اَللّٰهُمَّ اجْعَلْنِيْ مِنَ التَّوَّابِيْنَ، وَاجْعَلْنِيْ مِنَ المُتَطَهِّرِيْنَ
ترجمہ: اے اللہ ! مجھے بہت توبہ کرنے والوں مىں اور بہت پاک رہنے والوں مىں شامل کر لىجئے (ترمذى1/77)
غسل سے پہلے
اَللّٰهُمَّ اِنِّيْۤ اَسْئَلُكَ الْجَنَّةَ وَاَعُوْذُبِكَ مِنَ النَّارِ
ترجمہ: ىا اللہ ! مىں آپ سے جنت مانگتا ہوں اور دوزخ سے آپ کى پناہ چاہتا ہوں (عمل الىوم واللىلۃ ،ابن السنى ص85)
مسجد مىں داخل ہوتے وقت
بِسْمِ اللّٰهِ وَالصَّلٰوةُ وَالسَّلَامُ عَلٰي رَسُوْلِ اللّٰهِ، اَللّٰهُمَّ افْتَحْ لِيْۤ اَبْوَابَ رَحْمَتِكَ
ترجمہ: اللہ کے نام سے اور رسول اللہ پر صلوٰۃ وسلام ہو، اے اللہ ! مىرے لئے اپنى رحمت کے دروازے کھول دىجئے۔
مسجد سے باہر نکلتے وقت
بِسْمِ اللّٰهِ وَالصَّلٰوةُ وَالسَّلَامُ عَلٰي رَسُوْلِ اللّٰهِ، اَللّٰهُمَّ اِنِّيْۤ اَسْئَلُكَ مِنْ فَضْلِكَ
ترجمہ: اللہ کے نام سے اور رسول اللہ پر صلوٰۃ وسلام ہو۔ اے اللہ ! مىں آپ سے آپ کا فضل مانگتا ہوں۔
اذان کى آواز سن کر
جب اذان کى آواز سنے تو جو کلمات مؤذن کہتا جائے وہى کلمات خود بھى دُہرائے، البتہ حَىَّ عَلَى الصَّلٰوۃ اور حَىَّ عَلَى الْفَلَاحِ کے جواب مىں لَاحَوْلَ وَلَاقُوَّةَ اِلَّا بِاللّٰهِ الْعَلِيِّ الْعَظِيْمِ کہے، اذان کے ختم پر ىہ دعا پڑھے:
اَللّٰهُمَّ رَبَّ هٰذِهِ الدَّعْوَةِ التَّآمَّةِ، وَالصَّلاَةِ القَآئِمَةِ آتِ مُحَمَّدَ نِ الْوَسِيْلَةَ وَالْفَضِيْلَةَ، وَابْعَثْهُ مَقَامًا مَّحْمُوْدَ نِ الَّذِي وَعَدْتَّهُ، اِنَّكَ لَا تُخْلِفُ الْمِيْعَادَ
ترجمہ: اے اللہ ! جو اس مکمل دعوت اور کھڑى ہونے والى نماز کا مالک ہے، حضرت محمد() کو مقام وسىلہ عطا فرما اور فضىلت عطا فرما، اور اس مقام محمود پر فائز فرما جس کا آپ نے ان سے وعدہ فرماىا ہے، بے شک آپ وعدہ خلافى نہىں فرماتے (بخارى1/126، اِنَّكَ لَا تُخْلِفُ الْمِيْعَادَ کا اضافہ بىہقى نے کىا ہے )
فرض نماز سے سلام پھىرنے کے بعد
بِسْمِ اللّٰهِ الَّذِي لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا هُوَ الرَّحْمٰنُ الرَّحِيْمُ، اَللّٰهُمَّ اَذْهِبْ عَنِّي الْهَمَّ وَالْحَزَنَ
ترجمہ: اللہ کے نام سے(مىں نے نماز پورى کى) جس کے سوا کوئى معبود نہىں اور جو رحمن و رحىم ہے ،اے اللہ ! مجھ سے فکر وتشوىش کو دور فرما دىجئے (مجمع الزوائد)
اَللّٰهُمَّ اَنْتَ السَّلَامُ، وَمِنْكَ السَّلَامُ، تَبَارَكْتَ يَا ذَا الْجَلَالِ وَالْاِكْرَامِ
ترجمہ: اے اللہ ! آپ (ہمىشہ) سلامت رہنے والے ہىں، اور آپ ہى سے (ہر اىک کو) سلامتى ملتى ہے، اور اے ذوالجلال والاکرام آپ بہت برکت والے ہىں (ترمذى ،ابن ماجہ)
لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لاَ شَرِيْكَ لَهٗ، لَهٗ الْمُلْكُ، وَلَهُ الْحَمْدُ، وَهُوَ عَلٰى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيْرٌ، اَللّٰهُمَّ لاَ مَانِعَ لِمَا اَعْطَيْتَ، وَلاَ مُعْطِيَ لِمَا مَنَعْتَ، وَلَا يَنْفَعُ ذَا الْجَدِّ مِنْكَ الْجَدُّ
ترجمہ: اللہ کے سوا کوئى معبود نہىں ،و ہ تنہا ہے اس کا کوئى شرىک نہىں، سلطنت اسى کى ہے ،تعرىف اسى کى ہے اور وہ ہر چىز پر قادر ہے، اے اللہ ! جو چىز آپ عطا فرمائىں اسے روکنے والا کوئى نہىں، اور جو چىز آپ روک لىں اسے دىنے والا کوئى نہىں، اور کسى با رُتبہ شخص کو اس کا رُتبہ آپ کے مقابلے مىں کوئى فائدہ نہىں پہنچا سکتا۔
(بخارى ومسلم)
گھر مىں داخل ہوتے وقت
اَللّٰهُمَّ اِنِّيۤ اَسْاَلُكَ خَيْرَ الْمَوْلَجِ، وَخَيْرَ الْمَخْرَجِ، بِسْمِ اللّٰهِ وَلَجْنَا، وَبِسْمِ اللّٰهِ خَرَجْنَا، وَعَلَى اللّٰهِ رَبِّنَا تَوَكَّلْنَا
ترجمہ: اے اللہ ! مىں آپ سے داخل ہونے کى بھلائى مانگتا ہوں اور نکلنے کى بھلائى مانگتا ہوں، اللہ کے نام سے ہم داخل ہوئے اور اللہ کے نام ہى سے نکلے اور اللہ ہى پر جو ہمارا پروردگار ہے ہم نے بھروسہ کىا (ابوداود)
افطار کے وقت
اَللّٰهُمَّ لَكَ صُمْتُ وَعَلٰى رِزْقِكَ اَفْطَرْتُ
ترجمہ: ىا اللہ ! مىں نے آپ کے لئے روزہ رکھا اور آپ کے رزق پر افطار کىا (مراسىل ابوداود1/124)
کھانے کے بعد
اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ الَّذيۤ اَطْعَمَنَا وَسَقانَا وَجَعَلَنَا مُسْلِمِيْنَ
ترجمہ: تمام تعرىفىں اللہ کے لئے ہىں جس نے ہمىں کھلاىا اور پلاىا اور ہمىں مسلمان بناىا(الاذکار للنووى1/236)
اگر کھانا کسى اور نے کھلاىا ہو
اَللّٰهُمَّ اَطْعِمْ مَنْ اَطْعَمَنِيْ، وَاسْقِ مَنْ سَقَانِيْ