Deobandi Books

منزل اور مسنون دعائیں

27 - 27
سفر وغیرہ کی سنتیں
سنت ہمراہی:۔ بہتر اور مسنون یہ ہے کہ دو آدمی سفر میں جاویں، تنہا ایک شخص کو سفر میں جانا بہتر نہیں، لیکن جب کہ ضرورت ہو تو تنہا شخص بھی سفر کرے تو کچھ اندیشہ نہیں، یہ ہمارے فقہاء اور محدثین کا ارشاد ہے، رحمۃ اللہ علیہم اجمعین
سنت دن:۔ مسنون ہے کہ جمعرات کو سفر میں جاوے اور یہ بھی مستحب ہے کہ سفر شنبہ یعنی سنیچر کے دن شروع کرے۔
سنتِ قیام:۔ سفر میں ٹھہرنے کی سنت یہ ہے کہ درمیان راہ میں جس جگہ کہ مسافر چلتے ہیں نہ ٹھہرے بلکہ ایک طرف ہٹ کر ٹھہرے۔
سنت واپسی:۔ ہمارے حضرت ﷺ نے فرمایا ہے کہ جب سفر میں ضرورت پوری ہوجائے تو پھر نہ ٹھیرے بلکہ واپس چلا آئے، باہر سفر میں بلا ضرورت ٹھیرنا اچھا نہیں ہے۔
سنت مکان:۔ اگر کسی دور سفر میں گیا ہوا تھا اور کافی روز گذرنے کے بعد آیا ہے تو سنت یہ ہے کہ اچانک گھر میں نہ داخل ہو، بلکہ پہلے اپنے آنے کی خبر دے پھر کچھ دیر بعد گھرمیں جاوے۔ اسی طرح اگر زیادہ رات گذرنے پر آیا ہے تو اُسی وقت گھر نہ جاوے بلکہ ٹھہر جائے اور صبح کو خبر ہونے کے بعد گھر میں داخل ہو، لیکن اگر وہ لوگ خبردار ہوں اور تمہارے انتظار میں ہوں تو کچھ مضائقہ نہیں رات کو ہی گھر میں داخل ہوجاؤ، یہ سنت کے وہ زرّیں طریقے ہیں جن پر عمل کرکے دنیا و آخرت کی بھلائی حاصل کرو۔
سنّت نماز:۔ سنت ہے کہ جب سفر سے واپس لوٹ کر آئے تو گھر میں داخل ہونے سے قبل دو رکعت نماز مسجد میں جا کر پڑھے۔ اور یہ بھی سنت ہے کہ سفر میں کتّے اور زنگور یعنی گھنگرو کو ساتھ نہ رکھے ورنہ شیطان پیچھے لگ لیتا ہے اور سفر بے برکت ہوجاتا ہے۔
سنت کے کاموں کی تفصیل
سنّت سلام:۔ سلام کرنا نہایت بڑی سنت ہے اور حضور اکرم ﷺ نے اس کی بہت تاکید فرمائی ہے۔ ہر مسلمان شخص کو سلام کرنا چاہئے اگرچہ اس کو پہچانتا نہ ہو کیونکہ سلام کرنا اسلام کا حق ہے۔ اور یہ کسی کے جاننے اور شناسائی پر موقوف نہیں ہے۔
سنت چھینک:۔ جب چھینک آئے تو الحمد ﷲکہنا چاہئے۔
سنت جواب:۔ جب تم سنو کہ کسی نے چھینک کے بعد الحمد ﷲ کہا ہے۔ تو تم جواب میں یرحمک اللہ  ضرور کہو اور اس کا بطور خاص خیال رکھو کیونکہ یہ بھی اسلام کا حق ہے۔
سنت اطفال:۔ سنت ہے کہ لڑکوں پر بھی سلام کرے۔ کیونکہ حضور اکرم ﷺ لڑکوں پر گذرے تو سلام کیا آپ نے لڑکوں پر۔یہ حدیث بخاری ومسلم شریف میں موجود ہے۔ 
سنت رخصت:۔ یہ ہے کہ جب لوگوں سے رخصت ہو تو بھی سلام کرو اُن پر۔
سنت مصافحہ:۔ اور سنت ہے کہ مسلمان بھائی سے ملتے وقت مصافحہ کرے۔ اور مرد سے مرد مصافحہ کرے اور عورت سے عورت لیکن یہ جائز نہیں کہ عورت مرد سے مصافحہ کرے۔
سنت تعظیم:۔جو کوئی بڑا شخص جس کو دین کی عزت حاصل ہو تمہارے پاس آوے تو بہتر ہے کہ اس کی تعظیم کے لئے کھڑے ہوجاؤ۔ لیکن خود لوگوں کو یہ پسند نہ کرنا چاہئے کہ لوگ اس کے لئے کھڑے ہوں۔
