Deobandi Books

منزل اور مسنون دعائیں

20 - 27
حدیث میں ہے کہ رات کى نماز یعنى تہجد کى اپنے اوپر لازم کر لو، اگرچہ ایک ہى رکعت ہو ( رواہ الامام السیوطى بسند صحیح) مطلب یہ ہے کہ تہجد کى نماز اگرچہ تھوڑى ہى ہو مگر ضرور پڑھ لیا کرو اس لیے کہ اس کا ثواب بہت ہے گو فرض نہیں ہے اور یہ غرض نہیں کہ ایک رکعت پڑھ لو، اس لیے کہ ایک رکعت نماز کا پڑھنا درست نہیں کم ازکم دو رکعت پڑھے، حدیث میں ہے کہ رات کے قیام کو یعنى نماز تہجد کو اپنے ذمہ لازم کر لو اس لیے کہ وہ عادت ان نیکوں کى ہے جو تم سے پہلے تھے اور نزدیکى کرنے والى ہے اللہ تعالى کى طرف اور گناہ سے روکنے کا ذریعہ ہے اور مٹاتى ہے گناہوں (صغیرہ) کو ، ہٹانے والى ہے مرض کو جسم سے (رواہ السیوطى بسند صحیح)
 تہجد کے وقت خاص طور پر دعا قبول ہوتى ہے ضرور پڑھنا چاہیے، حضرت امام ابوحنیفہ رحمۃ اللہ علیہ نے چالیس سال تک عشاء کے وضو سے صبح کى نماز پڑھى ہے، رات بھر خدا کى عبادت کرتے تھے (بہشتى زىور بتغىر)
(7) صلوٰۃ التسبىح 
حضور ِاقدس ﷺ نے ایک مرتبہ اپنے چچا حضرت عباس رضى اللہ عنہ سے فرمایا: اے عباس! اے میرے چچا! کیا مَیں تمھیں ایک عَطِیَّہ کروں؟ ایک بخشش کروں؟ ایک چیز بتاؤں؟ تمھیں دس چیزوں کامالک بناؤں؟ جب تم اِس کام کو کروگے تو حق تَعَالیٰ شَانُہٗ تمھارے سب گناہ: پہلے اور پچھلے، پُرانے اور نئے، غلَطی سے کیے ہوئے اور جان بوجھ کر کیے ہوئے، چھوٹے اور بڑے، چھپ کر کیے ہوئے اور کھُلَّم کھلا کیے ہوئے؛ سب ہی مُعاف فرما دیں گے پھر آپ﷑ نے ان کو صلاۃ التسبىح کا طرىقہ سکھاىا۔ اس نماز کو ادا کرنے کے دو طرىقے ہىں:
اوَّل یہ کہ،کھڑے ہوکر الحمد شریف اور سورۃ کے بعد پندرہ مرتبہ چاروں کلمے: سُبْحَانَ اللّٰہِ، وَالْحَمْدُ لِلّٰہِ، وَلَآاِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ، وَاللّٰہُ اَکْبَرُ پڑھے، پھر رکوع میں سُبْحَانَ رَبِّيَ الْعَظِیْمِ کے بعد دس مرتبہ پڑھے، پھر رکوع سے کھڑے ہوکر سَمِعَ اللّٰہُ لِمَنْ حَمِدَہٗ، رَبَّنَا لَكَ الْحَمْدُ کے بعد دس مرتبہ پڑھے ،پھر دونوں سجدہ میں سُبْحَانَ رَبِّيَ الأَعْلیٰ کے بعد دس دس مرتبہ پڑھے، اور دونوں کے درمیان جب بیٹھے دس مرتبہ پڑھے، اور جب دوسرے سجدے سے اُٹھے تو اَللّٰہُ اَکْبَرُ کہتا ہوا اُٹھے، اور بجائے کھڑے ہونے کے بیٹھ جائے، اور دس مرتبہ پڑھ کر بغیر اَللّٰہُ اَکْبَرُ کے کہنے کے کھڑا ہوجائے، اور دو رکعت کے بعد اِسی طرح چوتھی رکعت کے بعد پہلے اِن کلموں کو دس دس مرتبہ پڑھے، پھر التحیات پڑھے ۔ 
