ماہنامہ انوار مدینہ لاہور مارچ 2008 |
اكستان |
|
گریژن ہائی سکول کے نگران جناب حافظ محمدعرفان اشرف صاحب اورسکول کابینہ کوپروگرام کے اِنعقاد پر نہایت سراہاتاہم اِس سلسلہ کوقائم رکھنے پراہل علاقہ نے اپنی خواہش کااظہاربھی کیا۔ بیان کے فوراًبعدحضرت والانے دعوتِ طعام میں شرکت کی جس میں معززین علاقہ خصوصاًحاجی محمداکبر،محمدعمران وغیرہ بھی موجودتھے۔بعدازطعام حضرت والاچک 562 میں حاجی محمداکبرصاحب کے بھٹہ خشت تشریف لے گئے اوروہاں دُعافرمائی۔ شام تقریبًاچھ بجے حضرت واپس بخیرجامعہ مدنیہ جدیدتشریف لائے۔ ٢٤فروری کو جناب یوسف صاحب شمشی کی دعوت پر اُن کے صاحبزادے عبداصمد صاحب شمشی کی شادی کی تقریب میں شرکت کی اور نکاح ِ مسنونہ پڑھایا۔ قارئین انوارِمدینہ کی خدمت میں اپیل ماہنامہ انوارِ مدینہ کے ممبر حضرات جن کو مستقل طورپر رسالہ ارسال کیا جارہا ہے لیکن عرصہ سے اُن کے واجبات موصول نہیں ہوئے اُن کی خدمت میں گزارش ہے کہ انوارِ مدینہ ایک دینی رسالہ ہے جو ایک دینی ادارہ سے وابستہ ہے اس کا فائدہ طرفین کا فائدہ ہے اور اس کا نقصان طرفین کا نقصان ہے اس لیے آپ سے گزارش ہے کہ اس رسالہ کی سرپرستی فرماتے ہوئے اپنا چندہ بھی ارسال فرمادیں اوردیگر احباب کوبھی اس کی خریداری کی طرف متوجہ فرمائیں تاکہ جہاں اس سے ادارہ کو فائدہ ہو وہاں آپ کے لیے بھی صدقہ جاریہ بن سکے۔(ادارہ)