Deobandi Books

منزل اور مسنون دعائیں

26 - 27
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِیْ اَطْعَمَنَا وَسَقَانَا ھٰذَا
سنتِ شربت:۔ پینے کی سنت یہ ہے کہ دائیں ہاتھ میں لے کر پئے۔ اور ایک سانس میں پیتا ہوا نہ چلا جاوے۔ بلکہ چاہئے کہ تین سانس میں دم لے کر پئے اور شکر بجا لائے۔
طریقہ:۔ اور چاہئے کہ کھانے میں عیب نہ نکالے اور بُرا نہ کہے۔ اگر پسند نہ آوے تو اس کو چھوڑ دے، کیونکہ حضورانور ﷺ کی یہی عادت تھی۔
لباس اور کپڑے کی سنتىں
سنتِ رنگ:۔ ہمارے حضرت کو سفید کپڑا پسند تھا۔ لیکن آپ سے سیاہ رنگ کا کپڑا پہننا بھی ثابت ہے۔
سنت عمامہ:۔ سیاہ رنگ کا عمامہ یعنی صافہ باندھنا مستحب ہے۔ اور ایک ہاتھ یا اس سے زیادہ مقدار شملہ چھوڑنا مسنون ہے۔
سنت پہننے کی:۔ سنت ہے کہ جوتا پہلے دائیں پاؤں میں پہنے۔
سنت نیا کپڑا:۔ یعنی نئے کپڑے کی سنت یہ ہے کہ اس کو پہن کر دعا پڑھے:
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِیْ کَسَانَا ھٰذَا
سنتِ تہہ بند:۔ یہ ہے کہ لنگی ،تہبند، یا پائجامہ ٹخنے کے اوپر رہے، نیچے ہرگز نہ لٹکائے۔ اللہ تعالیٰ اس فعل سے نہایت سخت غصّہ ہوتے ہیں اور رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ہے کہ تہہ بند یا پائجامہ کو ٹخنے سے نیچے لٹکانے والے پر اللہ تعالیٰ رحمت کی نظر نہ کرے گا۔
سنت ٹوپی:۔ سنت ہے کہ عمامہ اور صافہ کے نیچے ٹوپی رکھے۔ جس نے بغیر ٹوپی کے عمامہ باندھا اس نے سنت کے خلاف عمل کیا۔ اور جس نے بغیر ٹوپی کے اس طرح عمامہ باندھا کہ سر کُھلا رہا تو اس کی نماز مکروہ ہوگی۔ اس لئے ان معتبر مسائل کو یاد رکھو کہ دنیا و آخرت میں کام دینے والے ہیں۔
سنت لنگی:۔ کی یہ ہے کہ لنگی اوپر باندھو تہبند کے طریقہ سے تاکہ حضور اکرمﷺ کی سنت ادا ہو اور بے حد ثواب حاصل ہو۔ اور پھر تمہارے اور کافروں کے لباس میں بھی فرق رہے۔
سنت تکیہ:۔ یہ کہ اس میں کسی درخت کی چھال بھری ہو۔ اور اگر کھجور کی چھال بھری جائے تو بہت زیادہ بہتر ہے۔
سنت ضروری:۔ عورتوں کے لئے یہ ہے کہ ایسا کپڑا پہنیں کہ جس کی آستین ہاتھ تک آجائے اور جو عورتیں ایسا کرتہ پہنتی ہیں کہ اس کی آستین آدھے ہاتھ یعنی کہنی تک ہوتی ہے تو وہ سخت گنہگار ہوتی ہیں۔ اس لئے ضروری ہے کہ ایسا اور باریک کپڑا نہ پہنیں جس میں سے بدن نظر آئے۔ کیونکہ ایسی عورتیں قیامت کو ایسی حالت میں اُٹھائی جائیں گی کہ ان کے لئے لباس نہ ہوگا۔ ہمارے حضور اکرم ﷺ نے حدیث میں یہی مضمون فرمایا ہے۔ اے مسلمانو! یہ ضروری مسائل اپنے گھر میں سب عورتوں کو سنا دو۔
سنت انگشتری:۔ مرد کے لئے یہ سنت ہے کہ وہ ساڑھے چار ماشہ چاندی سے زیادہ انگوٹھی نہ پہنے اور سونے کی انگوٹھی مرد کے لئے بالکل حرام ہے، ہرگز نہ پہنیں۔ ہم نے بہت سے مردوں کو دیکھا ہے جو بہت زیادہ وزنی انگوٹھی پہنتے ہیں بلکہ دو دو تین تین چار چار انگوٹھیاں پہنتے ہیں، ایسا ہرگز نہیں چاہئے۔ یہ شعار صرف عورتوں کے لئے زیور زینت ہے مرد کو جائز نہیں ہے کہ ساڑھے چار ماشہ چاندی سے زائد انگوٹھی پہنے۔