سنت مجلس:۔ جب کسی مجلس میں پہونچو تو جس جگہ موقع مل جائے وہیں بیٹھ جاؤ۔ اور یہ مکروہ ہے کہ دوسروں کو اُٹھا کر تم وہاں بیٹھ جاؤ۔
سنت وسعت:۔ جب کوئی شخص آئے اور جگہ نہ ہو تو لوگوں کو چاہئے کہ ذرا مل کر بیٹھ جائیں اور آنے والے مومن کے لئے وسعت کر دیں۔
سنت اجازت:۔ اور سنت ہے کہ جب کسی کے مکان میں داخل ہو تو اول اجازت لے کر داخل ہو۔
سنت جمائی:۔ جب جمائی یا انگڑائی آئے تو چاہئے کہ منہ کو بند کرے اور منہ کھولے نہیں اور اگر منہ بند نہ کر سکے تو منہ پر ہاتھ رکھ لے۔
سنت نام:۔ سنت ہے کہ اپنی اولاد کا نام عبد اللہ  وعبد الرحمن رکھے۔ اس لئے کہ حضرت نبی ﷺ نے فرمایا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے نزدیک محبوب تر نام عبد اللہ  وعبد الرحمن ہیں۔
بیماری وغیرہ کی سنتیں
سنت عیادت:۔ یعنی بیمار پرسی کی سنت یہ ہے کہ بیمار کی مزاج پرسی کو جانا چاہئے۔
سنت واپسی:۔ یہ ہے کہ بیمار کی عیادت کے بعد جلد واپس آجائے بیمار کے پاس سے تاکہ تمہارے بیٹھنے سے وہ رنجیدہ نہ ہو، اور اس کے گھر والوں کے کام میں خلل نہ پڑے۔
سنت تسلّی:۔ بیمار کی ہر طرح سے تشفی کرنی مسنون ہے اس سے کہئے کہ انشاء اللہ  تعالیٰ تم اچھے ہوجاؤ گے اور اللہ تعالیٰ کی بڑی قدرت ہے۔ غرض اس سے ڈرانے والی بات نہ کہے۔
ہدایت:۔ رات کو بیمار پرسی جائز ہے۔ یہ جو لوگ منحوس سمجھتے ہیں غلط ہے اسی طرح جب بیمار کی خبر سنو اس وقت سے جب چاہے بیمار کی عیادت کر آئے۔ یہ ضروری نہیں کہ تین روز بیمار رہنے کے بعد عیادت کرے بلکہ جب چاہے کر آئے۔
سنت دوائى:۔ بیماری میں علاج اور دوا کرنا مسنون ہے، لیکن نظر رکھے اللہ تعالیٰ پر۔
سنت کلونجی:۔ کلونجی اور شہد سے علاج و دوا کرنا سنت ہے، کیونکہ ہمارے نبی جی ﷺ نے فرمایا ہے کہ ان دونوں چیزوں میں اللہ تعالیٰ نے شفا رکھی ہے، اور ان کی تعریف میں بہت سی حدیثیں وارد ہوئی ہیں۔
سنت فال:۔ سنت یہ ہے کہ جب کسی کا عمدہ نام سنو تو اسے اپنے مدعا کے مناسب اور بہتر سمجھ کر خوش ہوجاؤ، یہی فال ہے۔ بد فال لینا سخت منع ہے مثلاً سفر میں جاتے وقت گیدڑ راستہ سے ہو کر گذر جائے تو لوگ اُس دن کو چھوڑ دیتے ہیں پھر کسی دن سفر کرتے ہیں۔ مثلاً صبح کو بندر کا نام نہیں لیتے اُن کو برائی کا باعث سمجھتے ہیں، یہ سب منع ہے اور بہت بُرا ہے کسی آدمی کو منحوس سمجھنا۔ اور یہ بھی غلطی ہے کہ فلاں مکان کی وجہ سے ہم کو مرض آیا، یا نقصان ہوا۔
سنت موت:۔ سنت یہ ہے کہ میّت کے دفن میں جلدی کی جائے۔
سنت قبر:۔ یہ ہے کہ قبر پر پانی ڈالیں۔ اور قبر بہت اونچی نہ بنائیں اور پختہ قبر نہ بنائیں۔
سنت طعام:۔ سنت ہے کہ میّت کے رشتہ داروں کو کھانا دیا جائے۔ لیکن یہ خیال رہے کہ تمام برادری اور رشتہ داروں کو کھلانا جائز نہیں بلکہ وہی لوگ کھاویں جو کھانے میں میت والوں کے شریک ہیں۔ اور کھانے میں ناموری و دکھلاوا جائز نہیں بلکہ جو کچھ موجود ہو وہی دیا جائے۔ 
یہ سنت کی وہ باتیں ہیں جن پر عمل کرنے سے آدمی نجات پاتا ہے اور محبوب ہوتا ہے اللہ کی طرف۔