	دوسرا طریقہ یہ ہے کہ، سبحانك اللہم کے بعد الحمدسے پہلے پندرہ مرتبہ پڑھے، اور پھر الحمد اور سورۃ کے بعد دس مرتبہ پڑھے، اور باقی سب طریقہ بہ دستور؛ البتہ اِس صورت میں نہ تو دوسرے سجدے کے بعد بیٹھنے کی ضرورت ہے، اور نہ التحیات کے ساتھ پڑھنے کی، عُلَمانے لکھا ہے کہ: بہتر یہ ہے کہ کبھی اِس طرح پڑھ لیا کرے کبھی اُس طرح۔
	چوں کہ یہ نماز عام طورسے رائج نہیں ہے؛ اِس لیے اِس کے مُتعلِّق چند مسائل بھی لکھے جاتے ہیں؛ تاکہ پڑھنے والوں کو سہولت ہو:
مسئلہ(۱): اِس نماز کے لیے کوئی سورت قرآن کی مُتعیَّن نہیں، جونسی سورت دل چاہے پڑھے؛ لیکن بعض عُلَما نے لکھا ہے کہ: سورۂ حدید، سورۂ حشر، سورۂ صف، سورۂ جمعہ، سورۂ تغابن میں سے چار سورتیں پڑھے، بعض حدیثوں میں بیس آیتوں کی بہ قدر آیا ہے؛ اِس لیے ایسی سورتیں پڑھے جو بیس آیتوں کے قریب قریب ہوں، بعض نے اِذَا زُلْزِلَتْ، وَالْعَادِیَات، تَکَاثُر، وَالْعَصْر، کَافِرُون، نَصْر، اِخلَاص لکھا ہے، کہ اِن میں سے پڑھ لیاکرے۔
مسئلہ(۲): اِن تسبیحوں کو زبان سے ہرگز نہ گِنے، کہ زبان سے گِننے سے نماز ٹوٹ جائے گی، اُنگلیوں کو بند کرکے گننا اور تسبیح ہاتھ میں لے کر اُس پر گننا جائز ہے؛ مگر مکروہ ہے، بہتر یہ ہے کہ انگلیاں جس طرح اپنی جگہ پر رکھی ہیں ویسی ہی رہیں، اور ہرکلمے پر ایک ایک اُنگلی کو اُسی جگہ دَباتا رہے۔
مسئلہ(۳):اگر کسی جگہ تسبیح پڑھنا بھول جائے تو دوسرے رُکن میں اُس کو پورا کرلے؛ البتہ بھولے ہوئے کی قضا رکوع سے اُٹھ کر اور دو سجدوں کے درمیان نہ کرے، اِسی طرح پہلی اور تیسری رکعت کے بعد اگر بیٹھے تو اُن میں بھی بھولے ہوئے کی قضانہ کرے؛ بلکہ صرف اُن کی ہی تسبیح پڑھے، اور اُن کے بعد جو رکن ہو اُس میں بھولی ہوئی بھی پڑھ لے، مثلاً: اگر رکوع میں پڑھنا بھول گیا تو اُن کو پہلے سجدے میں پڑھ لے، اِسی طرح پہلے سجدے کی دوسرے سجدے میں اور دوسرے سجدے کی دوسری رکعت میں کھڑا ہوکر پڑھ لے، اور اگر رہ جائے تو آخری قعدے میں التحیات سے پہلے پڑھ لے۔
مسئلہ(۴):اگر سجدۂ سہو کسی وجہ سے پیش آجائے تو اُس میں تسبیح نہیں پڑھنا چاہیے؛ اِس لیے کہ مقدار تین سو ہے، وہ پوری ہوچکی، ہاں! اگر کسی وجہ سے اِس مقدار میں کمی رہی ہوتو سجدۂ سہو میں پڑھ لے۔
مسئلہ (۵): بعض احادیث میں آیا ہے کہ التحیات کے بعد سلام سے پہلے یہ دعا پڑھے۔
