Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور مارچ 2002

اكستان

29 - 67
حدث اکبر کے احکام  :
	مسئلہ  :  جب کسی پرغسل فرض ہو اس کو مسجد میں داخل ہونا حرام ہے ۔ ہاں اگر کوئی سخت ضرورت ہو تو جائز ہے مثلًا کسی کے گھر کا دروازہ مسجدمیں ہو اوردوسرا کوئی راستہ اس کے نکلنے کا اس کے علاوہ نہ ہو اور نہ وہاںکے علاوہ کسی دوسری جگہ رہ سکتا ہو تو اس کو تیمم کرکے مسجد میں جانا جائز ہے ۔ یا کسی مسجدمیں پانی کا چشمہ یا کنواں یاحوض ہو اور اس کے علاوہ کہیں پانی نہ ہو تو اس کو تیمم کرکے مسجد میں جانا جائز ہے۔ 
	مسئلہ  :  اگر کسی کو مسجد میں احتلام ہو جائے تو و ہ تیمم کرکے جلد باہر نکلے ۔ یہ تیمم جائز ہے واجب نہیں اور اگر دشمن یا جانور کے خوف کی وجہ سے جلد نہ نکلے اور وہیں ٹھہرا رہے تو تیمم کرکے ٹھہرے ۔یہ تیمم واجب ہوگا۔
	مسئلہ  :  جنازگاہ اور عیدگاہ اور مدرسہ اورخانقاہ وغیرہ میں جانا جائزہے ۔
	مسئلہ  :جنبی کے لیے ہاتھ بڑھا کر کوئی چیز مسجد سے لینا جائز ہے ۔
	مسئلہ  : کسی پر غسل فرض ہو اور پردہ کی جگہ نہیں تو اس میں یہ تفصیل ہے کہ مرد کو مردوں کے سامنے برہنہ ہوکر نہانا واجب ہے ۔اسی طرح عورت کو عورتوں کے سامنے بھی نہانا واجب ہے اورمرد کو عورتوں کے سامنے اور عورت کو مردوں کے سامنے نہانا حرام ہے بلکہ تیمم کرے۔
	مسئلہ  :  جنبی اگر نماز کے وقت تک غسل میں تاخیر کرے تو وہ گنا ہگار نہیں ہوتا البتہ تاخیر کرنا خلاف اولی ہے ۔
	مسئلہ  :  اگر جنبی شخص غسل یا وضو کیے بغیر سوئے یا اپنی بیوی سے دوبارہ جماع کرے تو جائز ہے لیکن وضو کر لینا بہتر ہے۔
	مسئلہ  :  جس پر نہانا واجب ہے اگر وہ نہانے سے پہلے کچھ کھانا پینا چاہے تو پہلے اپنے ہاتھ اور منہ دھو لے اور کلی کر لے تب کھائے پئے اور اگر بے ہاتھ منہ دھوئے کھا پی لے تب بھی کوئی گناہ نہیں ہے۔
	مسئلہ  :  کوئی عورت جنبی ہوئی پھر اس کو حیض آ گیا تو اس کو اختیار ہے کہ جنابت کا غسل ابھی کر لے یا اس کو حیض سے پاک ہونے تک موخر کردے اور حیض سے پاک ہونے پر ایک ہی غسل دونو ںکیسوں کے لیے کافی ہے۔
	مسئلہ  :  غسل کے لیے کم سے کم ایک صاع (ساڑھے تین سیر دو چھٹانک ) پانی اور وضو کے لیے ساڑھے چودہچھٹانک پانی کافی ہوتا ہے ۔ رسول  ۖ  عام طور پر اتنی مقدار استعما ل فرماتے تھے۔

