ہربلا سے حفاظت کا نبوى نسخہ(اىک بار پڑھىں)
آىۃ الکرسى پڑھ کر پھر سورۂ مومن کى نىچے والى تىن آىتىں صبح اور شام پڑھىں۔
اَللّٰہُ لَاۤ اِلٰہَ اِلَّا ہُوَۚ اَلۡحَیُّ الۡقَیُّوۡمُ ۬ۚ لَا تَاۡخُذُہٗ سِنَۃٌ وَّ لَا نَوۡمٌ ؕ لَہٗ مَا فِی السَّمٰوٰتِ وَ مَا فِی الۡاَرۡضِ ؕ مَنۡ ذَا الَّذِیۡ یَشۡفَعُ عِنۡدَہٗۤ اِلَّا بِاِذۡنِہٖ ؕ یَعۡلَمُ مَا بَیۡنَ اَیۡدِیۡہِمۡ وَ مَا خَلۡفَہُمۡ ۚ وَ لَا یُحِیۡطُوۡنَ بِشَیۡءٍ مِّنۡ عِلۡمِہٖۤ اِلَّا بِمَا شَآءَ ۚ وَسِعَ کُرۡسِیُّہُ السَّمٰوٰتِ وَ الۡاَرۡضَ ۚ وَ لَا یَـُٔوۡدُہٗ حِفۡظُہُمَا ۚ وَ ہُوَ الۡعَلِیُّ الۡعَظِیۡمُ ﴿۲۵۵﴾
ترجمہ: اللہ وہ ذات ہے کہ اس کے سوا کوئى معبود نہىں ،ہمىشہ زندہ رہنے والا ہے ، تمام مخلوق کا سنبھالنے والا ہے، نہ اس کو اونگھ دبا سکتى ہے اور نہ نىند(دبا سکتى ہے) اسى کے مملوک ہىں سب جو کچھ بھى آسمانوں مىں (موجودات) ہىں اور جو کچھ زمىن مىں ہىں، اىسا کون شخص ہے جو اس کے پاس (کسى کى) سفارش کر سکے بدون اس کى اجازت کے، وہ جانتا ہے ان (موجودات) کے تمام حاضر اور غائب حالات کو اور وہ موجودات اس کے معلومات سے کسى چىز کو اپنے علم کے احاطہ مىں نہىں لا سکتے، مگر جس قدر (علم دىنا) وہى چاہے، اس کى کرسى (اتنى بڑى ہےکہ اس ) نے سب آسمان اور زمىن کو اپنے اندر لے رکھا ہے اور اللہ تعالىٰ کو ان دونوں (آسمان اور زمىن) کى حفاظت کچھ مشکل نہىں گزرتى، اور وہ ہى عالىشان اور عظىم الشان ہے۔ (بىان القرآن)
سورۂ مومن کى تىن آىتىں (اىک بار پڑھىں)
حٰمٓ ۚ﴿۱﴾ تَنۡزِیۡلُ الۡکِتٰبِ مِنَ اللّٰہِ الۡعَزِیۡزِ الۡعَلِیۡمِ ۙ﴿۲﴾ غَافِرِ الذَّنۡۢبِ وَ قَابِلِ التَّوۡبِ شَدِیۡدِ الۡعِقَابِ ۙ ذِی الطَّوۡلِ ؕ لَاۤ اِلٰہَ اِلَّا ہُوَ ؕ اِلَیۡہِ الۡمَصِیۡرُ ﴿۳﴾
ترجمہ: ىہ کتاب اتارى گئى ہے اللہ کى طرف سے جو زبردست ہے ہر چىز کا جاننے والا ہے ،گناہ بخشنے والا ہے اور توبہ قبول کرنے والا ہے،سخت سزا دىنے والا ہے، قدرت والا ہے اس کے سوا کوئى عبادت کے لائق نہىں، اسى کے پاس سب کو جانا ہے۔
فضىلت: جو شخص آىت الکرسى پڑھ کر پھر سورۂ مومن کى مذکورہ آىات صبح کے وقت پڑھ لے تو اس دن ہر برائى اور تکلىف سے محفوظ رہے گا اور جو شام کو پڑھ لے وہ صبح تک ہر برائى سے محفوظ رہے گا(مسند بزار عن ابى ہرىرۃ ورواہ الترمذى)
فرشتوں کى دعا اور شہادت کا اجر ملنے کا نبوى نسخہ
اَعُوْذُ بِاللّٰهِ السَّمِيْعِ الْعَلِيْمِ مِنَ الشَّيْطٰنِ الرَّجِيْمِ
(تىن مرتبہ پڑھ لىں)
ترجمہ: مىں اللہ کى پناہ مانگتا ہوں جو خوب سننے والا ہے، بڑا جاننے والا ہے مردود شىطان سے۔
ہُوَ اللّٰہُ الَّذِیۡ لَاۤ اِلٰہَ اِلَّا ہُوَ ۚ عٰلِمُ الۡغَیۡبِ وَ الشَّہَادَۃِ ۚ ہُوَ الرَّحۡمٰنُ الرَّحِیۡمُ ﴿۲۲﴾ ہُوَ اللّٰہُ الَّذِیۡ لَاۤ اِلٰہَ اِلَّا ہُوَ ۚ اَلۡمَلِکُ الۡقُدُّوۡسُ السَّلٰمُ الۡمُؤۡمِنُ الۡمُہَیۡمِنُ الۡعَزِیۡزُ الۡجَبَّارُ الۡمُتَکَبِّرُ ؕ سُبۡحٰنَ اللّٰہِ عَمَّا یُشۡرِکُوۡنَ ﴿۲۳﴾ ہُوَ اللّٰہُ الۡخَالِقُ الۡبَارِئُ الۡمُصَوِّرُ لَہُ الۡاَسۡمَآءُ الۡحُسۡنٰی ؕ یُسَبِّحُ لَہٗ مَا فِی السَّمٰوٰتِ وَ الۡاَرۡضِ ۚ وَ ہُوَ الۡعَزِیۡزُ الۡحَکِیۡمُ ﴿٪۲۴﴾
