عمل کثىر کرنا ىعنى کوئى اىسا کام کرنا جس سے دىکھنے والے ىہ سمجھىں کہ ىہ شخص نماز نہىں پڑھ رہا۔
کھانا، پىنا قصداً ہو ىا بھولے سے ہو۔
دو صفوں کے برابر چلنا۔
قبلے کى طرف سے بلا عذر سىنہ پھىر لىنا
ناپاک جگہ پر سجدہ کرنا۔
ستر کھل جانے کى حالت مىں اىک رکن کى مقدار ٹھہرنا۔
دعا مىں اىسى چىز مانگنا جو آدمىوں سے مانگى جاتى ہے۔ مثلاً کہے
ىا اللہ ! آج مجھے سو روپے دے دے۔
درد ىا مُصىبت کى وجہ سے اس طرح رونا کہ حرف ظاہر ہوجائے۔
بالغ آدمى کا نماز قہقہہ مار کر ىا آواز سے ہنسنا ۔
امام سے آگے بڑھ جانا۔
مکروہاتِ نماز
سدل ىعنى کپڑے کو لٹکانا، مثلاً چادر سر پر ڈال کر دونوں کنارے لٹکا دىنا۔
کپڑوں کو مٹى سے بچانے کے لىے ہاتھ سے روکنا ىا بچانا۔
اپنے کپڑے ىا بدن سے کھىلنا۔
معمولى کپڑوں مىں جنھىں پہن کر مجمع مىں جانا پسند نہىں کرتا نماز پڑھنا۔
منہ مىں روپىہ پىسہ اور کوئى اىسى چىز رکھ کر نماز پڑھنا۔
سستى اور بے پروائى کى وجہ سے ننگے سر نماز پڑھنا۔
پاخانہ ىا پىشاب کى حاجت ہونے کى حالت مىں نماز پڑھنا۔
بالوں کو سر پر جمع کر کے چٹلا باندھنا۔
کنکرىوں کو ہٹانا، لىکن اگر سجدہ کرنا مشکل ہو تو اىک مرتبہ ہٹانے مىں کوئى مضائقہ نہىں۔۔
انگلىاں چٹخانا، ىا اىک ہاتھ کى انگلىاں دوسرے ہاتھ کى انگلىوں مىں ڈالنا۔
کمر ىا کوکھ ىا کولہے پر ہاتھ رکھنا۔
قبلے کى طرف سے منہ پھىر نا ىا صرف نگاہ سے ادھر اُدھر دىکھنا۔
کتے کى طرح بىٹھنا ىعنى رانىں کھڑى کر کے بىٹھنا اور رانوں کو پىٹ سے اور گھٹنوں کو سىنے سے ملا لىنا اور ہاتھوں کو زمىن پر رکھ لىنا۔
کسى اىسے آدمى کى طرف نماز پڑھنا جو نماز کى طرف منہ کىے ہوئے بىٹھا ہو۔
سجدے مىں اپنى دونوں کلائىوں کو زمىن پر بچھا لىنا مَرد کے لىے مکروہ ہے۔
ہاتھ ىا سر کے اشارے سے کسى کے سلام کا جواب دىنا۔
بلا عذر چار زانو (ىعنى آلتى پالتى ) مار کر بىٹھنا۔
آنکھوں کو بند کرنا۔ لىکن اگر نماز مىں دل لگنے کے لىے بند کرے تو مکروہ نہىں۔
قصداً (ىعنى جان بوجھ کر) جمائى لىنا، ىا روک سکنے کى حالت مىں نہ روکنا۔
امام کا محراب کے اندر کھڑا ہونا، لىکن قدم اگر باہر ہوں تو مکروہ نہىں۔
اکىلے امام کا اىک ہاتھ اُونچى جگہ پر کھڑا ہونا، اور اگر اس کے ساتھ مقتدى بھى ہوں تو مکروہ نہىں۔
اىسى صف کے پىچھے اکىلے کھڑے ہونا جس مىں خالى جگہ ہو۔
کسى جاندار کى تصوىر والے کپڑے پہن کر نماز پڑھنا۔
اىسى جگہ نماز پڑھنا کہ نمازى کے سر کے اوپر ،سامنے ىا داہنى طرف ىا بائىں طرف ىا سجدے کى جگہ تصوىر ہو۔
آىتىں ،سورتىں ىا تسبىحىں انگلىوں پر شمار کرنا۔
چادر ىا کوئى اور کپڑا اس طرح لپىٹ کر نماز پڑھنا کہ جلدى سے ہاتھ نہ نکل سکىں۔
نماز مىں انگڑائى لىنا ىعنى سستى اُتارنا۔
عمامہ کے پىچ پر سجدہ کرنا۔
سنت کے خلاف نماز مىں کوئى کام کرنا۔