Deobandi Books

عورت کا فتنہ اور اُس سے بچنے کے اسباب

ِس کتاب

17 - 44
جاسکتا ہے ،کیونکہ نظر ہی تو  وہ اصل  دروازہ ہے جس کو اگر چوپٹ کھول دیا جائے تو آگے کے تمام بند دروازے خود بخود کھلتے چلے جاتے ہیں ۔ اور یہ نظروں کی حفاظت کا حکم  صرف مَردوں ہی کو نہیں، عورتوں کو بھی دیا گیا ہے تاکہ دونوں ہی جانب سے ہر قسم کی حفاظت و عصمت رہے۔چنانچہ اِرشادِ باری ہے :
﴿قُلْ لِّلْمُؤْمِنِيْنَ يَغُضُّوْا مِنْ اَبْصَارِهِمْ وَيَحْفَظُوْا فُرُوْجَهُمْ ذٰلِكَ اَزْكٰى لَهُمْ اِنَّ اللّٰهَ خَبِيْرٌ بِمَا يَصْنَعُونَ وَقُلْ لِّلْمُؤْمِنٰتِ يَغْضُضْنَ مِنْ اَبْصَارِهِنَّ وَيَحْفَظْنَ فُرُوْجَهُنَّ﴾ترجمہ : مؤمن مَردوں سے کہہ دو کہ وہ اپنی نگاہیں نیچی رکھیں اور اپنی شرمگاہوں کی حفاظت کریں۔یہی اُس کیلئے پاکیزہ ترین طریقہ ہے۔وہ جو کاروائیاں کرتے ہیں ،اللہ اُن سب سے پوری طرح باخبر ہے۔اور مؤمن عورتوں سے کہہ دو کہ وہ اپنی نگاہیں نیچی رکھیں اور اپنی شرمگاہوں کی حفاظت کریں ۔(آسان ترجمہ قرآن)
 ایک اور جگہ اِرشاد فرمایا: ﴿يَعْلَمُ خَائِنَةَ الْأَعْيُنِ وَمَا تُخْفِي الصُّدُورُ﴾اللہ آنکھوں کی چوری کو بھی جانتا ہے اور اُن باتوں کو بھی  جو سینوں نے چھپا رکھا ہے۔(آسان ترجمہ قرآن)
ایک جگہ زنا کے قریب جانے سے بھی منع کرتے ہوئے اِرشاد فرمایا:﴿وَلَا تَقْرَبُوا الزِّنَا إِنَّهُ كَانَ فَاحِشَةً وَسَاءَ سَبِيلًا﴾اور زنا کے پاس بھی مت پھٹکو،وہ یقینی طور پر بڑی بے حیائی اور بے راہ روی ہے۔(آسان ترجمہ قرآن)اِس آیت میں صرف زنا ہی سے منع نہیں کیا گیا بلکہ اُس کے دواعی  اور اسباب  خواہ قریبہ ہوں یا بعیدہ ،اُن سب سے منع کردیا گیا ہے۔(روح المعانی:8/66)

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 عورت کا فتنہ اور اُس سے بچنے کے اسباب 4 1
3 عورت کا فتنہ : 4 1
4 عورت کا فتنہ کیا ہے: 6 1
5 (1) عورت کے جسم کا فتنہ : 7 1
6 فتنہ کا سدِّ باب: 8 1
7 پہلا سدِّ باب : پردہ کا حکم اور اِظہارِ زینت کی مُمانعت: 8 1
8 دوسرا سدِّ باب : بدنظری کی مُمانعت: 16 1
9 تیسرا سدِّ باب : جلدی نکاح کا حکم : 23 1
10 (2) عورت کی زبان کا فتنہ : 24 1
11 فتنہ کا سدِّ باب: 28 1
12 (3) مَردوں کی عقلوں پر حاوی ہونے کا فتنہ: 30 1
13 عورت کے فتنے سے بچنے کیلئے چند اہم طریقے : 34 1
14 (1)دعاء: 34 13
15 (2)ہمّت و کوشش: 34 13
16 (3)حصولِ علم: 35 13
17 (4)نیک صحبت: 36 13
18 (5)ٹی وی اور انٹرنیٹ سے اجتناب: 36 13
19 (6)پردہ کا اہتمام: 37 13
20 (7)حفاظتِ نظر: 38 13
21 (8)جلدی نکاح کرنا: 38 13
22 (9)روزہ رکھنا: 39 13
23 (10)عورتوں کے مجمع سے اجتناب کریں: 39 13
24 (11)ذکر و تلاوت اور عبادات کا اہتمام: 43 13
25 عورتیں اپنے آپ کو فتنہ بننے سے کیسے بچائیں : 44 1
29 بد نظری کا عذاب 18 1
30 بد نظری سے بچنے کے فضائل و انعامات 19 1
31 عورتوں کیلئے بھی بد نظری جائز نہیں 21 1
32 نکاح کی برکت سے اللہ تعالیٰ عفّت اور پاکدامنی عطاء فرماتے ہیں 23 1
33 زبان کا غلط استعمال جہنم میں جانے کا ذریعہ ہے 29 1
Flag Counter