Deobandi Books

عورت کا فتنہ اور اُس سے بچنے کے اسباب

ِس کتاب

16 - 44
حضرت ابوہریرہ﷜فرماتے ہیں کہ نبی کریمﷺنے اِرشاد فرمایا:عورتوں کےچلنے کیلئے راستے کا بیچ کا حصہ نہیں۔(اُنہیں راستوں کے  کناروں پر چلنا چاہیئے تاکہ مَردوں سے اختلاط نہ ہو)لَيْسَ لِلنِّسَاءِ وَسَطُ الطَّرِيقِ۔(شعب الایمان:7438)
ایک موقع پر  آپﷺنے عورتوں کو راستے میں چلتے ہوئے  دیکھا کہ مَردوں سے اختلاط ہورہا ہے تو عورتوں سے فرمایا : ”عَلَيْكُنَّ حَافَّاتِ الطَّرِيقِ“تم لوگ راستوں کے کناروں پر چلو۔اُس کے بعد عورتوں کا یہ عالَم ہوگیا تھا کہ عورت دیوار سے اتنا زیادہ لگ کر چلا کرتی تھی کہ اُس کے کپڑے دیوار میں موجود کسی چیز سےاٹک جایا کرتے تھے۔فكَانَتِ الْمَرْأَةُ تَلْصَقُ بِالْجِدَارِ، حَتَّى إِنَّ ثَوْبَهَا لَيَتَعَلَّقُ بِالشَّيْءِ يَكُونُ فِي الْجِدَارِ مِنْ لُزُومِهَا بِهِ۔(شعب الایمان:7437)
اِس سے عہدِ نبوی کی عورتوں کی شرم و حیاء ،پردہ کا حد درجہ اہتمام ،مَردوں کے اختلاط سے پرہیز اور اللہ اور اُس کے رسول کی کامل درجہ اطاعت کا کسی حد تک اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔اللہ ہمارے زمانے کی عورتوں کو بھی یہ صفات اپنانے کی توفیق عطاء فرمائے ۔(آمین)
دوسرا سدِّ باب : بدنظری کی مُمانعت:
فتنہ ِ نساء کے سدِّ باب کیلئے شریعت نے  دوسرا حکم ”نظر کی حفاظت“ کا دیاہے ،تاکہ اگر معاشرے میں کوئی عورت پردہ کے حکم سے اِنحراف کرے اور اپنی زینت کو لوگوں کے سامنے ظاہر کرے تب بھی مَردوں کو ہر گز اِس بات کی اِجازت نہیں کہ وہ اُس کی جانب نظر اُٹھاکر  بھی دیکھیں ، اور اگر اچانک سے بغیر اِرادے کے نظر پڑ بھی جائے تو فوراً اُسے ہٹا لیا جائے ،اِس تعلیم پر عمل پیرا ہو کر عورتوں کےفتنہ سے بآسانی بچا 
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 عورت کا فتنہ اور اُس سے بچنے کے اسباب 4 1
3 عورت کا فتنہ : 4 1
4 عورت کا فتنہ کیا ہے: 6 1
5 (1) عورت کے جسم کا فتنہ : 7 1
6 فتنہ کا سدِّ باب: 8 1
7 پہلا سدِّ باب : پردہ کا حکم اور اِظہارِ زینت کی مُمانعت: 8 1
8 دوسرا سدِّ باب : بدنظری کی مُمانعت: 16 1
9 تیسرا سدِّ باب : جلدی نکاح کا حکم : 23 1
10 (2) عورت کی زبان کا فتنہ : 24 1
11 فتنہ کا سدِّ باب: 28 1
12 (3) مَردوں کی عقلوں پر حاوی ہونے کا فتنہ: 30 1
13 عورت کے فتنے سے بچنے کیلئے چند اہم طریقے : 34 1
14 (1)دعاء: 34 13
15 (2)ہمّت و کوشش: 34 13
16 (3)حصولِ علم: 35 13
17 (4)نیک صحبت: 36 13
18 (5)ٹی وی اور انٹرنیٹ سے اجتناب: 36 13
19 (6)پردہ کا اہتمام: 37 13
20 (7)حفاظتِ نظر: 38 13
21 (8)جلدی نکاح کرنا: 38 13
22 (9)روزہ رکھنا: 39 13
23 (10)عورتوں کے مجمع سے اجتناب کریں: 39 13
24 (11)ذکر و تلاوت اور عبادات کا اہتمام: 43 13
25 عورتیں اپنے آپ کو فتنہ بننے سے کیسے بچائیں : 44 1
29 بد نظری کا عذاب 18 1
30 بد نظری سے بچنے کے فضائل و انعامات 19 1
31 عورتوں کیلئے بھی بد نظری جائز نہیں 21 1
32 نکاح کی برکت سے اللہ تعالیٰ عفّت اور پاکدامنی عطاء فرماتے ہیں 23 1
33 زبان کا غلط استعمال جہنم میں جانے کا ذریعہ ہے 29 1
Flag Counter