ماہنامہ انوار مدینہ لاہور اکتوبر 2007 |
¾اكستان Ù |
|
٦ ستمبر کو حضرت مولانا سید محمود میاں صاحب میاں سیف الرحمن صاحب کے اصرار پر اُن کی بیٹی کی شادی کی تقریب میں شرکت کی غرض سے اسلام آباد تشریف لے گئے۔ رات 12:00بجے لاہور بخیریت واپسی ہوئی۔ ٩ ستمبر کو حضرت مولانا سیدمحمود میاں صاحب فاضل جامعہ مولانا عبد اللہ عادل کی دعوت پر خوشاب تشریف لے گئے۔ راستہ میں سرگودھا میں دوپہر کے کھانے کا انتظام جامعہ مدنیہ جدیدکے طالب علم مولانا عدنان صاحب کے قریبی دوست بھائی مدثر صاحب نے سیٹلائٹ ٹائون میں کیا۔ 5:00بجے خوشاب پہنچے۔ بعد عشاء حضرت کا بیان ہوا، بیان میں دُنیاوی تعلیم اور دینی تعلیم میں تقابل پر مفصل بیان فرمایا۔ بیان کے بعد مردوں اور خواتین میں علیحدہ علیحدہ بیعت کا سلسلہ شروع ہوا۔ اَگلے روز حضرت کے مرید بھائی ایوب نیازی کے ساتھ اُن کی گاڑی میں لاہور واپسی ہوئی۔ اُن کے بھتیجے بھائی شکیل صاحب کی خواہش پر دوپہر کے کھانے کے لیے اُن کے سسرال کے گھر اچھرہ تشریف لے گئے۔ شام 6:00بجے بخیریت گھر واپسی ہوئی، والحمد للہ۔ ١١ ستمبر کو الحامد ٹرسٹ کے سلسلے میں الحامد ٹرسٹ کی مجلس عاملہ کا اَبرار سنٹر میں حضرت مولانا سید محمودمیاں صاحب کی زیر ِ صدارت پہلا با ضابطہ اجلاس ہوا۔ٹرسٹ کے بانی اورصدر حضرت مولانا سید محمودمیاں صاحب ،جنرل سیکرٹری مولانا سید مسعود میاں صاحب اور فنانس سیکرٹری ڈاکٹر محمد امجد صاحب ہیں۔ آئندہ کے لائحہ عمل کے سلسلے گفتگو ہوئی اوردُعائے خیر پر اجلاس کااختتام ہوا ۔ اِسی رات عشاء کے بعد ساندہ میں مولانا ذکاء الرحمن کے مدرسہ حسن میںاِصلاحی بیان ہوا۔ ٣ ستمبرمطابق ٢٠ شعبان کو مسجد حامد کے صدر دروازے کے جنوبی ہال کمروں کا لینٹر ڈالا گیا، والحمد للہ۔ ٥ ستمبر کو حضرت مولانا سید محمود میاں صاحب نے دورۂ صرف ونحو کے تقریبًا 700طلباء سے اتباع سنت اور ذکر اللہ کے موضوع پراَ لوداعی بیان فرمایا۔ ٦ ستمبر کو دورۂ صرف و نحو کا اختتام ہوا۔ والحمد للہ۔