ماہنامہ انوار مدینہ لاہور اکتوبر 2007 |
اكستان |
|
یہودی خباثتیں ( تحریر : فلسطینی مفکر عبد اللہ التل ، ترجمہ و تلخیص : مولانا سےّد سلمان حسینی ندوی ) ماسونیت : (FREEMASONRY) ماسونیت ایک قدیم خفیہ یہودی تحریک ہے جس کی تاریخ یہودیوں کی اِبتدائی تاریخ کے ساتھ شروع ہوتی ہے۔ بعض یہودیوں کا کہنا ہے کہ حضرت سلیمان نے جزیرہ نمائے سینا میں پہلی ''ماسونی محفل'' کا آغاز کیا تھا اور حضرت سلیمان محفل ماسونی کے اُستاذ عظیم تھے۔ ماسونیت بہت سے مرحلوں سے گزری ہے لیکن ہمیں اٹھارویں، اُنیسویں اور بیسویں صدی میں ماسونیت کے کردار کو سمجھنا ہے جس نے یہودیوں کے لیے یورپین اور امریکن حکومتوں پر اپنا اَثر و نفوذ قائم کرنے کی راہ ہموار کی۔ ١٧١٧ء میں یہودیوں نے ماسونی تعلیمات اور اُس کے رموز و اِشارات پر نظرثانی کی اور برطانیہ اور امریکہ کے پروٹسنٹ ماحول سے مطابقت پیدا کرنے کی کوشش کی۔ اِسی سال اُنہوں نے برطانیہ کی ''محفل اعظم'' قائم کی اور اپنا تعارف ''آزاد معماروں'' کے نام سے کرایا حالانکہ وہ ''خفیہ طاقت'' کے عنوان سے معروف تھے۔ اُنہوں نے ماسونیت کے مقاصد اِس طرح متعین کیے ہیں : ''آزادی، بھائی چارہ، برابری'' یہ مقاصد صرف فریب ہیں کیونکہ اصلًا ماسونیت کا مقصد عالمی یہودیت کی خدمت اور دُنیا پر اِس کا اِقتدار قائم کرنا ہے۔ لیکن جلد ہی برطانیہ کی ماسونی محفل نے اپنے مندرجہ ذیل مقاصد کا اعلان کیا۔ (١) یہودیت کی حفاظت۔ (٢) عام مذاہب اور بالخصوص کیتھولکس کی مخالفت۔ (٣) اِلحاد اور اباحیت کو دُنیا کی قوموں میں پھیلانے کی کوشش۔ ١ برطانیہ سے ماسونی محافل کا سلسلہ کچھ اِس طرح دراز ہوتا گیا۔ ١ دیکھئے ''الماسونیة منشئة ملک اسرائیل'' ماسونیت اسرائیلی بادشاہت کی مؤسس الماسونیة از محمد علی الزغبی