Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور دسمبر 2009

اكستان

26 - 64
رسول اللہ  ۖ  کے دُوسرے صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کا بیس رکعت پڑھنے کا رہا ہے ۔یہی سفیان ثوری  ابن المبارک  اَور شافعی   کا قول ہے۔ اَور اِمام شافعی  فرماتے ہیں کہ میں نے اپنے شہر مکہ مکرمہ میں اسلاف کو اِسی طرح پایا ہے کہ وہ بیس رکعتیں پڑھتے ہیں۔ 
اَور اِمام احمد  نے فرمایا  :  اِس مسئلہ میں کئی طرح کی روایات ہیں اُنہوں نے کوئی فیصلہ نہیں دیا۔ 
اَور اسحاق رحمة اللہ علیہ نے فرمایا  :  ''بلکہ ہم اکتالیس رکعتیں اختیار کرتے ہیں جیسے کہ حضرت اُبی بن کعب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے۔'' (جامع الترمذی ص ٩٩ج ١  بَابُ مَاجَائَ فِیْ قِیَامِ شَہْرِ رَمَضَانَ آخِرُ اَبْوَابِ الصَّوْمِ) ۔
غرض بیس رکعت سے کم تعداد کسی کا بھی مسلک نہیں ہے۔ آج پوری دُنیا میں شرقاً غرباً ایسے لوگوں کا جو صلاح و تقوی میں مصروف ہیں اَور اُن پر اعتماد کیا جاتا ہے بیس رکعت کا عمل ہے۔ اَور اِسی پر اہل ِحرمین شریفین کا عمل ہے۔ وہ خلفاء ِراشدین حضرت عمر اور حضرت علی رضی اللہ عنہما کا اتباع کرتے ہیں۔ لہٰذا جو شخص آج اِن حضرات کی مخالفت کرتا ہے وہ سارے اہل ِ اسلام کے مخالفت کررہا ہے ۔ وہ لوگوں کے دلوں میں وسوسے ڈالنے کھڑا ہوا ہے۔ وہ مسلمانوں کا اتحاد پارہ پارہ کر کے تفریق پیدا کر رہا ہے اَور اُن میں فتنے ڈال رہا ہے، وہ درحقیقت اپنی خواہش ِنفس کی پیروی کر رہا ہے اور اپنی سہولت چاہ رہا ہے صرف اِس ایک حدیث کے عنوان سے جو حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے اِضطراب کے ساتھ مروی ہے۔
قارئین انوارِمدینہ کی خدمت میں اپیل
ماہنامہ انوارِ مدینہ کے ممبر حضرات جن کو مستقل طورپر رسالہ ارسال کیا جارہا ہے لیکن عرصہ سے اُن کے واجبات موصول نہیں ہوئے اُن کی خدمت میں گزارش ہے کہ انوارِ مدینہ ایک دینی رسالہ ہے جو ایک دینی ادارہ سے وابستہ ہے اس کا فائدہ طرفین کا فائدہ ہے اور اس کا نقصان طرفین کا نقصان ہے اس لیے آپ سے گزارش ہے کہ اس رسالہ کی سرپرستی فرماتے ہوئے اپنا چندہ بھی ارسال فرمادیں اوردیگر احباب کوبھی اس کی خریداری کی طرف متوجہ فرمائیں تاکہ جہاں اس سے ادارہ کو فائدہ ہو وہاں آپ کے لیے بھی صدقہ جاریہ بن سکے۔(ادارہ)
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 4 1
3 ملفوظات شیخ الاسلام 12 1
4 حضرت مولانا سیّد حسین احمد مدنی 12 3
5 علمی مضامین 15 1
6 بیس رکعت تراویح اَور اُس کے دلائل 15 5
7 اُمت ِمسلمہ کی مائیں 27 1
8 حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا 27 7
9 وفیات 31 1
10 تربیت ِ اَولاد 34 1
11 زچہ (بچہ کی ماں ) کے غسل میں تاخیر اَور نماز میں کوتاہی : 34 10
12 متعین اَوقات میںزچہ کی تین مرتبہ نہلانے کی رسم 34 10
13 غسل کے وقت عورتوں کا جمع ہونا : 35 10
14 غسل کے وقت دھوم دھام اَور ناچ گانا : 35 10
15 غسل کے وقت ستر اَور پردہ پوشی کی ضرورت 35 10
16 اَچھوانی اَورسٹھورا وغیرہ تقسیم کرنے کو ضروری سمجھنا : 36 10
17 پیدائش کی خبر نائی کے ذریعہ پہنچانے کی رسم : 36 10
18 چند ضروری تنبیہات : 36 10
19 محرم الحرام کی فضیلت 37 1
20 منکراتِ مروجہ کی مذمت 37 1
21 تنبیہ : 38 19
22 قسم اوّل کے منکرات : 39 20
23 قسم دوم کے منکرات : 41 20
24 معاشرتی اِصلاح کے متعلق چند زَرّیں ہدایات 44 1
25 لڑکیوں کی پرورش کرنے او ر اُن پر خرچ کرنے کی فضیلت 44 24
26 لڑکی کی اہمیت : 44 24
27 شادی میں تاخیر نہ کیجیے : 45 24
28 سادگی کے ساتھ بِلا بارات کے شادی کی ترغیب : 46 24
29 منگنی اَور تاریخ میں دعوت کی ضرورت نہیں : 46 24
30 مسجد میں نکاح ہونے کی تحریک چلائو : 46 24
31 بیوی کے حقوق : 47 24
32 ساس بہو کے ساتھ رہنے کا مسئلہ : 48 24
33 اہلیہ کو لے کر علیحدہ رہیے اَو روالدین کی خدمت کیجیے : 49 24
34 بے پردگی کانتیجہ 50 24
35 عورت چاہے تو شوہر اَور پورے گھر کو دیندار بنادے : 50 24
36 گلدستہ ٔ اَحادیث 53 1
37 اِنسان کی تخلیق کے مدارج : 53 36
38 چار رَوز اُندلس میں 56 1
39 اَلْحَمْرَائْ '' : 56 38
40 واپس مالگا روانگی : 59 38
41 مالگا( MALAGA) : 60 38
42 دینی مسائل 61 1
43 لعان کا بیان : 61 42
44 بقیہ : معاشرتی اِصلاح کے متعلق چند زرّیں ہدایات 62 24
46 اَخبار الجامعہ 63 1
Flag Counter