 پس اے مسلمانو! عمل کرو شوق سے اور دعا کرو کہ سنت کا طریقہ نصیب ہو ہم سب کو اور آخرت میں ہم سب حضور اکرم ﷺ کے ساتھ ہوں۔ آمین
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 مقدمہ 1 1
3 منزل 2 2
4 صبح و شام كى مسنون دعائىں 4 1
5 ہر چىز سے کفاىت کا نبوى نسخہ 4 4
6 فضىلت 4 4
7 دنىا وآخرت کے کاموں پر کفاىت کا نبوى نسخہ (سات مرتبہ پڑھىں) 4 4
8 فضىلت 4 4
9 جہنم سے برأت کا نبوى نسخہ (چار مرتبہ پڑھىں) 4 4
10 اپنے لئے اللہ کى نعمتوں کو مکمّل فرمانے کا نبوى نسخہ (تىن مرتبہ پڑھىں) 4 4
11 دن اور رات کى نعمتوں کا شکر ادا کرنے کا نبوى نسخہ(اىک بار پڑھىں) 4 4
12 دنىا وآخرت کى بھلائىاں مانگ لىنے کا نبوى نسخہ (اىک بار پڑھ لىں) 4 4
13 ناگہانى مصىبت سے بچاؤ کا نبوى نسخہ 5 4
14 تمام مخلوق کے شر سے حفاظت(تىن بار) 5 4
15 جب کسى خبر کا انتظار ہو(اىک بار پڑھىں) 5 4
16 ہر طرح کى عافىت کا سوال 5 4
17 جنت مىں داخل ہونے کا نبوى نسخہ (اىک بار پڑھىں) 5 4
18 ہر قسم کى عافىت کا نبوى نسخہ (اىک بار پڑھىں) 5 4
19 زوالِ غم اور ادائىگىِ قرض کا نبوى وظىفہ 5 4
20 جہنم سے خلاصى پانے کا نبوى نسخہ(سات مرتبہ پڑھىں) 6 4
21 اللہ سے اس کى شان کے مطابق اجر لىنے کا نبوى نسخہ 6 4
22 مصىبتوں سے نجات حاصل کرنے کا نبوى نسخہ (اىک بار پڑھىں) 6 4
23 دن اور رات کے خىر پانے اور برائىوں سے محفوظ رہنے کا نبوى نسخہ (اىک بار پڑھىں) 6 4
24 حضور﷑ کے ہاتھوں جنت مىں داخلہ 6 1
25 ذکر کے معمولات کى کمى کى تلافى کا نبوى نسخہ 6 24
26 ہربلا سے حفاظت کا نبوى نسخہ(اىک بار پڑھىں) 7 24
27 سورۂ مومن کى تىن آىتىں (اىک بار پڑھىں) 7 24
28 فرشتوں کى دعا اور شہادت کا اجر ملنے کا نبوى نسخہ 7 24
29 سارے مطالبوں کے پورا ہونے کا نبوى نسخہ 7 24
30 آسىب و سحر وغىرہ سے حفاظت کا نبوى نسخہ 7 24
31 گناہوں کو معاف کروانے اور نىکىاں حاصل کرنے کا نبوى نسخہ 7 24
32 تىن بڑى بىمارىوں سے بچنے کا نبوى آسان نسخہ 8 24
33 پانچ جملے دنىا کىلئے ،پانچ آخرت کے لئے 8 24
34 اللہ تبارک وتعالىٰ کے ننانوے نام 9 24
35 مستجاب الدعوات ہونے کا نبوى نسخہ 9 24
36 حمدو ودرود بہترىن انداز مىں 9 24
37 اىک ہزار دن تک اجر 9 24
38 مندرجہ ذىل دعا تىن مرتبہ پڑھ لىجئے آپ کے سارے گناہ معاف 9 24
39 بىمارى اور تنگدستى دور کرنے کا نبوى نسخہ 10 1
40 بىمارى سے شفا ىابى کى دعا 10 39
41 سونے کے لئے بستر پر جاتے وقت 10 39
42 نىند سے بىدار ہوتے وقت 10 39
43 بىت الخلاء جاتے وقت 10 39
44 بىت الخلاء سے نکلتے ہوئے 10 39
46 وضو کے دوران 10 39
47 وضو کے بعد 10 39
48 غسل سے پہلے 11 39
49 مسجد مىں داخل ہوتے وقت 11 39
50 مسجد سے باہر نکلتے وقت 11 39
51 اذان کى آواز سن کر 11 39
52 فرض نماز سے سلام پھىرنے کے بعد 11 39
53 گھر مىں داخل ہوتے وقت 11 39
54 افطار کے وقت 11 39
55 کھانے کے بعد 11 39
