Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور مارچ 2008

¾اكستان Ù

57 - 64
 مسئلہ  :  جب بچہ نے کسی اورعورت کادُودھ پیاتووہ عورت اُسکی ماں بن گئی اوراُس انا کا شوہر جس کے بچہ کایہ دُودھ ہے اُس بچہ کاباپ ہوگیا اوراُس کی تمام اولاداُسکے دُودھ شریکی بھائی بہن ہوگئے اورنکاح حرام ہوگیااورجوجورشتے نسب کے اعتبارسے حرام ہیں وہ رشتے دُودھ کے اعتبارسے بھی حرام ہو جاتے ہیں۔ 
عام طورسے مجتہدین کے فتوے میں یہ حکم جب ہی ہے کہ بچے نے دوبرس کے اَندرہی اَندردُودھ پیا ہو۔ اگربچہ دوبرس کاہوچکاہے اوراُس کے بعدکسی عورت کادُودھ پیاتواُس پینے کاکوئی اعتبارنہیں نہ وہ پلانے والی ماں بنی اورنہ اُس کی اولاداِس بچے کے بھائی بہن ہو ئے اِس لیے اگرآپس میں نکاح کردیں تودُرست ہے لیکن امام ابوحنیفہ  کے نزدیک ڈھائی برس کے اَندراَندربھی دُودھ پیاہوتب بھی نکاح دُرست نہیں۔ اِس لیے اگرابھی نکاح نہ ہواہواورامام صاحب کے قول کی رعایت کی جائے تواچھاہے۔ 
مسئلہ  :  جب بچہ کے حلق میں دُودھ چلاگیاتوسب رشتے حرام ہوگئے چاہے تھوڑادُودھ گیا ہو یا بہت ۔
مسئلہ  :  اگربچہ نے چھاتی سے دُودھ نہیں پیابلکہ عورت نے اپنادُودھ نکال کراُس کے حلق میں ڈال دیا تواِس سے بھی سب رشتے حرا م ہوگئے۔اِسی طرح اگربچہ کی ناک میں دُودھ ڈال دیاتب بھی سب رشتے حرام ہوگئے۔ 
مسئلہ  :  اگربچہ اورچیزیں کھانے پینے لگاہواورماں کادُودھ پیناچھوردیا ہولیکن پھردوسال کی عمرکے اَندر کسی عورت نے اُس کو اپنادُودھ پلادیاہوتورضاعت ثابت ہوگی۔ 
مسئلہ  :  اگرعورت کادُودھ پانی میں یاکسی دوامیں خواہ وہ مائع ہویاجامدہووغیرہ میں ملاکربچہ کو پلایا تو دیکھوکس چیزکاغلبہ ہے دُودھ کا یادُوسری شے کا؟اُن میں سے جس چیزکارنگ بواورمزہ غالب ہواُسی چیزکاغلبہ سمجھاجائے گا بلکہ جس چیزکاایک وصف بھی غالب ہواُسی چیزکاغلبہ سمجھاجائے گا، اگردُودھ کاغلبہ ہوا تورضاعت ثابت ہوگی ورنہ نہیں۔ 
مسئلہ  :  عورت کا دُودھ بکری یاگائے کے دُودھ میں مل گیااوربچے نے پی لیا تودیکھوزیاد ہ کو ن سا ہے؟ اگرعورت کادُودھ زیادہ ہویادونوں برابرہوں توسب رشتے حرام ہوگئے اورجس عورت کادُودھ ہے یہ بچہ اُس کی اولادبن گیا اوراگربکری یاگائے کادُودھ زیادہ ہے تواُس کاکچھ اعتبارنہیں ایساسمجھیں گے کہ گویااُس
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 حرف آغاز 3 1
3 درس حدیث 7 1
4 8 3
5 یہ برکت اور معجزہ تھا شعبدہ نہیں تھا : 8 3
6 نبی کے سوا بزرگوں سے جو چیز ظاہر ہوتی ہے وہ کرامت ہے معجزہ نہیں : 9 3
7 غیبی اور رُوحانی اِمداد : 9 3
8 حضرت جابر رضی اللہ عنہ کی خاص فضیلت : 10 3
9 ملفوظات شیخ الاسلام 11 1
10 حضرت مولانا سیّد حسین احمد مدنی 11 9
11 حکیم فیض عالم صدیقی کی بے راہ رَوی 13 1
12 حضرتِ اقدس کا خط 13 11
13 حکیم فیض عالم صدیقی کے مزید دو خط 19 11
14 عو ر توں کے رُوحانی امراض 20 1
15 عورتوں کے جمع ہونے کے مفاسد اورخرابیاں : 20 14
16 .بیاہ شادیوں میں عورتوں کے مفاسدکی تفصیل : 20 14
17 اَللَّطَائِفُ الْاَحْمَدِےَّہ فِی الْمَنَاقِبِ الْفَاطِمِےَّہ حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کے مناقب 21 1
18 وفیات 27 1
19 نفیس الحسینی 33 1
20 آہ ! حضرت شاہ صاحب بھی چل بسے 34 1
21 آہ ! پیر طریقت سید نفیس الحسینی شاہ صاحب رحمہ اللہ 39 1
22 گلدستہ ٔ احادیث 41 1
23 تین قسم کے لوگ اللہ کا وفدہیں : 41 22
24 جس شخص میں یہ چار باتیں ہوں گی وہ پکامنافق ہوگا : 41 22
25 اللہ ہی خالق ہے اور و ہی راہ دِکھانے والا ہے 43 1
26 تعلیمی اِنہماک کو نصب العین بنائیں 50 1
27 دینی مسائل 56 1
28 ( نومولودکودُودھ پلانے کابیان ) 56 27
29 دُودھ پینے پلانے کی عمر : 56 27
30 رشتہ ٔرضاعت کب ثابت ہوتاہے ؟ 56 27
31 یہودی خباثتیں 58 1
32 - 4 جرمنی میں : 58 31
33 بقیہ : دینی مسائل 60 27
34 اَخبار الجامعہ 61 1
Flag Counter