اَللّٰهُمَّ اِنِّيْ أَسْئَلُكَ تَوْفِیْقَ أَهْلِ الْهُدٰی، وَأَعْمَالَ أَهْلِ الْیَقِیْنِ، وَمُنَاصَحَۃَ أَهْلِ التَّوْبَۃِ، وَعَزْمَ أَهْلِ الصَّبْرِ، وَجِدَّ أَهْلِ الْخَشْیَۃِ، وَطَلَبَ أَهْلِ الرَّغْبَۃِ، وَتَعَبُّدَ أَهْلِ الْوَرْعِ، وَعِرْفَانَ أَهْلَ الْعِلْمِ حَتّٰی أَخَافَكَ. اَللّٰهُمَّ اِنِّيْ أَسْئَلُكَ مَخَافَۃً تَحْجُزُنِيْ بِهَا عَنْ مَّعَاصِیْكَ، وَحَتّٰی أَعْمَلَ بِطَاعَتِكَ عَمَلًا أَسْتَحِقُّ بِہٖ رِضَاكَ، وَ حَتّٰی أُنَاصِحَكَ فِيْ التَّوْبَۃِ خَوْفًا مِّنْكَ، وَحتّٰی أُخْلِصَ لَكَ النَّصِیْحَۃَ حُبًّا لَّكَ،  وَحَتّٰی أَتَوَکَّلَ عَلَیْكَ فِي الْاُمُوْرِحُسْنَ الظَّنِّ بِكَ، سُبْحَانَ خَالِقِ النُّوْرِ. رَبَّنَا اَتْمِمْ لَنَا نُوْرَنَا وَاغْفِرْلَنَا اِنَّكَ عَلیٰ کُلِّ شَيْءٍ قَدْیِرٌ بِرَحْمَتِكَ یَاۤ اَرْحَمَ الرَّاحِمِیْنَ. (حلیۃ الاولیاء)
ترجَمہ: اے اللہ ! مَیں آپ سے ہدایت والوں کی سی توفیق مانگتا ہوں، اور یقین والوں کے عمل اور توبہ والوں کا خلوص مانگتاہوں، اور صابرین کی پختگی اور آپ سے ڈرنے والوں کی سی کوشش (یا اِحتیاط)مانگتاہوں، اور رغبت والوں کی سی طلب، اور پرہیزگاروں کی سی عبادت، اور عُلَما کی سی معرفت؛ تاکہ مَیں آپ سے ڈرنے لگوں۔ اے اللہ ! ایسا ڈر جو مجھے آپ کی نافرمانی سے روک دے، اور تاکہ مَیں آپ کی اطاعت سے ایسے عمل کرنے لگوں جن کی وجہ سے آپ کی رَضا وخوشنودی کا مُستحِق بن جاؤں، اور تاکہ خُلوص کی توبہ آپ کے ڈر سے کرنے لگوں، اور تاکہ سچا اِخلاص آپ کی محبت کی وجہ سے کرنے لگوں، اور تاکہ آپ کے ساتھ حُسنِ ظن کی وجہ سے آپ پر توکُّل کرنے لگوں، اے نور کے پیدا کرنے والے! تیری ذات پاک ہے، اے ہمارے رب! ہمیں کامل نور عطا فرما، اور تُو ہماری مغفرت فرما، بے شک تُو ہر چیز پر قادر ہے۔ اے اَرحمَ الرَّاحِمین! اپنی رحمت سے درخواست کو قَبول فرما۔
مسئلہ(۶): اِس نماز کا اوقاتِ مکروہہ کے عِلاوہ باقی دن رات کے تمام اوقات میں پڑھنا جائز ہے؛ البتہ زوال کے بعد پڑھنا زیادہ بہتر ہے، پھر دن میں کسی وقت، پھر رات کو۔ 
مسئلہ(۷): بعض حدیثوں میں سوم کلمہ کے ساتھ لاحول کو بھی ذکر کیا گیا ہے، جیسا کہ اوپر تیسری حدیث میں گزرا؛ اِس لیے اگر کبھی کبھی اِس کو بڑھالے تو اچھا ہے۔       (از فضائل ذکر)
(8) صلوٰۃ الحاجۃ:
