ماہنامہ انوار مدینہ لاہور مارچ 2002 |
اكستان |
|
تقریظ وتنقیدکتاب : مقامات مقدسہ تصنیف : حکیم الاسلام حضرت مولانا قاری محمد طیب صاحب صفحات : ٦٦٤ سائز : ٢٣٣٦١٦ ناشر : ادارہ تالیفات اشرفیہ ملتان قیمت : پیش نظر کتاب ''مقاماتِ مقدسہ اور اسلام کااجتماعی نظام ''حکیم الاسلام حضرت مولانا قاری محمد طیب صاحب رحمةاللہ علیہ سابق مہتمم دارالعلوم دیو بند کی ضخیم اورآخری تصنیف ہے اس میں آپ نے مقاماتِ مقدسہ ''مکہ مکرمہ ''''قدس شریف ''اور''طورِ سینا ''کی تقدیس، اِن کی عالمی مرکزیت ،اِن کی تقدیس کی بنیاد یں ،اِن کے پھیلے ہوئے آثار اور ہم پر ان کے عائد شدہ حقوق و فرائض اور اِن کی روشنی میں اسلام کے عالمگیرنظام کی تحریک اور اس کا تجزیہ، نقلی دلائل ، عقلی شواہد اور طبعی تقاضوں کے تحت پیش کیا ہے اور واضح کیا ہے کہ اِن کی مرکزیت سے کام لیے بغیر مسلمانوں کا موجودہ تنزل رفع نہیں ہو سکتا اور نہ اُنہیںامن و سکون میسر آسکتا ہے ، پہلے یہ کتاب ہندوستان میں طبع ہوئی تھی اب پاکستان میں جدید کمپیوٹر کمپوزنگ کے ساتھ ادارہ تالیفات اشرفیہ ملتان کی جانب سے شائع کی گئی ہے ۔ ٭ نام کتاب : ماہنامہ حق چار یار مولانا امین اوکاڑوی نمبر زیر نگرانی : حضرت قاضی مظہر حسین صاحب دامت برکاتہم صفحات : ٣٦٠