Deobandi Books

عورت کا فتنہ اور اُس سے بچنے کے اسباب

ِس کتاب

7 - 44
(1) عورت کے جسم کا فتنہ  :
عورت کا پہلااورسب سےمُہلک اورخطرناک فتنہ یہ ہے کہ قدرتی طور پر  اُس کے جسم کی بناوٹ اورساخت کو پُرکشش اور خوبصورت بنایا گیا ہے اور پھر مَردوں  کی طبیعتوں کو فطرتاً اُن کی جانب مائل کیا گیا  ہے ،چنانچہ  اللہ تعالیٰ کا اِرشاد ہے:﴿زُيِّنَ لِلنَّاسِ حُبُّ الشَّهَوَاتِ مِنَ النِّسَاءِ﴾لوگوں کیلئے اُن چیزوں کی محبت خوشنما بنادی گئی ہے جو اُن کی نفسانی خواہش کے مطابق ہوتی ہیں ،یعنی عورتیں۔(آسان ترجمہ قرآن)
 عورت کے جسم کی اِسی خوبصورتی اور پُرکشش ہونے کا ہی نتیجہ ہے کہ :
ایک طرف عورت کو پردہ کا حکم دیا گیا اور اُسے یہ تعلیم دی گئی کہ وہ اپنی زینت کی جگہوں کو چھپائے ،  غیر محرموں کے سامنے اپنی زینت کی جگہوں کو  ظاہر نہ کرتی پھرے،حجاب اور پردے کا اہتمام کرے،نگاہوں کو پست رکھے اور حیاءکے زیور سے آراستہ ہو اور عفّت کی چادر کو اپنا لباس بنائے۔اور دوسری جانب مَردوں کو یہ حکم دیا گیا کہ وہ اپنی نگاہوں کو عفیف رکھیں ، پاکدامن رہیں ،شرمگاہوں کی حفاظت کریں ۔
پس گویا عورت کے جسم کی خوبصورتی اورمرد کی طبیعتوں کا اُن کی طرف میلان یہ دونوں مل کر دونوں ہی صنفوں کیلئے آزمائش  کی چیز ہیں ،چنانچہ عورت کیلئے امتحان اور  آزمائش کا پہلو  یہ ہے کہ وہ اپنے جسم کو کس قدر چھپاکر اور پردے میں رکھتی ہے اور مَرد کیلئے امتحان اِس بات کا ہے کہ وہ اپنی نگاہ اور شرمگاہ کو کس قدر عورت  کے فتنہ سے محفوط اور مامون رکھتا ہے ۔

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 عورت کا فتنہ اور اُس سے بچنے کے اسباب 4 1
3 عورت کا فتنہ : 4 1
4 عورت کا فتنہ کیا ہے: 6 1
5 (1) عورت کے جسم کا فتنہ : 7 1
6 فتنہ کا سدِّ باب: 8 1
7 پہلا سدِّ باب : پردہ کا حکم اور اِظہارِ زینت کی مُمانعت: 8 1
8 دوسرا سدِّ باب : بدنظری کی مُمانعت: 16 1
9 تیسرا سدِّ باب : جلدی نکاح کا حکم : 23 1
10 (2) عورت کی زبان کا فتنہ : 24 1
11 فتنہ کا سدِّ باب: 28 1
12 (3) مَردوں کی عقلوں پر حاوی ہونے کا فتنہ: 30 1
13 عورت کے فتنے سے بچنے کیلئے چند اہم طریقے : 34 1
14 (1)دعاء: 34 13
15 (2)ہمّت و کوشش: 34 13
16 (3)حصولِ علم: 35 13
17 (4)نیک صحبت: 36 13
18 (5)ٹی وی اور انٹرنیٹ سے اجتناب: 36 13
19 (6)پردہ کا اہتمام: 37 13
20 (7)حفاظتِ نظر: 38 13
21 (8)جلدی نکاح کرنا: 38 13
22 (9)روزہ رکھنا: 39 13
23 (10)عورتوں کے مجمع سے اجتناب کریں: 39 13
24 (11)ذکر و تلاوت اور عبادات کا اہتمام: 43 13
25 عورتیں اپنے آپ کو فتنہ بننے سے کیسے بچائیں : 44 1
29 بد نظری کا عذاب 18 1
30 بد نظری سے بچنے کے فضائل و انعامات 19 1
31 عورتوں کیلئے بھی بد نظری جائز نہیں 21 1
32 نکاح کی برکت سے اللہ تعالیٰ عفّت اور پاکدامنی عطاء فرماتے ہیں 23 1
33 زبان کا غلط استعمال جہنم میں جانے کا ذریعہ ہے 29 1
Flag Counter