حضرت عبد اللہ بن ابى اوفى رضى اللہ عنہ سے رواىت ہے کہ رسول اللہ ﷑ نے فرماىا: جس شخص کو کوئى حاجت اور ضرورت ہو اللہ تبارک وتعالىٰ سے متعلق ىا کسى آدمى سے متعلق (ىعنى اىسى ہو جس کا تعلق براہِ راست اللہ تعالىٰ ہى سے ہو کسى بندے سے اس کا واسطہ ہى نہ ہو ىا اىسا معاملہ ہو کہ بظاہر اس کا تعلق کسى بندے سے ہو، بہر حال اس کو چاہئے کہ وہ وضو کرے اور خوب اچھا وضو کرے اس کے بعد دورکعت نماز پڑھے، اس کے بعد اللہ تعالىٰ کى کچھ حمد وثنا کرے اور اس کے نبى ﷑ پر درود پڑھے، پھر اللہ تعالىٰ کے حضور مىں اس طرح عرض کرے:
لَآ اِلٰهَ اِلَّا اللّٰهُ اْلحَلِيْمُ الْكَرِيْمُ، سُبْحَانَ اللّٰهِ رَبِّ الْعَرْشِ الْعَظِيْمِ، اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ رَبِّ الْعَالَمِيْنَ، اَسْاَلُكَ مُوْجِبَاتِ رَحْمَتِكَ، وَعَزَآئِمَ مَغْفِرَتِكَ، وَالْغَنِيْمَةَ مِنْ كُلِّ بِرٍّ، وَالسَّلَامَةَ مِنْ كُلِّ اِثْمٍ، لَا تَدَعْ لِي ذَنْبًا اِلَّا غَفَرْتَهُ، وَلَا هَمًّا اِلَّا فَرَّجْتَهُ، وَلَا حَاجَةً هِيَ لَكَ رِضًا اِلَّا قَضَيْتَهَا يَاۤ اَرْحَمَ الرَّاحِمِيْنَ
ترجمہ: اللہ کے سوا کوئى معبود نہىں وہ بڑے علم والا اور بڑا کرىم ہے ،پاک ہے، وہ اللہ  جو عرش عظىم کا بھى رب اور مالک ہے،سارى حمد وستائش اس اللہ کے لئے جو سارے جہانوں کا رب ہے۔ اے اللہ ! مىں تجھ سے سوال کرتا ہوں ان اعمال اور ان اخلاق و احوال کا جو تىرى رحمت کا موجب اور وسىلہ اور تىرى مغفرت اور بخشش کا پکا ذرىعہ بنىں اور تجھ سے طالب ہوں ہر نىکى سے فائدہ اٹھانے اور حصہ لىنے کا اور ہر گناہ اور معصىت سے سلامتى اور حفاظت کا۔ خداوندا! مىرے سارے ہى گناہ بخش دے اور مىرى ہر فکر اور پرىشانى دور 
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 مقدمہ 1 1
3 منزل 2 2
4 صبح و شام كى مسنون دعائىں 4 1
5 ہر چىز سے کفاىت کا نبوى نسخہ 4 4
6 فضىلت 4 4
7 دنىا وآخرت کے کاموں پر کفاىت کا نبوى نسخہ (سات مرتبہ پڑھىں) 4 4
8 فضىلت 4 4
9 جہنم سے برأت کا نبوى نسخہ (چار مرتبہ پڑھىں) 4 4
10 اپنے لئے اللہ کى نعمتوں کو مکمّل فرمانے کا نبوى نسخہ (تىن مرتبہ پڑھىں) 4 4
11 دن اور رات کى نعمتوں کا شکر ادا کرنے کا نبوى نسخہ(اىک بار پڑھىں) 4 4
12 دنىا وآخرت کى بھلائىاں مانگ لىنے کا نبوى نسخہ (اىک بار پڑھ لىں) 4 4
13 ناگہانى مصىبت سے بچاؤ کا نبوى نسخہ 5 4
14 تمام مخلوق کے شر سے حفاظت(تىن بار) 5 4
15 جب کسى خبر کا انتظار ہو(اىک بار پڑھىں) 5 4