سنّت بال :۔ جس شخص کے سر پر بال ہوں اس کو چاہئے کہ بالوں کو دھویا کرے اور کنگھا کرتا رہے۔ لیکن بہتر یہ ہے کہ روزانہ سر میں اور ڈاڑھی میں کنگھا نہ کرے بلکہ ایک دن درمیان میں چھوڑ کر تیسرے دن کیا کرے۔
سنت خضاب:۔ چاہئے کہ جس کی داڑھی کے بال سفید ہوں وہ مہندی اور تیل کے ساتھ خضاب کرے اور بالکل سیاہ خضاب نہ کرے کہ یہ مکروہ ہے۔
سنت مونچھ و داڑھی:۔ مسنون یہ ہے کہ مونچھ نہ بڑھائی جائے اور داڑھی کو بقدر ایک مٹھی اور اس سے ہرگز کم نہ کرے اور داڑھی کا کٹوانا اور منڈوانا سخت حرام ہے ۔ اللہ تعالیٰ سب مسلمانوں کو بچائے۔ آمین
سنت مہندی:۔ عورتوں کو مہندی لگانا سنت ہے۔ یہ مضمون بہت پختہ اور صحیح حدیث کا ہے جو ابوداؤد شریف میں مذکور ہے۔
سنت سُرمہ:۔ عورت اور مَرد دونوں کو سُرمہ لگانا مسنون ہے۔ رات کو ہر آنکھ میں تین تین سلائی لگائے ۔ یہ روایت ترمذی شریف میں ہے۔ 
سنتِ حجامت:۔ مسنون یہ ہے کہ یا تو تمام سر پر بال رکھے اور یا پھر تمام سر کے بال مونڈائے۔ اور تھوڑے بال ایک طرف کے کٹوانا اور ایک طرف کے باقی رکھنا یہ حرام ہے۔ اے مسلمانو! اس سے ضرور بچنا چاہئے۔
شادی اور نکاح کی سنتیں
سنت نکاح:۔ نکاح کی سنت یہ ہے کہ سادگی کے طریقہ سے ہو اور اس میں زیادہ تکلف اور بہت زیادہ سامان نہیں ہونا چاہئے۔
سنت یوم:۔ نکاح کیلئے مسنون دن جمعہ کا ہے جو برکت اور بھلائی کا سبب ہے۔
سنت مکان:۔ اور مسجد میں نکاح کرنا مسنون ہے۔
سنتِ اعلان:۔ یعنی سنت ہے کہ نکاح کو مشہور کیا جائے، اور دف بجایا جائے یعنی ایسا باجا جو ایک طرف سے کھلا ہوا ہو جس کو دف اور ڈھبڑا کہتے ہیں۔
سنّت خُرما:۔ نکاح کے بعد چھوارا یا کھجور کا لُٹانا اور تقسیم کرنا سنت ہے۔
سنت شب:۔ یہ ہے کہ جب پہلی رات کو اپنی بی بی کے پاس جائے تو اس کی پیشانی کے بال پکڑ کر یہ دعا پڑھے:
اَللّٰھُمَّ اِنِّیْٓ اَسْئَلُکَ خَیْرَھَا وخَیْرَ مَا فِیْھَا وَاَعُوْذُبِکَ مِنْ شَرِّھَا وَشَرِّ مَا فِیْھَا
سنت شوّال:۔مسنون اور محبوب طریقہ یہ ہے کہ نکاح ماہ شوال میں کیا جائے کہ برکت کا باعث ہے۔
سنت ولیمہ:۔ مسنون ہے کہ جب پہلی رات اپنی زوجہ کے پاس گذارے تو ولیمہ کرے اور اپنے عزیزوں ،رشتہ داروں اور دوستوں و مساکین کو کھلاوے اور یہ ضروری نہیں کہ ولیمہ بہت بڑے سامان سے کیا جائے بلکہ اگر تھوڑا ہی کھانا پکا کر اپنے عزیز رشتہ داروں کو تھوڑا تھوڑا کھلائے تب بھی سنت ادا ہوجائے گی۔ اور سب سے خراب ولیمہ وہ ہے جس میں مالدار اور دنیادار لوگ بلائے جائیں اور مسکین غریب اور دیندار نہ بلائے جائیں، بلکہ نکالے جائیں غریب محتاج۔ اے بھائیو! جب ولیمہ کرو تو اس میں سنت کی نیت رکھو اور مسکین غریب اور دیندار کو بلاؤ ۔ اور امیروں میں سے جس کو چاہو بلاؤ لیکن غریبوں کو نہ نکالو۔ اور جو شخص دکھلانے اور ناموری کیلئے ولیمہ کرتا ہے کہ لوگ اس کی تعریف کریں ایسے شخص کو ولیمہ کا کچھ ثواب نہیں بلکہ اللہ تعالیٰ کے غصہ کا ڈر ہے۔
