Deobandi Books

عورت کا فتنہ اور اُس سے بچنے کے اسباب

ِس کتاب

39 - 44
(9)روزہ رکھنا:
ایسا شخص جو فوراً نکاح  کرنے پرکسی بھی وجہ سے قادر نہ ہو اُس کیلئے اللہ کے رسول ﷺنے بہترین طریقہ روزے رکھنا بتایا ہے ،چنانچہ آپﷺکا اِرشاد ہے : اےجوانو! تم میں سے جو شخص مجامعت(مع اس کے لوازمات یعنی بیوی بچوں کا نفقہ اور مہر ادا کرنے) کی استطاعت رکھتا ہو اسے چاہئے کہ وہ نکاح کر لے کیونکہ نکاح کرنا نظر کو بہت جھکاتا ہے اور شرم گاہ کو بہت محفوظ رکھتا ہے اور جو شخص جماع کے لوازمات کی استطاعت نہ رکھتا ہو، اسے چاہئے کہ وہ روزے رکھے کیونکہ روزہ رکھنا اس کے لئے شہوت کو توڑنے کا فائدہ دے گا۔يَا مَعْشَرَ الشَّبَابِ،مَنِ اسْتَطَاعَ البَاءَةَ فَلْيَتَزَوَّجْ، فَإِنَّهُ أَغَضُّ لِلْبَصَرِ وَأَحْصَنُ لِلْفَرْجِ، وَمَنْ لَمْ يَسْتَطِعْ فَعَلَيْهِ بِالصَّوْمِ فَإِنَّهُ لَهُ وِجَاءٌ۔(بخاری:5066)
(10)عورتوں کے مجمع سے اجتناب کریں:
جہاں تک ممکن ہو ایسی جگہ جانے سے بچنا چاہیئے  جہاں عورتوں کا مجمع ہو اورعورتیں کثرت سے پائی جاتی ہوں کیونکہ  وہاں جاکر اپنی نگاہ کو بچانا بہت مشکل ہوتا ہے،جس کی وجہ سے عورتوں کے فتنہ میں مبتلاء ہونےکا قوی اندیشہ ہوتا ہے ۔حضرت عقبہ بن عامر﷜نبی کریمﷺکا یہ اِرشاد نقل فرماتے ہیں کہ عورتوں کے پاس داخل ہونے سے بچو۔ إِيَّاكُمْ وَالدُّخُولَ عَلَى النِّسَاءِ۔(بخاری:5232)
اِس سے معلوم ہوا کہ عورتوں کے فتنہ سےبچنے کیلئے ایک بہتر طریقہ یہ ہے کہ عورتوں والی جگہ سے ہی حتی الاِمکان بچا جائے ،یہ بہت اہم  طریقہ ہے جس پر عمل کرکے ہم کافی حد تک عورتوں کے فتنہ سے بچ سکتے 
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 عورت کا فتنہ اور اُس سے بچنے کے اسباب 4 1
3 عورت کا فتنہ : 4 1
4 عورت کا فتنہ کیا ہے: 6 1
5 (1) عورت کے جسم کا فتنہ : 7 1
6 فتنہ کا سدِّ باب: 8 1
7 پہلا سدِّ باب : پردہ کا حکم اور اِظہارِ زینت کی مُمانعت: 8 1
8 دوسرا سدِّ باب : بدنظری کی مُمانعت: 16 1
9 تیسرا سدِّ باب : جلدی نکاح کا حکم : 23 1
10 (2) عورت کی زبان کا فتنہ : 24 1
11 فتنہ کا سدِّ باب: 28 1
12 (3) مَردوں کی عقلوں پر حاوی ہونے کا فتنہ: 30 1
13 عورت کے فتنے سے بچنے کیلئے چند اہم طریقے : 34 1
14 (1)دعاء: 34 13
15 (2)ہمّت و کوشش: 34 13
16 (3)حصولِ علم: 35 13
17 (4)نیک صحبت: 36 13
18 (5)ٹی وی اور انٹرنیٹ سے اجتناب: 36 13
19 (6)پردہ کا اہتمام: 37 13
20 (7)حفاظتِ نظر: 38 13
21 (8)جلدی نکاح کرنا: 38 13
22 (9)روزہ رکھنا: 39 13
23 (10)عورتوں کے مجمع سے اجتناب کریں: 39 13
24 (11)ذکر و تلاوت اور عبادات کا اہتمام: 43 13
25 عورتیں اپنے آپ کو فتنہ بننے سے کیسے بچائیں : 44 1
29 بد نظری کا عذاب 18 1
30 بد نظری سے بچنے کے فضائل و انعامات 19 1
31 عورتوں کیلئے بھی بد نظری جائز نہیں 21 1
32 نکاح کی برکت سے اللہ تعالیٰ عفّت اور پاکدامنی عطاء فرماتے ہیں 23 1
33 زبان کا غلط استعمال جہنم میں جانے کا ذریعہ ہے 29 1
Flag Counter