Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور مارچ 2002

اكستان

18 - 67
اولاد او ر ذرّیت کے لیے ایک خاص دعاء  :
	ہمیشہ یہ دعا فرماتے تھے کہ  ''اے اللہ  ! میری اولاد کو دین کی خدمت کے لیے قبول فرمااو ر ہماری آنے والی نسلوںکو بھی دین پر استقامت نصیب فرما ''۔ عرفات کے میدان میںبھی گڑ گڑا کر یہ دعا ضرور کرتے تھے ۔ اٹھائیس حج کیے اور بے شمار عمرے کیے جن کی تعداد کا صحیح علم صرف اللہ تعالی کو ہی ہے ۔ اللہ ہمیں دین پر استقامت نصیب فرمائے اور اس قافلہ سے ملائے جوانبیاء ،صدیقین ، شہدا  اور صالحین کے ساتھ ہوگا۔
بعض سبق آموز اور حیرت انگیز واقعات 
دنیا سے بے رغبتی  :
	میرے چھوٹے بھائی مولوی محمد مدنی نے بیان کیا کہ جنوبی افریقہ سے ایک صاحب آئے ۔ گیارہ ہزار ریال خدمت میں پیش کیے کہ یہ آپ کے لیے ہدیہ ہیں ۔ فرمایا  :  ''ان پیسوں کو اٹھا لو ! میرے پاس نہ ان کے رکھنے کی جگہ ہے نہ خرچ کرنے کی ''۔ انہوں نے عرض کیا  : ''میں تو نیت کرچکا ہوں، ہرگز واپس نہ لوں گا''۔ تو فرمایا میں تمہاری نیت کا ذمہ دار نہیں،اپنے پیسے اٹھا لو'' ۔وہ صاحب بالکل نہ مانے اور پیسے وہیں چھوڑ کر چلے گئے ۔ان کے جانے کے بعد اس رقم کو ہاتھ نہ لگایابلکہ اپنے ایک شاگرد سے فریایا  : ''ان کو رکھ لو اور جس ادارہ نے میری تفسیر شائع کی ہے ان کو بھج دو کہ اس رقم کے جتنے سیٹ بنیں وہ تقسیم کر دیے جائیں''۔
	ایک مرتبہ مجھ سے فرمایا  : ''میاں  !  دنیا جتنی کم ہو اتناہی اچھا ہے ''۔
	وفات سے تین چار دن قبل کا واقعہ ہے کہ ایک صاحب امریکہ سے آئے اور اپنے کاروبار کی تفصیل بتاتے رہے کہ امریکا میں میرا بہت بڑا کاروبار ہے اور اب کراچی میں ایک فیکٹری لگا رہا ہوں۔ ان کی باتیں سخت نا گوار گزریںکیونکہ دنیا کا تذکرہ بھی پسند نہ تھا ۔ ان سے فرمایا  :  ''دنیا جمع کرنے والوں نے کیا پھل پایا ہے ؟لا تغرنکم الحیاة الدنیا دنیا کی زندگی تمہیں دھوکے میں نہ ڈالے ۔آخر ت کی فکر میں لگو اور اسی کے لیے عمل کرو'' اور کافی دیر تک دنیا کی بے ثباتی او ر حقارت بیان کرتے رہے ۔ میں اس وقت مجلس میں موجود تھا ۔ وہ صاحب کہنے لگے  :  ''حضرت کا مزاج جلالی ہے ''۔میں نے کہا  :  ''بزرگوں کے سامنے سوچ سمجھ کر بولنا چاہیے ''۔
تقوٰی اور شبہات سے اجتناب  :
	تقوٰ ی کے اعلی درجہ پر عمل کرتے تھے ،ہر مشتبہ چیز سے سخت پرہیز کرتے تھے ۔ گوشت اور مرغی کو اس وقت تک