سنت دعوت:۔ دعوت کا قبول کرنا سنت ہے۔ لیکن جو شخص حرام مال کھاتا ہو اور رشوت اور سود یا بدکاری میں مبتلا ہو اس کی دعوت قبول نہ کرنی چاہئے۔ اور اگر ایک ہی وقت میں دو آدمی دعوت کریں تو اُس شخص کی دعوت قبول کرو جس کا مکان اور دروازہ تم سے قریب تر ہو۔
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 مقدمہ 1 1
3 منزل 2 2
4 صبح و شام كى مسنون دعائىں 4 1
5 ہر چىز سے کفاىت کا نبوى نسخہ 4 4
6 فضىلت 4 4
7 دنىا وآخرت کے کاموں پر کفاىت کا نبوى نسخہ (سات مرتبہ پڑھىں) 4 4
8 فضىلت 4 4
9 جہنم سے برأت کا نبوى نسخہ (چار مرتبہ پڑھىں) 4 4
10 اپنے لئے اللہ کى نعمتوں کو مکمّل فرمانے کا نبوى نسخہ (تىن مرتبہ پڑھىں) 4 4
11 دن اور رات کى نعمتوں کا شکر ادا کرنے کا نبوى نسخہ(اىک بار پڑھىں) 4 4
12 دنىا وآخرت کى بھلائىاں مانگ لىنے کا نبوى نسخہ (اىک بار پڑھ لىں) 4 4
13 ناگہانى مصىبت سے بچاؤ کا نبوى نسخہ 5 4
14 تمام مخلوق کے شر سے حفاظت(تىن بار) 5 4
15 جب کسى خبر کا انتظار ہو(اىک بار پڑھىں) 5 4
16 ہر طرح کى عافىت کا سوال 5 4
17 جنت مىں داخل ہونے کا نبوى نسخہ (اىک بار پڑھىں) 5 4
18 ہر قسم کى عافىت کا نبوى نسخہ (اىک بار پڑھىں) 5 4
19 زوالِ غم اور ادائىگىِ قرض کا نبوى وظىفہ 5 4
20 جہنم سے خلاصى پانے کا نبوى نسخہ(سات مرتبہ پڑھىں) 6 4
21 اللہ سے اس کى شان کے مطابق اجر لىنے کا نبوى نسخہ 6 4
22 مصىبتوں سے نجات حاصل کرنے کا نبوى نسخہ (اىک بار پڑھىں) 6 4
23 دن اور رات کے خىر پانے اور برائىوں سے محفوظ رہنے کا نبوى نسخہ (اىک بار پڑھىں) 6 4
24 حضور﷑ کے ہاتھوں جنت مىں داخلہ 6 1
25 ذکر کے معمولات کى کمى کى تلافى کا نبوى نسخہ 6 24
26 ہربلا سے حفاظت کا نبوى نسخہ(اىک بار پڑھىں) 7 24
27 سورۂ مومن کى تىن آىتىں (اىک بار پڑھىں) 7 24
28 فرشتوں کى دعا اور شہادت کا اجر ملنے کا نبوى نسخہ 7 24
29 سارے مطالبوں کے پورا ہونے کا نبوى نسخہ 7 24
30 آسىب و سحر وغىرہ سے حفاظت کا نبوى نسخہ 7 24
31 گناہوں کو معاف کروانے اور نىکىاں حاصل کرنے کا نبوى نسخہ 7 24
32 تىن بڑى بىمارىوں سے بچنے کا نبوى آسان نسخہ 8 24
33 پانچ جملے دنىا کىلئے ،پانچ آخرت کے لئے 8 24
34 اللہ تبارک وتعالىٰ کے ننانوے نام 9 24
35 مستجاب الدعوات ہونے کا نبوى نسخہ 9 24
36 حمدو ودرود بہترىن انداز مىں 9 24
37 اىک ہزار دن تک اجر 9 24
38 مندرجہ ذىل دعا تىن مرتبہ پڑھ لىجئے آپ کے سارے گناہ معاف 9 24
39 بىمارى اور تنگدستى دور کرنے کا نبوى نسخہ 10 1
40 بىمارى سے شفا ىابى کى دعا 10 39
41 سونے کے لئے بستر پر جاتے وقت 10 39
42 نىند سے بىدار ہوتے وقت 10 39
43 بىت الخلاء جاتے وقت 10 39
44 بىت الخلاء سے نکلتے ہوئے 10 39
46 وضو کے دوران 10 39
47 وضو کے بعد 10 39
48 غسل سے پہلے 11 39
49 مسجد مىں داخل ہوتے وقت 11 39
50 مسجد سے باہر نکلتے وقت 11 39
51 اذان کى آواز سن کر 11 39
52 فرض نماز سے سلام پھىرنے کے بعد 11 39
53 گھر مىں داخل ہوتے وقت 11 39
