Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور مارچ 2002

اكستان

15 - 67

پاکستان آمد اور دارالعلوم کراچی میں تقرر  :
	١٣٨٤ھ میں حضرت مفتی محمد شفیع صاحب رحمہ اللہ نے پاکستان طلب فرمایا ،حضرت مولانا سلیم اللہ خان صاحب دام مجدہم کے ذریعہ غائبانہ تعارف حضرت کو حاصل تھا ،چنانچہ پاکستان تشریف لے آئے اور بارہ سال تک جامعہ دارالعلوم کراچی میں حدیث وفقہ کی کتابیںپڑھاتے رہے اور فقہی سوالات کے جوابات بھی لکھتے رہے ،فرمایا کرتے تھے کہ میںنے اس سے قبل فتوٰی نویسی کا کام نہ کیا تھا ، حضرت مفتی محمد شفیع صاحب رحمہ اللہ بیمار ہوئے تو مجھ سے فرمایا کہ تم کل سے فتوٰی لکھا کرو، نہ جانے حضرت نے دل سے کیسی دعا دی کہ افتاء کا کام آسان ہو گیا۔
دیارِحبیب صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف ہجرت  :
	حضرت مفتی صاحب رحمہ اللہ کی وفات سے تقریبًا دو ہفتے قبل١٣٩٦ھ میں ابا جان رحمہ اللہ مکہ معظمہ آگئے ،پھر ایک سال بعد ہم لوگوں کو بھی بلا لیا اور مدینہ منورہ میں سکونت اختیار کرلی۔
	حضرت شیخ الحدیث رحمہ اللہ نے فرمایا:''اللہ تعالی نے میری علمی مدد کے لیے مولانا عاشق الہی صاحب کو مدینہ بھیج دیا ہے ''چنانچہ حضر ت کے حکم سے کئی کتابیں تالیف فرمائیں ،جن میں سب سے پہلی ''حقوق الوالدین ''تھی ، چھبیس سال مدینہ منورہ میں قیام فرمایا ، اس طویل عرصہ میں فقہ وحدیث کی کتابیں پڑھانے کے علاوہ بڑی تعدادمیں دینی ، علمی اور اصلاحی کتابیں تصنیف فرمائیں ، آخر میں تفسیر ''انوار البیان فی کشف اسرار القرآن'' تالیف فرمائی، جس کی تالیف میں تقریبًادس سال کا عرصہ لگا اور ٩جلدوں میں شائع ہوئی ،اس کا انگریزی ترجمہ ہوچکا ہے ،فرانسیسی ،ہندی اور بنگلہ ترجمہ جاری ہے ،اللہ تعالی پایہ تکمیل تک پہنچائے ،آمین۔
	اب ذیل میں حضرت والد ماجد رحمہ اللہ کی بعض خصوصیات اور اوصاف واخلاق کاتذکرہ کر رہا ہوں ،اللہ تعالی ہم سب کو اپنے اولیا ء کی جماعت میں شامل فرمائے،آمین۔
زہد فی الدنیا  :
	دنیا میں رہتے ہوئے کبھی دنیا کو اپنے قریب پھٹکنے نہ دیا، کبھی ایک ریال بھی جمع نہیں فرمایا جو کچھ آتا اسی وقت تقسیم فرمادیتے ،کل کیا ہوگا اور آنے والی ضرورت کیسے پوری ہوگی ؟اس کے بارے میں کبھی سوچا تک نہیں ،ایک مرتبہ مجھ سے فرمایا کہ جب جیب خالی کردیتا ہوں تو نفس کہتا ہے کہ اب کہاں سے آئے گا ؟تو فورًا دل جواب دیتاہے کہ  :  اب تک کہاں سے آیا تھا ؟جس رب نے اب تک دیا وہ ہمیشہ دے گا۔
	اپنے اور اپنی اولاد کے لیے کوئی گھروغیرہ نہیں بنایا وفات سے کچھ عرصہ قبل تشکرانہ انداز میں فرمایا  :  الحمد للہ دنیا
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 میرے والد ماجد 13 1
5 ولادت با سعادت : 13 2
6 تعلیم کا آغاز : 13 2
7 علمِ حدیث کا حصول : 13 2
8 اسانیداور اجازت : 14 2
9 تدریس : 14 2