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 میرے والد ماجد 13 1
5 ولادت با سعادت : 13 2
6 تعلیم کا آغاز : 13 2
7 علمِ حدیث کا حصول : 13 2
8 اسانیداور اجازت : 14 2
9 تدریس : 14 2
10 پاکستان آمد اور دارالعلوم کراچی میں تقرر : 15 2
11 دیارِحبیب صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف ہجرت : 15 2
12 زہد فی الدنیا : 15 2
13 لباس : 16 2
14 خوش طبعی : 16 2
15 سادگی اور تواضع : 16 2
16 دینی غیرت : 16 2
17 طہارت و پاکیزگی 16 2
18 عبادت اور ادعیہ مأثورہ اور اذکار مسنونہ کی پابندی : 17 2
19 شب بیداری 17 2
20 اخلاص و للہیت 17 2
21 اولاد او ر ذرّیت کے لیے ایک خاص دعاء : 18 2
22 دنیا سے بے رغبتی : 18 2
23 تقوٰی اور شبہات سے اجتناب : 18 2
24 حق گوئی و بے باکی : 19 2
25 بدعت سے نفرت : 19 2
26 مدینہ سے والہانہ محبت : 19 2
27 دینی مسائل 22 1
28 ( غسل کا بیان ) 22 27
29 غسل کا مسنون طریقہ : 24 27
30 غسل کے فرائض : 24 27
31 غسل کی سنتیں : 24 27
32 غسل کے مستحبات : 24 31
33 غسل کے مکروہات : 13 31
34 فرض غسل 25 31
35 پہلاسبب : 25 31
36 دوسرا سبب 26 31
37 تیسرا سبب 26 31
38 چوتھا سبب 26 31
39 جن صورتوں میں غسل فرض نہیں : 25 31
40 جن صورتوں میں غسل واجب ہے : 25 31
41 جن صورتوں میںغسل سنت(غیر موکدہ)ہے : 28 31
42 جن صورتوں میں غسل کرنا مستحب ہے : 28 31
43 حدث اکبر کے احکام : 29 31
44 فہمِ حدیث 48 1
45 اللہ تعالی کی ذات و صفات 48 44
46 اللہ تعالی کی صفات : 18 44
47 اللہ تعالی کا حلم : 50 44
48 سب کچھ اللہ تعالی ہی دیتے ہیں : 52 44
49 کیا یہی ہے روشن خیالی؟ 30 1
50 کہاں ہیں انسانی حقوق کے علمبردار ٢١ویں صدی میں انسانوں کی تجارتلاکھوں ایشیائی بچے نیلام گھروں کے ذریعے غلام بن گئے 30 49
51 پہلے کیا ہوتا تھا !! 32 1
52 ٢٨ڈی ایس پی حضرات کو نکالنے کی بجائے''جتنا گناہ اتنی سزا'' کی پالیسی 32 51
53 دارالافتائ 35 1
55 کیا فرماتے ہیں علمائے د ین ایک ایسے شخص کے بارے میں جس کا موقف یہ ہے کہ : 35 53
56 حاصل مطالعہ 42 1
57 موت کو آسان کرنے والی تین باتیں : 42 56
58 اچانک موت سے بچانے والی چیز : 42 56
59 دس باتوں کی وصیت : 43 56
60 سامنے ایک واقعہ پیش کیا جاتا ہے ملاحظہ فرمائیے : 43 56
61 قصہ'' وہابی ''کا : 45 56
62 فراستِ مؤمن : 46 56
64 حرف آغاز 5 1
65 درس حدیث 7 1
66 بعض سبق آموز اور حیرت انگیز واقعات 18 2
68 21ویں صدی میں انسانوں کی تجارت 30 67
69 لاکھوں ایشائی بچے نیلام گھروں کے ذریعے غلام بن گئے۔ 30 67
71 آزادی سلب 33 67
72 ادع الی سبیل ربک بالحکمة 43 56
73 حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہ کی اولاد کو نبی علیہ السلام کا بیٹا اور بیٹی کہا جاتا ہے 10 65
74 حضرت زید رضی اللہ عنہ کی فضیلت 10 65
75 موت العالم موت العالم 12 1
76 وضاحت بھی ۔۔معذرت بھی 12 1
77 تحریک احمدیت 54 1
78 شہنشاہیت کی پیداوار 54 77
79 ہندوستان کی سرزمین پر 58 77
80 تقریظ وتنقید 61 1
81 الہلال 21 1
Flag Counter