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 میرے والد ماجد 13 1
5 ولادت با سعادت : 13 2
6 تعلیم کا آغاز : 13 2
7 علمِ حدیث کا حصول : 13 2
8 اسانیداور اجازت : 14 2
9 تدریس : 14 2
10 پاکستان آمد اور دارالعلوم کراچی میں تقرر : 15 2
11 دیارِحبیب صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف ہجرت : 15 2
12 زہد فی الدنیا : 15 2
13 لباس : 16 2
14 خوش طبعی : 16 2
15 سادگی اور تواضع : 16 2
16 دینی غیرت : 16 2
17 طہارت و پاکیزگی 16 2
18 عبادت اور ادعیہ مأثورہ اور اذکار مسنونہ کی پابندی : 17 2
19 شب بیداری 17 2
20 اخلاص و للہیت 17 2
21 اولاد او ر ذرّیت کے لیے ایک خاص دعاء : 18 2
22 دنیا سے بے رغبتی : 18 2
23 تقوٰی اور شبہات سے اجتناب : 18 2
24 حق گوئی و بے باکی : 19 2
25 بدعت سے نفرت : 19 2
26 مدینہ سے والہانہ محبت : 19 2
27 دینی مسائل 22 1
28 ( غسل کا بیان ) 22 27
29 غسل کا مسنون طریقہ : 24 27
30 غسل کے فرائض : 24 27
31 غسل کی سنتیں : 24 27
32 غسل کے مستحبات : 24 31
33 غسل کے مکروہات : 13 31
34 فرض غسل 25 31
35 پہلاسبب : 25 31
36 دوسرا سبب 26 31
37 تیسرا سبب 26 31
38 چوتھا سبب 26 31
39 جن صورتوں میں غسل فرض نہیں : 25 31
40 جن صورتوں میں غسل واجب ہے : 25 31
41 جن صورتوں میںغسل سنت(غیر موکدہ)ہے : 28 31
42 جن صورتوں میں غسل کرنا مستحب ہے : 28 31
43 حدث اکبر کے احکام : 29 31
44 فہمِ حدیث 48 1
45 اللہ تعالی کی ذات و صفات 48 44
46 اللہ تعالی کی صفات : 18 44
47 اللہ تعالی کا حلم : 50 44
48 سب کچھ اللہ تعالی ہی دیتے ہیں : 52 44
49 کیا یہی ہے روشن خیالی؟ 30 1
50 کہاں ہیں انسانی حقوق کے علمبردار ٢١ویں صدی میں انسانوں کی تجارتلاکھوں ایشیائی بچے نیلام گھروں کے ذریعے غلام بن گئے 30 49
51 پہلے کیا ہوتا تھا !! 32 1
52 ٢٨ڈی ایس پی حضرات کو نکالنے کی بجائے''جتنا گناہ اتنی سزا'' کی پالیسی 32 51
53 دارالافتائ 35 1
55 کیا فرماتے ہیں علمائے د ین ایک ایسے شخص کے بارے میں جس کا موقف یہ ہے کہ : 35 53
56 حاصل مطالعہ 42 1
57 موت کو آسان کرنے والی تین باتیں : 42 56
58 اچانک موت سے بچانے والی چیز : 42 56
59 دس باتوں کی وصیت : 43 56
60 سامنے ایک واقعہ پیش کیا جاتا ہے ملاحظہ فرمائیے : 43 56
61 قصہ'' وہابی ''کا : 45 56
62 فراستِ مؤمن : 46 56
64 حرف آغاز 5 1
65 درس حدیث 7 1
66 بعض سبق آموز اور حیرت انگیز واقعات 18 2
68 21ویں صدی میں انسانوں کی تجارت 30 67
69 لاکھوں ایشائی بچے نیلام گھروں کے ذریعے غلام بن گئے۔ 30 67
71 آزادی سلب 33 67
72 ادع الی سبیل ربک بالحکمة 43 56
73 حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہ کی اولاد کو نبی علیہ السلام کا بیٹا اور بیٹی کہا جاتا ہے 10 65
74 حضرت زید رضی اللہ عنہ کی فضیلت 10 65
75 موت العالم موت العالم 12 1
76 وضاحت بھی ۔۔معذرت بھی 12 1
77 تحریک احمدیت 54 1
78 شہنشاہیت کی پیداوار 54 77
79 ہندوستان کی سرزمین پر 58 77
80 تقریظ وتنقید 61 1
81 الہلال 21 1
Flag Counter