16 ہر طرح کى عافىت کا سوال 5 4
17 جنت مىں داخل ہونے کا نبوى نسخہ (اىک بار پڑھىں) 5 4
18 ہر قسم کى عافىت کا نبوى نسخہ (اىک بار پڑھىں) 5 4
19 زوالِ غم اور ادائىگىِ قرض کا نبوى وظىفہ 5 4
20 جہنم سے خلاصى پانے کا نبوى نسخہ(سات مرتبہ پڑھىں) 6 4
21 اللہ سے اس کى شان کے مطابق اجر لىنے کا نبوى نسخہ 6 4
22 مصىبتوں سے نجات حاصل کرنے کا نبوى نسخہ (اىک بار پڑھىں) 6 4
23 دن اور رات کے خىر پانے اور برائىوں سے محفوظ رہنے کا نبوى نسخہ (اىک بار پڑھىں) 6 4
24 حضور﷑ کے ہاتھوں جنت مىں داخلہ 6 1
25 ذکر کے معمولات کى کمى کى تلافى کا نبوى نسخہ 6 24
26 ہربلا سے حفاظت کا نبوى نسخہ(اىک بار پڑھىں) 7 24
27 سورۂ مومن کى تىن آىتىں (اىک بار پڑھىں) 7 24
28 فرشتوں کى دعا اور شہادت کا اجر ملنے کا نبوى نسخہ 7 24
29 سارے مطالبوں کے پورا ہونے کا نبوى نسخہ 7 24
30 آسىب و سحر وغىرہ سے حفاظت کا نبوى نسخہ 7 24
31 گناہوں کو معاف کروانے اور نىکىاں حاصل کرنے کا نبوى نسخہ 7 24
32 تىن بڑى بىمارىوں سے بچنے کا نبوى آسان نسخہ 8 24
33 پانچ جملے دنىا کىلئے ،پانچ آخرت کے لئے 8 24
34 اللہ تبارک وتعالىٰ کے ننانوے نام 9 24
35 مستجاب الدعوات ہونے کا نبوى نسخہ 9 24
36 حمدو ودرود بہترىن انداز مىں 9 24
37 اىک ہزار دن تک اجر 9 24
38 مندرجہ ذىل دعا تىن مرتبہ پڑھ لىجئے آپ کے سارے گناہ معاف 9 24
39 بىمارى اور تنگدستى دور کرنے کا نبوى نسخہ 10 1
40 بىمارى سے شفا ىابى کى دعا 10 39
41 سونے کے لئے بستر پر جاتے وقت 10 39
42 نىند سے بىدار ہوتے وقت 10 39
43 بىت الخلاء جاتے وقت 10 39
44 بىت الخلاء سے نکلتے ہوئے 10 39
46 وضو کے دوران 10 39
47 وضو کے بعد 10 39
48 غسل سے پہلے 11 39
49 مسجد مىں داخل ہوتے وقت 11 39
50 مسجد سے باہر نکلتے وقت 11 39
51 اذان کى آواز سن کر 11 39
52 فرض نماز سے سلام پھىرنے کے بعد 11 39
53 گھر مىں داخل ہوتے وقت 11 39
54 افطار کے وقت 11 39
55 کھانے کے بعد 11 39
56 اگر کھانا کسى اور نے کھلاىا ہو 11 1
57 کپڑے بدلتے وقت 12 56
58 جب کسى دشمن کا خوف ہو 12 56
59 جب کوئى کام مشکل معلوم ہو 12 56
60 نىا کپڑا پہنتے وقت 12 56
61 جب بازار مىں داخل ہو 12 56
62 جب کسى سوارى پر سوار ہو 12 56
63 سفر کى دعا 12 56
64 جب کسى نئى بستى مىں داخل ہو 12 56
65 بىمار کےلئے نبى﷑ کى دعا 12 56
66 نکاح کى مبارکباد 12 56
67 جماع کے وقت 13 56
68 انزال کے وقت 13 56
