ماہنامہ انوار مدینہ لاہور اکتوبر 2007 |
اكستان |
|
اَخبار الجامعہ ( بقلم محمد اِنعام اللہ ،متعلم جامعہ مدنیہ جدید ) حضرت مولانا سیدمحمود میاں صاحب بھائی عامر حنیف اور دیگر اہل کوہاٹ کی دعوت پر کوہاٹ میں جامعہ حفصہ اور نئی تعمیر شدہ مسجد کے افتتاحی پروگرام میں شرکت کی غرض سے ٢٩ اگست کو صبح 9:00بجے کوہاٹ روانہ ہوئے۔ راستہ میں رات سخاکوٹ قیام کیا۔ اگلی صبح اسیر مالٹا حضرتِ اقدس مولانا عزیر گل صاحب کے مزار پر تشریف لے گئے،فاتحہ خوانی سے فارغ ہونے کے بعد واپسی میں دارُالعلوم شیرگڑھ کچھ دیر قیام کیا اور حضرت مولانا احمد صاحب دامت برکاتہم عالیہ سے ملاقات کی اور خیریت دریافت کی۔ حضرت مولانا احمد صاحب'' مہتمم صاحب'' کے نام سے مشہور ہیں۔ حضرت کو دیکھ کہ بہت زیادہ خوش ہوئے۔ حضرت سے دُعاء کرانے کی درخواست بھی کی۔ بعد اَزاں حضرت مہتمم صاحب کے صاحبزادہ محترم حضرت کو نئی تعمیر نیوالی مسجد کی طرف لے گئے اور حضرت سے مسجد کی تعمیر نو کے لیے دُعاء کی درخواست کی۔ حضرت نے مختصر دُعاء کی۔ بعد اَزاں کوہاٹ کے لیے روانہ ہوئے۔ سہ پہر 4:00بجے کوہاٹ پہنچ گئے۔ دوپہر کا کھانا بھائی عامر حنیف کے گھر پر تناول فرمایا۔ اور نمازِ عصر کے بعد حضرت نے جامعہ حفصہ کے افتتاحی پروگرام میں مقامی اَحباب اور طالبات سے بیان فرمایا۔اِس بیان میں حضرت نے مدارسِ دینیہ کی اہمیت اور غرض و غایت پر تفصیلی بیان فرمایا۔ بعد نمازِ مغرب مقامی اَحباب مسئلے مسائل اور اَورادو وظائف پوچھتے رہے۔ حضرت موقع محل کے تحت جواب دیتے رہے۔ جامعہ مدنیہ جدید کے طلباء اور علماء حضرت سے ملاقات کی غرض سے آئے ہوئے تھے جن میں خالد عثمان کرک سے اور کوہاٹ کے بھائی یوسف جامعہ محمدیہ کے مدرس مولانا اُویس صاحب مولانا طارق صاحب قابل ذکر ہیں۔ اہل ِ کوہاٹ نے رات کے کھانے کی دعوت کوہاٹ کی مشہور جھیل کے کنارے تاندہ ریسٹ ہائوس میں کی تھی۔ رات 10:00بجے کے قریب ریسٹ ہائوس پہنچ گئے۔ چونکہ رات کا قیام بھی یہاں پر تھا اِس لیے حضرت کے مرید اور مقامی علماء نے وہیں قیام کیا، جگہ اچھی اور پرفضاء تھی ۔ اگلی صبح