10 پاکستان آمد اور دارالعلوم کراچی میں تقرر : 15 2
11 دیارِحبیب صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف ہجرت : 15 2
12 زہد فی الدنیا : 15 2
13 لباس : 16 2
14 خوش طبعی : 16 2
15 سادگی اور تواضع : 16 2
16 دینی غیرت : 16 2
17 طہارت و پاکیزگی 16 2
18 عبادت اور ادعیہ مأثورہ اور اذکار مسنونہ کی پابندی : 17 2
19 شب بیداری 17 2
20 اخلاص و للہیت 17 2
21 اولاد او ر ذرّیت کے لیے ایک خاص دعاء : 18 2
22 دنیا سے بے رغبتی : 18 2
23 تقوٰی اور شبہات سے اجتناب : 18 2
24 حق گوئی و بے باکی : 19 2
25 بدعت سے نفرت : 19 2
26 مدینہ سے والہانہ محبت : 19 2
27 دینی مسائل 22 1
28 ( غسل کا بیان ) 22 27
29 غسل کا مسنون طریقہ : 24 27
30 غسل کے فرائض : 24 27
31 غسل کی سنتیں : 24 27
32 غسل کے مستحبات : 24 31
33 غسل کے مکروہات : 13 31
34 فرض غسل 25 31
35 پہلاسبب : 25 31
36 دوسرا سبب 26 31
37 تیسرا سبب 26 31
38 چوتھا سبب 26 31
39 جن صورتوں میں غسل فرض نہیں : 25 31
40 جن صورتوں میں غسل واجب ہے : 25 31
41 جن صورتوں میںغسل سنت(غیر موکدہ)ہے : 28 31
42 جن صورتوں میں غسل کرنا مستحب ہے : 28 31
43 حدث اکبر کے احکام : 29 31
44 فہمِ حدیث 48 1
45 اللہ تعالی کی ذات و صفات 48 44
46 اللہ تعالی کی صفات : 18 44
47 اللہ تعالی کا حلم : 50 44
48 سب کچھ اللہ تعالی ہی دیتے ہیں : 52 44
49 کیا یہی ہے روشن خیالی؟ 30 1
50 کہاں ہیں انسانی حقوق کے علمبردار ٢١ویں صدی میں انسانوں کی تجارتلاکھوں ایشیائی بچے نیلام گھروں کے ذریعے غلام بن گئے 30 49
51 پہلے کیا ہوتا تھا !! 32 1
52 ٢٨ڈی ایس پی حضرات کو نکالنے کی بجائے''جتنا گناہ اتنی سزا'' کی پالیسی 32 51
53 دارالافتائ 35 1
55 کیا فرماتے ہیں علمائے د ین ایک ایسے شخص کے بارے میں جس کا موقف یہ ہے کہ : 35 53
56 حاصل مطالعہ 42 1
57 موت کو آسان کرنے والی تین باتیں : 42 56
58 اچانک موت سے بچانے والی چیز : 42 56
59 دس باتوں کی وصیت : 43 56
60 سامنے ایک واقعہ پیش کیا جاتا ہے ملاحظہ فرمائیے : 43 56
61 قصہ'' وہابی ''کا : 45 56
62 فراستِ مؤمن : 46 56
64 حرف آغاز 5 1
65 درس حدیث 7 1
66 بعض سبق آموز اور حیرت انگیز واقعات 18 2
68 21ویں صدی میں انسانوں کی تجارت 30 67
69 لاکھوں ایشائی بچے نیلام گھروں کے ذریعے غلام بن گئے۔ 30 67
71 آزادی سلب 33 67
72 ادع الی سبیل ربک بالحکمة 43 56
73 حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہ کی اولاد کو نبی علیہ السلام کا بیٹا اور بیٹی کہا جاتا ہے 10 65
74 حضرت زید رضی اللہ عنہ کی فضیلت 10 65
75 موت العالم موت العالم 12 1
76 وضاحت بھی ۔۔معذرت بھی 12 1
77 تحریک احمدیت 54 1
78 شہنشاہیت کی پیداوار 54 77
79 ہندوستان کی سرزمین پر 58 77
80 تقریظ وتنقید 61 1
81 الہلال 21 1
Flag Counter