69 مہىنے کا پہلا چاند دىکھ کر 13 56
70 جب غصہ آئے 13 56
71 جامع دعا 13 56
72 استخارے کى دعا 13 56
73 استخارہ کى مختصر دعا 13 56
74 ہر مجلس کے آخر مىں 14 56
75 جب آئىنہ مىں اپنا چہرہ دىکھے تو ىہ دعا مانگے 14 1
76 عورت نکاح کر کے لائے ىا خادم لائے تو پڑھے 14 75
77 حقوق والدىن ادا کرنے کى دعا 14 75
78 اسّى سال کى عبادت کا اجر 14 75
79 دعاء حضرت انس رضی اللہ عنہ 14 75
80 قتل و دىگر حوادث و آفات ، ظالم سے محفوظ رہنے کا مسنون عمل 14 75
81 نظر ِبد 14 75
82 نظر بد ختم کرنے کا وظیفہ 15 75
83 بىمارىا مصىبت زدہ کودىکھ کر ىہ دعا پڑھے 15 75
84 کفر اور شرک کى باتوں کا بىان 15 75
85 بدعتوں اور برى رسموں اور برى باتوں کا بیان 15 75
86 بڑے بڑے گناہوں کا بیان جن پر بہت سختى آئى ہے 16 75
87 نماز کا بىان 16 1
88 شرائطِ نماز 16 87
89 فرائضِ نماز 16 87
90 واجباتِ نماز 16 87
91 سنن نماز 17 87
92 مستحباتِ نماز 17 87
93 مفسدات نماز 17 87
94 مکروہاتِ نماز 18 87
95 بعض خاص نفل نمازیں : 19 87
96 تحیۃ الوضو : 19 87
97 تحیۃ المسجد 19 87
98 اشراق کی نماز 19 87
99 چاشت کی نماز 19 87
100 اوابین کی نماز : 19 87
101 تہجد کی نماز : 19 87
102 صلوٰۃ التسبىح 20 87
103 صلوٰۃ الحاجۃ 20 87
104 جنازے کا بىان 21 1
105 قریب المرگ شخص کو لا الٰہ الا اللہ کی تلقین کرنا 21 104
106 جان کنی کے وقت سورہٴ یٰسین کی تلاوت کرنا 21 104
107 میت کو غسل دینا 21 104
108 میت کو غسل دینے کا طریقہ 21 104
109 میت کو غسل دینے کی فضیلت 21 104
110 میت کو کفن پہنانا 21 104
111 نماز ِجنازہ اداکرنا 21 104
112 میت کو دفن کرنا اور مٹی ڈالنا 22 104
113 نماز جنازه كا طريقہ 22 104
114 ہر مسلمان کو اس طرح رات دن رہنا چاہیے 22 104
115 توبہ کے متعلق حضرت تھانوى رحمہ اللہ کے ارشادات 22 104
116 بعض مخصوص سورتوں کے فضائل 23 1
117 فضائل سورہ بقرہ : 23 116
118 سورۂ کہف کے فضائل 23 116
119 فضائل سورۂ ىٰس 23 116
120 فضائل سورۂ دخان 23 116
121 فضائل سورۂ واقعہ 23 116
122 فضائل سورۂ ملک 24 116
123 گلزارِ سنت 25 116
124 صبح کو جاگنے اور کام میں لگنے کی سنتیں 25 116
125 رات کی سنتیں 25 116
126 کھانے اور پینے کی سنتیں 25 116
127 سنتِ شربت:۔ 26 116
128 لباس اور کپڑے کی سنتىں 26 116
129 شادی اور نکاح کی سنتیں 26 116
130 سفر وغیرہ کی سنتیں 27 116
131 سنت کے کاموں کی تفصیل 27 116
Flag Counter