Deobandi Books

عورت کا فتنہ اور اُس سے بچنے کے اسباب

ِس کتاب

30 - 44
حضرت عبد اللہ بن مسعود﷜نبی کریمﷺکا یہ اِرشاد نقل فرماتے ہیں  کہ ابن آدم کی اکثر خطائیں اُس کی زبان میں ہوتی ہیں ۔أَكْثَرُ خَطَايَا ابنِ آدَمَ فِي لِسَانِهِ۔(طبرانی کبیر:10446)
(3) مَردوں کی عقلوں پر حاوی ہونے کا فتنہ:
عورت کا ایک خطر ناک فتنہ یہ ہے کہ یہ بسا اوقات مَردوں کی عقلوں پر اُن کے سمجھ دار اور عقل مند ہونے کے باوجود  بھی حاوی ہوجاتی ہیں اور بعض اوقات تو اِس طرح ہوش و حَواس پر مسلّط اور غالب ہوجاتی ہیں کہ انسان سوچنے اور سمجھنے کی صلاحیت سےمحروم ہوجاتا ہے اور اچھے بُرے کی تمیز ختم کردیتا ہے،اور نوبت یہاں تک پہنچ جاتی ہے کہ  بسا اوقات اپنے ایمان  اور دین تک کو داؤ پر لگادیتا ہے ۔
علّامہ ابن الجوزی﷫نے حضرت سلیمان﷤کی ایک نصیحت نقل فرمائی ہے جو اُنہوں نے اپنے بیٹے کو فرمائی تھی :  اے میرے بیٹے! شیر اور سانپ کے پیچھے چلو لیکن عورت کے پیچھے مت چلنا ۔يَا بُنَيَّ امْشِ وَرَاءَ الأَسَدِ وَالأَسْوَدِ وَلا تَمْشِ وَرَاءَ امْرَأَةٍ۔(ذمّ الہویٰ:92) 
پیچھے چلنے کا ایک مطلب تو یہی ہے کہ اُس کے بلانے اور گناہ کی دعوت دینے پریا از خود گناہ کے اِرادے سے  اُس کے پیچھے جانا ،لیکن ایک دوسرا مطلب یہ بھی نکلتا ہےکہ انسان اپنی عقل ودانش  اور فہم و ذکاوت کو پسِ پشت ڈال کر عورت کے کہنے اور اُس کی منشاء کے مطابق زندگی گزارنے پرآجائے ،ظاہر ہے کہ ایسی صورت میں تباہی و بربادی کے سواکچھ ہاتھ نہ آئے  گا ۔
حضرت ابوسعید خدری﷜فرماتے ہیں کہ نبی کریمﷺنے عورتوں سے خطاب کرتے ہوئے اِرشاد فرمایا:  میں نے تم سے زیادہ کسی کو باوجود عقل اور دین میں ناقص ہونے کے، پختہ رائے مرد کی عقل کا (اڑا) 
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 عورت کا فتنہ اور اُس سے بچنے کے اسباب 4 1
3 عورت کا فتنہ : 4 1
4 عورت کا فتنہ کیا ہے: 6 1
5 (1) عورت کے جسم کا فتنہ : 7 1
6 فتنہ کا سدِّ باب: 8 1
7 پہلا سدِّ باب : پردہ کا حکم اور اِظہارِ زینت کی مُمانعت: 8 1
8 دوسرا سدِّ باب : بدنظری کی مُمانعت: 16 1
9 تیسرا سدِّ باب : جلدی نکاح کا حکم : 23 1
10 (2) عورت کی زبان کا فتنہ : 24 1
11 فتنہ کا سدِّ باب: 28 1
12 (3) مَردوں کی عقلوں پر حاوی ہونے کا فتنہ: 30 1
13 عورت کے فتنے سے بچنے کیلئے چند اہم طریقے : 34 1
14 (1)دعاء: 34 13
15 (2)ہمّت و کوشش: 34 13
16 (3)حصولِ علم: 35 13
17 (4)نیک صحبت: 36 13
18 (5)ٹی وی اور انٹرنیٹ سے اجتناب: 36 13
19 (6)پردہ کا اہتمام: 37 13
20 (7)حفاظتِ نظر: 38 13
21 (8)جلدی نکاح کرنا: 38 13
22 (9)روزہ رکھنا: 39 13
23 (10)عورتوں کے مجمع سے اجتناب کریں: 39 13
24 (11)ذکر و تلاوت اور عبادات کا اہتمام: 43 13
25 عورتیں اپنے آپ کو فتنہ بننے سے کیسے بچائیں : 44 1
29 بد نظری کا عذاب 18 1
30 بد نظری سے بچنے کے فضائل و انعامات 19 1
31 عورتوں کیلئے بھی بد نظری جائز نہیں 21 1
32 نکاح کی برکت سے اللہ تعالیٰ عفّت اور پاکدامنی عطاء فرماتے ہیں 23 1
33 زبان کا غلط استعمال جہنم میں جانے کا ذریعہ ہے 29 1
Flag Counter