ماہنامہ انوار مدینہ لاہور مارچ 2002 |
اكستان |
|
قسط : ١١ فہمِ حدیث اللہ تعالی کی ذات و صفات (حضرت مولانا مفتی ڈاکٹر عبدالواحد صاحب ) اللہ تعالی کی صفات : عن ابی ھریرة عن النبی صلی اللّٰہ علیہ وسلم قال ان للہ تعالی تسعةً و تسعین اسمامن احصاھادخل الجنةھواللہ الذی لا الٰہ الاھو الرحمن الرحیم الملک القدوس السلام المومن المھیمن العزیز الجبارالمتکبرالخالق الباریء المصور الغفار القھارالوھاب الرزاق الفتاح العلیم القابض الباسط الخافض الرافع المعز المذل السمیع البصیر الحکم العدل اللطیف الخبیر الحلیم العظیم الغفور الشکور العلی الکبیر الحفیظ المقیت الحسیب الجلیل الکریم الرقیب المجیب الواسع الحکیم الودود المجید الباعث الشھید الحق الوکیل القوی المتین الولی الحمید المحصی المبدی المعید المحی الممیت الحی القیوم الواجد الماجد الا حد الصمد القادر المقتدر المقدم المؤخر الاول الآخر ا لظاہرالباطن الوالی المتعالی البرالتواب المستقیم العفوالرؤف مالک الملک ذوالجلال والاکرام المقسط الجامع الغنی المغنی المانع الضار النار النافع النور الھادی البدیع الباقی الوارث الرشید ا لصبور۔(ترمذی) حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اللہ تعالی کے ننانوے نام ہیں جو انہیں یاد کرے (اور ان کے معانی کو اپنے دل ودماغ میں بٹھا لے) وہ جنت میں جائے گا۔ وہ اللہ ہے ، جس کے سواکوئی معبود نہیں، نہایت مہربان ، بہت رحم والا، وہ بادشاہ ہے ، پاک ہے ، ہر نقص و آفت سے سالم ہے ، امان دینے والا ہے ، پناہ میں لینے والا ہے، زبردست ہے ، دبائو والا ہے ، صاحب عظمت بنانے والا ہے ، پیدا کرنے والا،صورت بنانے صف