Deobandi Books

عورت کا فتنہ اور اُس سے بچنے کے اسباب

ِس کتاب

43 - 44
(17)پکنک  پوائنٹس اور تفریحی مقامات میں جانا پڑجائے تو ایسے وقت اور ایسے دن کا انتخاب کرنا چاہیئے کہ اُس میں عورتیں کم سے کم  بلکہ نہ ہونے کے برابرہوں ،نیز وہاں جاکر بھی ایسی جگہ کو اختیار کرنا چاہیئے کہ  وہاں آمد و رفت کم سے کم ہو تاکہ عورتوں پر نگاہ نہ پڑے۔(تلخیص  از حیاء اور پاکدامنی ،پیر ذو الفقار صاحب مدّظلہ)
خلاصہ یہ ہے کہ صرف بد نظری ہی سے نہیں بلکہ بد نظری کے اسباب سے بھی بچیں ،کیونکہ بد نظری عورت کے فتنہ میں مبتلاء ہونے کا بہت بڑا ذریعہ ہے ، جو شخص حرام سے بچنا چاہتا ہوں اُسے حرام کے اسباب سے بھی بچنا چاہیئے تاکہ شیطان کو وَرغلانے اور بہکا پھسلاکر کسی بھی قسم کے فتنہ میں مبتلاء کرنے کا موقع ہی نہ ملے ۔یاد رکھیں! کبھی ناجائز سے بچنے کیلئے کچھ جائز اور مُباح چیزوں کو بھی ترک کرنا چاہیئے ۔
(11)ذکر و تلاوت اور عبادات کا اہتمام:
غفلت انسان کیلئے گناہوں میں مبتلاء ہونے کا اور ہر طرح کے فتنوں کا شکار ہونے کا بڑا ذریعہ ہے،اور اس کا بہترین حل یہ ہے کہ اللہ کے ذکر سے اپنی زبان کو تَر اور دل کو جاری کیا جائے،قرآن پاک کی تلاوت کو اپنا مشغلہ زندگی بنایا جائے ،کیونکہ ذکر  اور تلاوت شیطان کے ہتھکنڈوں سے بچنے کیلئے بہترین ہتھیار ثابت ہوتے ہیں ۔اللہ تعالیٰ کا اِرشاد ہے:﴿وَمَنْ يَعْشُ عَنْ ذِكْرِ الرَّحْمَنِ نُقَيِّضْ لَهُ شَيْطَانًا فَهُوَ لَهُ قَرِينٌ﴾اور جو شخص خدائے رحمن کے ذکر سے اندھا بن جائےہم اُس پر ایک شیطان مسلط کردیتے ہیں جو اُس کا ساتھی بن جاتا ہے۔(آسان ترجمہ قرآن)
حضرت انس﷜نبی کریمﷺکا یہ اِرشاد نقل فرماتے ہیں : بیشک شیطان اپنی سونڈ بنی آدم(انسان) کےدل میں رکھتا ہے(یعنی وسوسہ ڈالتا ہے)،پس جب وہ ذکر کرتا ہےتو شیطان پیچھے ہٹ جاتا ہےاور جب 
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 عورت کا فتنہ اور اُس سے بچنے کے اسباب 4 1
3 عورت کا فتنہ : 4 1
4 عورت کا فتنہ کیا ہے: 6 1
5 (1) عورت کے جسم کا فتنہ : 7 1
6 فتنہ کا سدِّ باب: 8 1
7 پہلا سدِّ باب : پردہ کا حکم اور اِظہارِ زینت کی مُمانعت: 8 1
8 دوسرا سدِّ باب : بدنظری کی مُمانعت: 16 1
9 تیسرا سدِّ باب : جلدی نکاح کا حکم : 23 1
10 (2) عورت کی زبان کا فتنہ : 24 1
11 فتنہ کا سدِّ باب: 28 1
12 (3) مَردوں کی عقلوں پر حاوی ہونے کا فتنہ: 30 1
13 عورت کے فتنے سے بچنے کیلئے چند اہم طریقے : 34 1
14 (1)دعاء: 34 13
15 (2)ہمّت و کوشش: 34 13
16 (3)حصولِ علم: 35 13
17 (4)نیک صحبت: 36 13
18 (5)ٹی وی اور انٹرنیٹ سے اجتناب: 36 13
19 (6)پردہ کا اہتمام: 37 13
20 (7)حفاظتِ نظر: 38 13
21 (8)جلدی نکاح کرنا: 38 13
22 (9)روزہ رکھنا: 39 13
23 (10)عورتوں کے مجمع سے اجتناب کریں: 39 13
24 (11)ذکر و تلاوت اور عبادات کا اہتمام: 43 13
25 عورتیں اپنے آپ کو فتنہ بننے سے کیسے بچائیں : 44 1
29 بد نظری کا عذاب 18 1
30 بد نظری سے بچنے کے فضائل و انعامات 19 1
31 عورتوں کیلئے بھی بد نظری جائز نہیں 21 1
32 نکاح کی برکت سے اللہ تعالیٰ عفّت اور پاکدامنی عطاء فرماتے ہیں 23 1
33 زبان کا غلط استعمال جہنم میں جانے کا ذریعہ ہے 29 1
Flag Counter