56 اگر کھانا کسى اور نے کھلاىا ہو 11 1
57 کپڑے بدلتے وقت 12 56
58 جب کسى دشمن کا خوف ہو 12 56
59 جب کوئى کام مشکل معلوم ہو 12 56
60 نىا کپڑا پہنتے وقت 12 56
61 جب بازار مىں داخل ہو 12 56
62 جب کسى سوارى پر سوار ہو 12 56
63 سفر کى دعا 12 56
64 جب کسى نئى بستى مىں داخل ہو 12 56
65 بىمار کےلئے نبى﷑ کى دعا 12 56
66 نکاح کى مبارکباد 12 56
67 جماع کے وقت 13 56
68 انزال کے وقت 13 56
69 مہىنے کا پہلا چاند دىکھ کر 13 56
70 جب غصہ آئے 13 56
71 جامع دعا 13 56
72 استخارے کى دعا 13 56
73 استخارہ کى مختصر دعا 13 56
74 ہر مجلس کے آخر مىں 14 56
75 جب آئىنہ مىں اپنا چہرہ دىکھے تو ىہ دعا مانگے 14 1
76 عورت نکاح کر کے لائے ىا خادم لائے تو پڑھے 14 75
77 حقوق والدىن ادا کرنے کى دعا 14 75
78 اسّى سال کى عبادت کا اجر 14 75
79 دعاء حضرت انس رضی اللہ عنہ 14 75
80 قتل و دىگر حوادث و آفات ، ظالم سے محفوظ رہنے کا مسنون عمل 14 75
81 نظر ِبد 14 75
82 نظر بد ختم کرنے کا وظیفہ 15 75
83 بىمارىا مصىبت زدہ کودىکھ کر ىہ دعا پڑھے 15 75
84 کفر اور شرک کى باتوں کا بىان 15 75
85 بدعتوں اور برى رسموں اور برى باتوں کا بیان 15 75
86 بڑے بڑے گناہوں کا بیان جن پر بہت سختى آئى ہے 16 75
87 نماز کا بىان 16 1
88 شرائطِ نماز 16 87
89 فرائضِ نماز 16 87
90 واجباتِ نماز 16 87
91 سنن نماز 17 87
92 مستحباتِ نماز 17 87
93 مفسدات نماز 17 87
94 مکروہاتِ نماز 18 87
95 بعض خاص نفل نمازیں : 19 87
96 تحیۃ الوضو : 19 87
97 تحیۃ المسجد 19 87
98 اشراق کی نماز 19 87
99 چاشت کی نماز 19 87
100 اوابین کی نماز : 19 87
101 تہجد کی نماز : 19 87
102 صلوٰۃ التسبىح 20 87
103 صلوٰۃ الحاجۃ 20 87
104 جنازے کا بىان 21 1
105 قریب المرگ شخص کو لا الٰہ الا اللہ کی تلقین کرنا 21 104
106 جان کنی کے وقت سورہٴ یٰسین کی تلاوت کرنا 21 104
107 میت کو غسل دینا 21 104
108 میت کو غسل دینے کا طریقہ 21 104
109 میت کو غسل دینے کی فضیلت 21 104
110 میت کو کفن پہنانا 21 104
111 نماز ِجنازہ اداکرنا 21 104
112 میت کو دفن کرنا اور مٹی ڈالنا 22 104
113 نماز جنازه كا طريقہ 22 104
114 ہر مسلمان کو اس طرح رات دن رہنا چاہیے 22 104
115 توبہ کے متعلق حضرت تھانوى رحمہ اللہ کے ارشادات 22 104
116 بعض مخصوص سورتوں کے فضائل 23 1
117 فضائل سورہ بقرہ : 23 116
118 سورۂ کہف کے فضائل 23 116
119 فضائل سورۂ ىٰس 23 116
120 فضائل سورۂ دخان 23 116
121 فضائل سورۂ واقعہ 23 116
122 فضائل سورۂ ملک 24 116
123 گلزارِ سنت 25 116
124 صبح کو جاگنے اور کام میں لگنے کی سنتیں 25 116
125 رات کی سنتیں 25 116
126 کھانے اور پینے کی سنتیں 25 116
127 سنتِ شربت:۔ 26 116
128 لباس اور کپڑے کی سنتىں 26 116
129 شادی اور نکاح کی سنتیں 26 116
130 سفر وغیرہ کی سنتیں 27 116
131 سنت کے کاموں کی تفصیل 27 116
Flag Counter