Deobandi Books

عورت کا فتنہ اور اُس سے بچنے کے اسباب

ِس کتاب

10 - 44
حضرت عائشہ صدیقہ﷝فرماتی ہیں کہ ایک عورت نے پردہ کے پیچھے سےایک خط نبی کریمﷺکو دینے کیلئے ہاتھ بڑھایا۔أَوْمَتْ امْرَأَةٌ مِنْ وَرَاءِ سِتْرٍ بِيَدِهَا، كِتَابٌ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ۔(ابوداؤد:4166)
اِس سے معلوم ہوا کہ صحابیات رضی اللہ عنھن خود نبی کریمﷺسے بھی پردہ فرمایا کرتی تھیں ، توخود سوچ لیجئے!! کہ  آج کے اِس گندے ماحول میں پردہ کی ضرورت کیا نہیں ہوگی ۔
حضرت عبد اللہ بن  مسعود﷜راوی ہیں کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا :عورت پردہ میں رہنے کی چیز ہے چنانچہ جب کوئی عورت (اپنے پردہ سے باہر) نکلتی ہے تو شیطان اس کو مردوں کی نظر میں اچھا کر کے دکھاتا ہے۔المَرْأَةُ عَوْرَةٌ، فَإِذَا خَرَجَتْ اسْتَشْرَفَهَا الشَّيْطَانُ۔(ترمذی:1173)
ایک دفعہ نبی کریمﷺ حضرت عائشہ صدیقہ ﷝کے پاس تشریف لائے ، وہاں حضرت اسماء بنت ابی بکر صدیق ﷝بھی بیٹھی ہوئی تھیں اور اُنہوں نے کشادہ آستینوں والاشامی کپڑا پہنا ہواتھا  ،آپﷺنے جب اُنہیں دیکھا تو کھڑے ہوگئے اور باہر نکل گئے،حضرت عائشہ صدیقہ ﷝نے اپنی بہن حضرت اسماء ﷝سے کہا کہ آپ دور ہوجائیں ، یقیناً نبی کریمﷺنے کوئی ناگوار بات دیکھی ہے(جب ہی ناگواری کے عالَم میں باہر نکل گئے ہیں)، وہ دور ہوگئیں تو آپﷺداخل ہوگئے ،حضرت عائشہ صدیقہ ﷝ نے نبی کریمﷺسے وجہ دیافت کی کہ آپ کیوں کھڑے ہوگئے تھے ؟نبی کریمﷺنے ارشاد فرمایا:”أَوَلَمْ تَرَيْ إِلَى هَيْئَتِهَا إِنَّهُ لَيْسَ لِلْمَرْأَةِ الْمُسْلِمَةِ أَنْ يَبْدُوَ مِنْهَا إِلَّا هَذَا وَهَذَا“کیا تم نے اُن کی حالت 
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 عورت کا فتنہ اور اُس سے بچنے کے اسباب 4 1
3 عورت کا فتنہ : 4 1
4 عورت کا فتنہ کیا ہے: 6 1
5 (1) عورت کے جسم کا فتنہ : 7 1
6 فتنہ کا سدِّ باب: 8 1
7 پہلا سدِّ باب : پردہ کا حکم اور اِظہارِ زینت کی مُمانعت: 8 1
8 دوسرا سدِّ باب : بدنظری کی مُمانعت: 16 1
9 تیسرا سدِّ باب : جلدی نکاح کا حکم : 23 1
10 (2) عورت کی زبان کا فتنہ : 24 1
11 فتنہ کا سدِّ باب: 28 1
12 (3) مَردوں کی عقلوں پر حاوی ہونے کا فتنہ: 30 1
13 عورت کے فتنے سے بچنے کیلئے چند اہم طریقے : 34 1
14 (1)دعاء: 34 13
15 (2)ہمّت و کوشش: 34 13
16 (3)حصولِ علم: 35 13
17 (4)نیک صحبت: 36 13
18 (5)ٹی وی اور انٹرنیٹ سے اجتناب: 36 13
19 (6)پردہ کا اہتمام: 37 13
20 (7)حفاظتِ نظر: 38 13
21 (8)جلدی نکاح کرنا: 38 13
22 (9)روزہ رکھنا: 39 13
23 (10)عورتوں کے مجمع سے اجتناب کریں: 39 13
24 (11)ذکر و تلاوت اور عبادات کا اہتمام: 43 13
25 عورتیں اپنے آپ کو فتنہ بننے سے کیسے بچائیں : 44 1
29 بد نظری کا عذاب 18 1
30 بد نظری سے بچنے کے فضائل و انعامات 19 1
31 عورتوں کیلئے بھی بد نظری جائز نہیں 21 1
32 نکاح کی برکت سے اللہ تعالیٰ عفّت اور پاکدامنی عطاء فرماتے ہیں 23 1
33 زبان کا غلط استعمال جہنم میں جانے کا ذریعہ ہے 29 1
Flag Counter