ماہنامہ انوار مدینہ لاہور اکتوبر 2007 |
اكستان |
|
پہلی ماسونی محفل پیرس میں ١٧٣٢ء میں قائم ہوئی پہلی ماسونی محفل جبل ِ طارق میں ١٧٨٧ء میں قائم ہوئی پہلی ماسونی محفل جرمنی میں ١٧٣٣ء میں قائم ہوئی پہلی ماسونی محفل پرتگال میں ١٧٣٥ء میں قائم ہوئی پہلی ماسونی محفل ہالینڈ میں ١٧٤٥ء میں قائم ہوئی پہلی ماسونی محفل سوئیزر لینڈ میں ١٧٤٠ء میں قائم ہوئی پہلی ماسونی محفل ڈنمارک میں ١٧٤٥ء میں قائم ہوئی پہلی ماسونی محفل اِٹلی میں ٧٦٣ء میں قائم ہوئی پہلی ماسونی محفل بلجیکا میں ١٧٦٥ء میں قائم ہوئی پہلی ماسونی محفل رُوس میں ١٧٧١ء میں قائم ہوئی پہلی ماسونی محفل سویڈن میں ١٧٧٣ء میں قائم ہوئی پہلی ماسونی محفل انڈیا میں ١٧٥٢ء میں قائم ہوئی ١٧٣٣ء میں امریکا میں سرکاری ماسونی محفلوں کا قیام ہونا شروع ہوا۔ پہلے نیویارک میں پھر بوسٹن اور پھر دیگر اہم شہروں میں محفلیں قائم ہوئیں ۔١٩٠٧ء تک امریکا میں بڑی محفلیں پچاس سے زیادہ قائم ہو چکی تھیں جن کے ماتحت ملک بھر میں ہزاروں محفلیں تھیں اور جن سے ایک ملین سے زیادہ امریکی اَفراد وابستہ تھے۔ ( دیکھئے برٹش انسائیکلوپیڈیا )۔برطانیہ کی محفل اعظم کے توسط سے کنیڈا ، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، مصر اور مشرق ِ اَوسط میں محفلیں قائم ہوئیں جن کا قبلہ برطانیہ کی محفل ِاعظم قرار پائی۔ ماسونیت کے تین مرحلے : (١) اِبتدائی رمزی۔ (٢) درمیانی ملوکی۔ (٣) عالمی جو منتخب بزرگانِ اسرائیل پر مشتمل ہے۔ مبتدی، ماسونی ممبر بننے کے لیے یہ قسم کھاتا ہے : ''میں کائناتِ اعظم کا نقشہ بنانے والے کی قسم کھاتا ہوں کہ میں انجمن کے عہد کے خلاف