Deobandi Books

عورت کا فتنہ اور اُس سے بچنے کے اسباب

ِس کتاب

28 - 44
اِس حدیث سے معلوم ہوا کہ شوہر کے ساتھ بدزبانی کرنا اور اپنی زبان کے ذریعہ شوہر کو تکلیف پہنچانا جہنم میں جانے کا ذریعہ ہے جبکہ یہی زبان ااگر شوہر کے ساتھ صحیح اِستعمال کی جائے تو عورت کے جنّت میں جانے کا بھی ذریعہ بن جاتی ہے ۔
فتنہ کا سدِّ باب:
اِس فتنے کا اصل سدِّ باب تو عورت ہی کی جانب سے ہوسکتا ہے کہ وہ اپنی زبان کو صحیح استعمال کریں ، خلافِ شرع تمام باتوں سے کلی اجتناب کریں،چنانچہ :جھوٹ بولنے ،غیبت کرنے،الزام تراشی کرنے،لعن طعن کرنے،کوسنے،زبان چلانے،ناشکری کے جملے زبان پر لانے،کسی کی تحقیر و توہین کرنے،فضول گوئی اور بکثرت بولنے ، اور بدگوئی کی تمام شکلوں میں پڑنے سے بہر صورت بچیں  جو یقیناً اللہ کی رحمت سے دور ہونے اور دنیا کو بھی جہنم بنانے کا ذریعہ ہیں۔
 نیز مَردوں کیلئے کرنے کا کام یہ ہے کہ وہ عورت کی ہر بات بلاتحقیق اور بلا چون و چرا تسلیم کرنے سے گریز کریں ،کیونکہ بکثرت یہ دیکھنے میں آتا ہے کہ مَرد عورتوں کی باتوں میں آکر قطع رحمی ،قطع تعلّقی ،کینہ  اوربغض و عداوَت جیسے مُہلک اور خطرناک گناہوں کے مرتکب ہوجاتے ہیں اور بعض اوقات تو انسان عورت کی بات میں آکر اپنے ماں باپ تک سے متنفر ہوجاتا ہے اور اُن کے ساتھ بدسلوکی پر اتر آتا ہےیا کم از کم اُن کی جانب سےغفلت اور  بے توجہی برتنے لگ جاتا  ہے،جو یقیناً اُس کیلئے بہت ہی بڑا نقصان و خسران کا باعث بنتا ہے ۔

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 عورت کا فتنہ اور اُس سے بچنے کے اسباب 4 1
3 عورت کا فتنہ : 4 1
4 عورت کا فتنہ کیا ہے: 6 1
5 (1) عورت کے جسم کا فتنہ : 7 1
6 فتنہ کا سدِّ باب: 8 1
7 پہلا سدِّ باب : پردہ کا حکم اور اِظہارِ زینت کی مُمانعت: 8 1
8 دوسرا سدِّ باب : بدنظری کی مُمانعت: 16 1
9 تیسرا سدِّ باب : جلدی نکاح کا حکم : 23 1
10 (2) عورت کی زبان کا فتنہ : 24 1
11 فتنہ کا سدِّ باب: 28 1
12 (3) مَردوں کی عقلوں پر حاوی ہونے کا فتنہ: 30 1
13 عورت کے فتنے سے بچنے کیلئے چند اہم طریقے : 34 1
14 (1)دعاء: 34 13
15 (2)ہمّت و کوشش: 34 13
16 (3)حصولِ علم: 35 13
17 (4)نیک صحبت: 36 13
18 (5)ٹی وی اور انٹرنیٹ سے اجتناب: 36 13
19 (6)پردہ کا اہتمام: 37 13
20 (7)حفاظتِ نظر: 38 13
21 (8)جلدی نکاح کرنا: 38 13
22 (9)روزہ رکھنا: 39 13
23 (10)عورتوں کے مجمع سے اجتناب کریں: 39 13
24 (11)ذکر و تلاوت اور عبادات کا اہتمام: 43 13
25 عورتیں اپنے آپ کو فتنہ بننے سے کیسے بچائیں : 44 1
29 بد نظری کا عذاب 18 1
30 بد نظری سے بچنے کے فضائل و انعامات 19 1
31 عورتوں کیلئے بھی بد نظری جائز نہیں 21 1
32 نکاح کی برکت سے اللہ تعالیٰ عفّت اور پاکدامنی عطاء فرماتے ہیں 23 1
33 زبان کا غلط استعمال جہنم میں جانے کا ذریعہ ہے 29 1
Flag Counter