(سورۃ الحشر) اىک مرتبہ پڑھىں
ترجمہ: وہ اىسا ہے کہ اس کے سوا کوئى اور معبود (بننے کے لائق) نہىں، وہ جاننے والا ہے پوشىدہ چىزوں کا اور ظاہرى چىزوں کا، وہى بڑا مہربان نہاىت رحم والا ہے، وہ اىسا اللہ ہے کہ اس کے سوا کوئى اور معبود (بننے کےلائق) نہىں، وہ بادشاہ ہے (سب عىبوں سے) پاک ہے، سالم ہے، امن دىنے والا ہے( اپنے بندوں کو خوف کى چىزوں سے) نگہبانى کرنے والا ہے، زبردست ہے، خرابى کا درست کردىنے والا ہے، بڑى عظمت والا ہے، اللہ تعالىٰ لوگوں کے شرک سے پاک ہے، وہ معبود (برحق) ہے، پىدا کرنے والا ہے، ٹھىک ٹھىک بنانے والا ہے، صورت (شکل) بنانے والا ہے، اسى کے اچھے اچھے نام ہىں ، سب چىزىں اس کى پاکى بىان کرتى ہىں جو آسمانوں اور زمىنوں مىں ہىں اور وہى زبردست حکمت والا ہے (اىک مرتبہ پڑھىں)
فضىلت: جو شخص صبح کو تىن مرتبہ پڑھ کر مذکورہ آىتىں اىک مرتبہ پڑھ لے تو ستر ہزار فرشتے دعائے رحمت کرتے ہىں اور اس دن مرنے پر شہادت کا اجر ملتا ہے اور جو شام کو ىہ عمل کرے تو اس کو بھى ىہى فضىلت حاصل ہوگى (ترمذى 5/182)
سارے مطالبوں کے پورا ہونے کا نبوى نسخہ
(اىک بار پڑھىں)
اَللّٰھُمَّ اَنْتَ خَلَقْتَنِىْ وَاَنْتَ تَھْدِيْنِيْ وَاَنْتَ تُطْعِمُنِيْ وَاَنْتَ تَسْقِيْنِيْ وَاَنْتَ تُمِيْتُنِيْ وَاَنْتَ تُحْيِيْنِيْ
ترجمہ: اے اللہ ! آپ ہى نے مجھے پىدا کىا اور آپ ہى مجھے ہداىت دىنے والے ہىں اور آپ ہى مجھے کھلاتے ہىں اور آپ ہى مجھے پلاتے ہىں اور آپ ہى مجھے مارىں گے اور آپ ہى مجھے زندہ کرىں گے۔
فضىلت: حسن بصرى رحمۃ اللہ علىہ فرماتے ہىں کہ حضرت سمرہ بن جندب رضى اللہ عنہ نے فرماىا کہ مىں تمہىں اىک اىسى حدىث نہ سناؤں جو مىں نے رسول اللہ سے کئى مرتبہ سنى اور حضرت ابوبکر اور حضرت عمر رضى اللہ عنہما سے بھى کئى مرتبہ سنى ہے ؟ مىں نے عرض کىا ضرور سنائىں، حضرت سمرہ رضى اللہ عنہ نے فرماىا جو شخص صبح اور شام ان کلمات کو پڑھے تو اللہ تعالىٰ سے جو مانگے گا اللہ تعالىٰ ضرور اس کو عطا فرمائىں گے۔ ( بکھرے موتى)
آسىب و سحر وغىرہ سے حفاظت کا نبوى نسخہ
اَمْسَيْنَا (اَصْبَحْنَا)وَاَمْسَى(وَاَصْبَحَ) الْمُلْكُ لِلّٰهِ، وَالْحَمْدُ كُلُّهٗ لِلّٰهِ، اَعُوْذُ بِاللّٰهِ الَّذِيْ يُمْسِكُ السَّمَآءَ اَنْ تَقَعَ عَلَى الْاَرْضِ اِلَّا بِاِذْنِهٖ مِنْ شَرِّ مَا خَلَقَ وَذَرَاَ، وَمِنْ شَرِّ الشَّيْطَانِ وَشِرْكِهٖ (تىن مرتبہ پڑھىں)
ترجمہ: اللہ کے لئے ہم نےشام کى(صبح کى) اور پورى سلطنت نے شام(صبح) کى، تمام تعرىف اللہ کے لئے ہے، پناہ لىتا ہوں اللہ کى جس نے آسمان کو روکے رکھا کہ وہ زمىن پر گرے مگر اس کى اجازت سے مخلوق کى برائى سے اور جو پھىلى ہے اور شىطان کے شر اور اس کے شرک سے۔
فضىلت: حضرت عبد اللہ بن عمرو بن العاصؓ سے آپ نے فرماىا کہ اگر تم نے اس (مذکورہ) دعا کو تىن مرتبہ شام کے وقت پڑھ لىا تو شام تک شىطان ،کاہن اور جادوگر کے ضرر سے محفوظ رہو گے اور اگر صبح پڑھا تو شام تک ان چىزوں سے محفوظ رہو گے ۔ (الدعاء 954، ابن السنى 1/62)
گناہوں کو معاف کروانے اور نىکىاں حاصل کرنے کا نبوى نسخہ
سُبْحَانَ اللّٰهِ وَبِحَمْدِهٖ (سومرتبہ پڑھىں)