Deobandi Books

عورت کا فتنہ اور اُس سے بچنے کے اسباب

ِس کتاب

38 - 44
عملاً نافذ اور لاگو کریں ، یہ ایک گھر کا بڑا اور سرپرست ہونے کی حیثیت سےآپ کا اخلاقی اور شرعی فریضہ بنتا ہے۔پردہ سے متعلّق ماقبل میں تفصیل گزرچکی ہے ،اُسے ملاحظہ کیا جاسکتا ہے ۔ 
(7)حفاظتِ نظر:
عورتوں کے فتنہ سے بچنے کا  سب سے زیادہ کارگر اور مُفید نسخہ ”نظروں کی حفاظت“ ہے،نظر ہی تو سب سے پہلے بھٹکتی ہے،اُس کے بعد شیطان آگے کی منزلیں طَے کراتا ہے،اِس لئے ہرجگہ اور ہرگھڑی اِس بات کی  بھر پور کوشش کریں کہ بد نظری نہ ہو اور اگر اچانک سے بلاقصدنگاہ پڑ بھی جائے تو فوراً ہٹانے اور دوبارہ نہ اُٹھانے کا اہتمام کریں ، ان شاء اللہ  اللہ تعالیٰ عورت کے فتنہ سے حفاظت فرمائیں گے۔حفاظتِ نظر  سے متعلّق بھی  ماقبل میں تفصیل گزرچکی ہے ،اُسے ملاحظہ کیا جاسکتا ہے ۔
(8)جلدی نکاح کرنا:
عورت کے فتنہ سے محفوظ رہنے کا ایک اہم ذریعہ ”نکاح میں جلدی“بھی ہے ،کیونکہ بالغ ہونے کے بعد انسان کی نفسانی اور شہوانی قوّتیں اُبھر جاتی ہیں اور ماحول و مُعاشرے کی گندگی اور فحاشی و عُریانی کاچہار سُو اُمڈتا ہوا سیلاب اسے اور بھی زیادہ بر انگیختہ کردیتا ہے اور پھر یہی چیز ایک نوجوان کیلئےبہت سے گناہوں میں پڑنے کا ذریعہ بن جاتی ہے،چنانچہ جائز و حلال راستوں کو چھوڑ کر انسان دوسرے غیر شرعی طریقوں کے پیچھے پڑجاتا ہے اور اِسی وجہ سے پھر مُعاشرے میں فساد برپا ہوتا ہے ،اللہ کا غضب نازل ہوتا ہے اور قومیں تباہی اور پستی کا شکار ہوکر رہ جاتی ہیں ۔

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 عورت کا فتنہ اور اُس سے بچنے کے اسباب 4 1
3 عورت کا فتنہ : 4 1
4 عورت کا فتنہ کیا ہے: 6 1
5 (1) عورت کے جسم کا فتنہ : 7 1
6 فتنہ کا سدِّ باب: 8 1
7 پہلا سدِّ باب : پردہ کا حکم اور اِظہارِ زینت کی مُمانعت: 8 1
8 دوسرا سدِّ باب : بدنظری کی مُمانعت: 16 1
9 تیسرا سدِّ باب : جلدی نکاح کا حکم : 23 1
10 (2) عورت کی زبان کا فتنہ : 24 1
11 فتنہ کا سدِّ باب: 28 1
12 (3) مَردوں کی عقلوں پر حاوی ہونے کا فتنہ: 30 1
13 عورت کے فتنے سے بچنے کیلئے چند اہم طریقے : 34 1
14 (1)دعاء: 34 13
15 (2)ہمّت و کوشش: 34 13
16 (3)حصولِ علم: 35 13
17 (4)نیک صحبت: 36 13
18 (5)ٹی وی اور انٹرنیٹ سے اجتناب: 36 13
19 (6)پردہ کا اہتمام: 37 13
20 (7)حفاظتِ نظر: 38 13
21 (8)جلدی نکاح کرنا: 38 13
22 (9)روزہ رکھنا: 39 13
23 (10)عورتوں کے مجمع سے اجتناب کریں: 39 13
24 (11)ذکر و تلاوت اور عبادات کا اہتمام: 43 13
25 عورتیں اپنے آپ کو فتنہ بننے سے کیسے بچائیں : 44 1
29 بد نظری کا عذاب 18 1
30 بد نظری سے بچنے کے فضائل و انعامات 19 1
31 عورتوں کیلئے بھی بد نظری جائز نہیں 21 1
32 نکاح کی برکت سے اللہ تعالیٰ عفّت اور پاکدامنی عطاء فرماتے ہیں 23 1
33 زبان کا غلط استعمال جہنم میں جانے کا ذریعہ ہے 29 1
Flag Counter