" جو شخص ہر رات میں سورہ واقعہ پڑھا کرے وہ کبھی فاقہ میں مبتلا نہیں ہوگا"۔
فضائل سورۂ ملک
اس سورت کو حدیث میں واقىہ اور منجیہ بھی فرمایا ہے۔ واقیہ کے معنے بچانے والی اور منجیہ کے معنے نجات دینے والی، حدیث میں ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ہی المانعة المنجیۃ تنجیہ من عذاب القبر، یعنی یہ سورت عذاب کو روکنے والی اور عذاب سے نجات دینے والی ہے۔ یہ اپنے پڑھنے والے کو عذاب قبر سے بچا لے گی (رواہ الترمذی و قال حدیث حسن غریب از قرطبی)
اور حضرت ابن عابس رضى اللہ عنہ سے رواىت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ میرا دل چاہتا ہے کہ سورہ ملک ہر مومن کے دل میں ہو (ذکرہ الثعلبی) اور حضرت ابوہریرہ رضى اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ کتاب اللہ میں ایک ایسی سورت ہے جس کی آیتیں تو صرف تیس ہیں قیامت کے روز یہ ایک شخص کی سفارش کرے گی یہاں تک کہ اس کو جہنم سے نکال کر جنت میں داخل کر دے گی اور وہ سورہ تبارک الذى ہے۔
(قرطبی - از ترمذی) (ماخوذ از معارف القرآن)