Deobandi Books

عورت کا فتنہ اور اُس سے بچنے کے اسباب

ِس کتاب

8 - 44
فتنہ کا سدِّ باب:
مَرد و عورت دونوں ہی کو اِس فتنہ سے محفوظ رکھنے اور مُعاشرے کو اِس کے دور رَس ،مُہلک ،مُضر اور تباہ کُن اَثرات سے بچانے کیلئے شریعت نے تین اہم حکم دیے ہیں :
  (1) پردہ کا حکم ۔		(2) نگاہوں کی حفاظت کا حکم ۔	 (3)جلدی نکاح کرنے کا حکم ۔
حقیقت یہی ہے کہ اِن تینوں حکموں پر عمل کرکے  ایک ایسا صالح معاشرہ تشکیل پاتا ہے،جس میں عزتوں اور عصمتوں  کی حفاظت ہوتی ہے،  زنا  اور اختلاطِ نسب جیسی بڑی اور خطرناک گندگیوں سے معاشرہ پاک رہتا ہے اور خاندانی نظام کا شیرازہ مجتمع رہتا ہے ۔
پہلا سدِّ باب : پردہ کا حکم اور اِظہارِ زینت کی مُمانعت:
عورت کے جسم کے فتنہ کی روک تھام اور اُس کے سدِّ باب کیلئے پہلا اہم ترین حکم ”پردہ“ کا ہے ،چنانچہ عورت کو گھر سے باہر نکلتے ہوئے اور نامحرموں کے سامنے پردہ کا قطعی حکم دیا گیا ہے اور اُسے اِس بات سے قطعاً روک دیا گیا کہ وہ ہر گز اپنی زینت کو نامحرَموں کے سامنے ظاہر نہ کرے۔ذیل کی آیات و احادیث میں اِس کی تفصیل ملاحظہ فرمائیں : 
اللہ تعالیٰ کا اِرشاد ہے :﴿يَاأَيُّهَا النَّبِيُّ قُلْ لِأَزْوَاجِكَ وَبَنَاتِكَ وَنِسَاءِ الْمُؤْمِنِينَ يُدْنِينَ عَلَيْهِنَّ مِنْ جَلَابِيبِهِنَّ﴾ترجمہ : اے نبی ! تم اپنی بیویوں،اپنی بیٹیوں اور مسلمانوں کی عورتوں سے کہہ دو کہ وہ اپنی چادریں اپنے(منہ کے)اوپرجھکالیا کریں۔(آسان ترجمہ قرآن)

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 عورت کا فتنہ اور اُس سے بچنے کے اسباب 4 1
3 عورت کا فتنہ : 4 1
4 عورت کا فتنہ کیا ہے: 6 1
5 (1) عورت کے جسم کا فتنہ : 7 1
6 فتنہ کا سدِّ باب: 8 1
7 پہلا سدِّ باب : پردہ کا حکم اور اِظہارِ زینت کی مُمانعت: 8 1
8 دوسرا سدِّ باب : بدنظری کی مُمانعت: 16 1
9 تیسرا سدِّ باب : جلدی نکاح کا حکم : 23 1
10 (2) عورت کی زبان کا فتنہ : 24 1
11 فتنہ کا سدِّ باب: 28 1
12 (3) مَردوں کی عقلوں پر حاوی ہونے کا فتنہ: 30 1
13 عورت کے فتنے سے بچنے کیلئے چند اہم طریقے : 34 1
14 (1)دعاء: 34 13
15 (2)ہمّت و کوشش: 34 13
16 (3)حصولِ علم: 35 13
17 (4)نیک صحبت: 36 13
18 (5)ٹی وی اور انٹرنیٹ سے اجتناب: 36 13
19 (6)پردہ کا اہتمام: 37 13
20 (7)حفاظتِ نظر: 38 13
21 (8)جلدی نکاح کرنا: 38 13
22 (9)روزہ رکھنا: 39 13
23 (10)عورتوں کے مجمع سے اجتناب کریں: 39 13
24 (11)ذکر و تلاوت اور عبادات کا اہتمام: 43 13
25 عورتیں اپنے آپ کو فتنہ بننے سے کیسے بچائیں : 44 1
29 بد نظری کا عذاب 18 1
30 بد نظری سے بچنے کے فضائل و انعامات 19 1
31 عورتوں کیلئے بھی بد نظری جائز نہیں 21 1
32 نکاح کی برکت سے اللہ تعالیٰ عفّت اور پاکدامنی عطاء فرماتے ہیں 23 1
33 زبان کا غلط استعمال جہنم میں جانے کا ذریعہ ہے 29 1
Flag Counter