوںمیں ہائے ہائے مچ گئی کہ یہ کیسی بے حیا ہے اَبھی سے شوہر سے سب کے سامنے بات کرتی ہے، بڑی بے شرم ہے ۔شوہر کو بُلایا گیا اُس نے پوچھا کیا بات ہے ؟ جواب دیا کہ مجھے معلوم ہواہے کہ آپ رشوت لیتے ہیں اور رشوت کھانا حرام ہے اِس کوتو میںنہیں کھائوں گی۔میںآپ سے مطالبہ نہیں کرتی گھر قریب ہے میں اپنا خرچ چلالوں گی گفتگو ہوتی رہی ۔شوہر نے کہا کہ اِس میں میری بدنامی ہے ۔بیوی نے جواب دیا کہ اِس میں آپ کی بدنامی معلوم ہورہی ہے اَور قیامت میںجو رُسوا ئی ہوگی اُس کا خیال نہیں ۔ شوہر نے توبہ کی آئندہ کے لیے عہد کیاکہ کبھی رشوت نہ لوںگا ۔اِس کے بعد بیوی نے کھانے کی شرعی صورت بیان کی۔جب عورت دیندار ہوتی ہے تو شوہرکو دیندار  بنا دیتی ہے، اُس کو دیکھ کر دُوسری عورتیں دیندار ہوتی ہیں۔
وہ تحصیلدار صاحب بعدمیں بہت دیندار ہو گئے تھے چہرہ پر ڈاڑھی آگئی تھی میرے پاس کثرت سے آتے تھے ،باندا میں بھی رہے ہیںبعد میںڈپٹی کلکٹر ہو گئے تھے ۔جب میںقربانی کے لیے جانور خریدنے جاتا تو میرے ساتھ ساتھ پیچھے پیچھے چلتے جب تک رہتا میرے ساتھ ہی رہتے ۔میں نے اُن سے کہا آپ کی ذِلّت ہوتی ہے کہنے لگے یہ ذلت ہزار درجہ اُس عزت سے اچھی ہے ۔اب بیچاروں کا انتقال ہوگیا ہے بعد میں توبہت دیندار ہوگئے تھے واقعی جب عورت دیندار ہوتی ہے تومرد کو دیندار بنا سکتی ہے۔

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 4 1
3 ملفوظات شیخ الاسلام 12 1
4 حضرت مولانا سیّد حسین احمد مدنی 12 3
5 علمی مضامین 15 1
6 بیس رکعت تراویح اَور اُس کے دلائل 15 5
7 اُمت ِمسلمہ کی مائیں 27 1
8 حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا 27 7
9 وفیات 31 1
10 تربیت ِ اَولاد 34 1
11 زچہ (بچہ کی ماں ) کے غسل میں تاخیر اَور نماز میں کوتاہی : 34 10
12 متعین اَوقات میںزچہ کی تین مرتبہ نہلانے کی رسم 34 10
13 غسل کے وقت عورتوں کا جمع ہونا : 35 10
14 غسل کے وقت دھوم دھام اَور ناچ گانا : 35 10
15 غسل کے وقت ستر اَور پردہ پوشی کی ضرورت 35 10
16 اَچھوانی اَورسٹھورا وغیرہ تقسیم کرنے کو ضروری سمجھنا : 36 10
17 پیدائش کی خبر نائی کے ذریعہ پہنچانے کی رسم : 36 10
18 چند ضروری تنبیہات : 36 10
19 محرم الحرام کی فضیلت 37 1
20 منکراتِ مروجہ کی مذمت 37 1
21 تنبیہ : 38 19
22 قسم اوّل کے منکرات : 39 20
23 قسم دوم کے منکرات : 41 20
24 معاشرتی اِصلاح کے متعلق چند زَرّیں ہدایات 44 1
25 لڑکیوں کی پرورش کرنے او ر اُن پر خرچ کرنے کی فضیلت 44 24
26 لڑکی کی اہمیت : 44 24
27 شادی میں تاخیر نہ کیجیے : 45 24
28 سادگی کے ساتھ بِلا بارات کے شادی کی ترغیب : 46 24
29 منگنی اَور تاریخ میں دعوت کی ضرورت نہیں : 46 24
30 مسجد میں نکاح ہونے کی تحریک چلائو : 46 24
31 بیوی کے حقوق : 47 24
32 ساس بہو کے ساتھ رہنے کا مسئلہ : 48 24
33 اہلیہ کو لے کر علیحدہ رہیے اَو روالدین کی خدمت کیجیے : 49 24
34 بے پردگی کانتیجہ 50 24
35 عورت چاہے تو شوہر اَور پورے گھر کو دیندار بنادے : 50 24
36 گلدستہ ٔ اَحادیث 53 1
37 اِنسان کی تخلیق کے مدارج : 53 36
38 چار رَوز اُندلس میں 56 1
39 اَلْحَمْرَائْ '' : 56 38
40 واپس مالگا روانگی : 59 38
41 مالگا( MALAGA) : 60 38
42 دینی مسائل 61 1
43 لعان کا بیان : 61 42
44 بقیہ : معاشرتی اِصلاح کے متعلق چند زرّیں ہدایات 62 24
46 اَخبار الجامعہ 63 1
Flag Counter