54 افطار کے وقت 11 39
55 کھانے کے بعد 11 39
56 اگر کھانا کسى اور نے کھلاىا ہو 11 1
57 کپڑے بدلتے وقت 12 56
58 جب کسى دشمن کا خوف ہو 12 56
59 جب کوئى کام مشکل معلوم ہو 12 56
60 نىا کپڑا پہنتے وقت 12 56
61 جب بازار مىں داخل ہو 12 56
62 جب کسى سوارى پر سوار ہو 12 56
63 سفر کى دعا 12 56
64 جب کسى نئى بستى مىں داخل ہو 12 56
65 بىمار کےلئے نبى﷑ کى دعا 12 56
66 نکاح کى مبارکباد 12 56
67 جماع کے وقت 13 56
68 انزال کے وقت 13 56
69 مہىنے کا پہلا چاند دىکھ کر 13 56
70 جب غصہ آئے 13 56
71 جامع دعا 13 56
72 استخارے کى دعا 13 56
73 استخارہ کى مختصر دعا 13 56
74 ہر مجلس کے آخر مىں 14 56
75 جب آئىنہ مىں اپنا چہرہ دىکھے تو ىہ دعا مانگے 14 1
76 عورت نکاح کر کے لائے ىا خادم لائے تو پڑھے 14 75
77 حقوق والدىن ادا کرنے کى دعا 14 75
78 اسّى سال کى عبادت کا اجر 14 75
79 دعاء حضرت انس رضی اللہ عنہ 14 75
80 قتل و دىگر حوادث و آفات ، ظالم سے محفوظ رہنے کا مسنون عمل 14 75
81 نظر ِبد 14 75
82 نظر بد ختم کرنے کا وظیفہ 15 75
83 بىمارىا مصىبت زدہ کودىکھ کر ىہ دعا پڑھے 15 75
84 کفر اور شرک کى باتوں کا بىان 15 75
85 بدعتوں اور برى رسموں اور برى باتوں کا بیان 15 75
86 بڑے بڑے گناہوں کا بیان جن پر بہت سختى آئى ہے 16 75
87 نماز کا بىان 16 1
88 شرائطِ نماز 16 87
89 فرائضِ نماز 16 87
90 واجباتِ نماز 16 87
91 سنن نماز 17 87
92 مستحباتِ نماز 17 87
93 مفسدات نماز 17 87
94 مکروہاتِ نماز 18 87
95 بعض خاص نفل نمازیں : 19 87
96 تحیۃ الوضو : 19 87
97 تحیۃ المسجد 19 87
98 اشراق کی نماز 19 87
99 چاشت کی نماز 19 87
100 اوابین کی نماز : 19 87
101 تہجد کی نماز : 19 87
102 صلوٰۃ التسبىح 20 87
103 صلوٰۃ الحاجۃ 20 87
104 جنازے کا بىان 21 1
105 قریب المرگ شخص کو لا الٰہ الا اللہ کی تلقین کرنا 21 104
106 جان کنی کے وقت سورہٴ یٰسین کی تلاوت کرنا 21 104
107 میت کو غسل دینا 21 104
108 میت کو غسل دینے کا طریقہ 21 104
109 میت کو غسل دینے کی فضیلت 21 104
110 میت کو کفن پہنانا 21 104
111 نماز ِجنازہ اداکرنا 21 104
112 میت کو دفن کرنا اور مٹی ڈالنا 22 104
113 نماز جنازه كا طريقہ 22 104
114 ہر مسلمان کو اس طرح رات دن رہنا چاہیے 22 104
115 توبہ کے متعلق حضرت تھانوى رحمہ اللہ کے ارشادات 22 104
116 بعض مخصوص سورتوں کے فضائل 23 1
117 فضائل سورہ بقرہ : 23 116
118 سورۂ کہف کے فضائل 23 116
119 فضائل سورۂ ىٰس 23 116
120 فضائل سورۂ دخان 23 116
121 فضائل سورۂ واقعہ 23 116
122 فضائل سورۂ ملک 24 116
123 گلزارِ سنت 25 116
124 صبح کو جاگنے اور کام میں لگنے کی سنتیں 25 116
125 رات کی سنتیں 25 116
126 کھانے اور پینے کی سنتیں 25 116
127 سنتِ شربت:۔ 26 116
128 لباس اور کپڑے کی سنتىں 26 116
129 شادی اور نکاح کی سنتیں 26 116
130 سفر وغیرہ کی سنتیں 27 116
131 سنت کے کاموں کی تفصیل 27 116
Flag Counter