Deobandi Books

منزل اور مسنون دعائیں

1 - 27
منزل اور مسنون دعائیں 
مرتب :مفتی خلیل احمد عفی عنہ 
دارُ الافتاء والتحقیق معہد الترمذی لاہور
مقدمہ
نحمده ونصلي و نسلم على رسوله الكريم. اما بعد ف
أعوذبالله من الشيطن الرجيم

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ {لَقَدْ خَلَقْنَا الْإِنْسَانَ فِي كَبَدٍ } [البلد: 4]
”تحقىق پىدا کىا ہم نے انسان کو مشقت مىں“
اللہ تعالىٰ نے انسان کو دنىا مىں طرح طرح کے آزمائشوں مىں مبتلا فرماىا ہے۔ کبھى کسى جسمانى بىمارى مىں مبتلا ہے تو کبھى کسى معاشى مسئلے کى وجہ سے پرىشان ہے، کبھى کسى دشمن کا خوف ہے تو کبھى اپنى ہى اولاد کى طرف سے پرىشانى کا سامنا ہے،چاروں طرف سے آلام و مصائب اس کو گھىرے ہوئے ہىں ۔کہىں ظاہرى دشمن سے واسطہ ہے اور کہىں نادىدہ دشمن سے ، شىاطىن و جنات اس پر مسلط ہىں اور اسے طرح طرح کى پرىشانىوں مىں مبتلا کرتے رہتے ہىں۔
 لىکن اللہ سبحانہ و تعالىٰ کى ذات غفور و رحىم نے ان تمام مسائل مىں اسے بے ىارومددگار نہىں چھوڑا بلکہ ہر مسئلے کا حل بتلاىا ہے۔ جس طرح جسمانى امراض کے لىے دوائىں پىدا فرمائىں اسى طرح شىطانى اثرات سے حفاظت کىلئے بھى اعمال بتلائے۔ اور ان اعمال مىں اىک انتہائى مؤثر اور مسنون عمل ”منزل“ کا ہے جو نبى اکرم ﷑ سے منقول ہے، اور روحانى امراض کے ساتھ ساتھ جسمانى امراض کا بھى علاج ہے۔ ذىل مىں ان احادىث کا ترجمہ نقل کىا جاتا ہے:
 (1)حضرت عبد الرحمن بن ابى لىلىٰؒ فرماتے ہىں کہ مجھ سے حضرت ابى بن کعب رضى اللہ عنہ بىان فرماتے ہىں ، مَىں نبى اکرم﷑کى خدمت اقدس مىں بىٹھا ہوا تھا کہ اىک اعرابى آکر کہنے لگا: اے اللہ کے نبى ( ﷑) مىرا اىک بھائى ہے جسے شدىد تکلىف ہورہى ہے ، آپ نے پوچھا اُسے کىا تکلىف ہے؟ اعرابى نے کہا اُسے آسىب کا اثر ہوگىا ہے، آپ نے فرماىا اُسے مىرے پاس لاؤ، وہ اعرابى گىا اور بھائى کو لا کر حضور﷑ کے سامنے بٹھا دىا، آپ نے اس پر (مندرجہ ذىل) آىات پڑھ کر دم کىا، سورۂ فاتحہ، سورۂ بقرہ کے شروع کى چار آىتىں اور ىہ دو آىتىں  وَإِلَهُكُمْ إِلَهٌ وَاحِدٌ لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ الرَّحْمَنُ الرَّحِيمُ آىۃ الکرسى، سورۂ بقرہ کى آخرى تىن آىتىں، سورۂ آل عمران کى اىک آىت  شَهِدَ اللَّهُ أَنَّهُ لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ سورۂ اعراف کى اىک آىت إِنَّ رَبَّكُمُ اللَّهُ الَّذِي خَلَقَ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضَسورۂ المومنىن کى آخرى آىت {فَتَعَالَى اللَّهُ الْمَلِكُ الْحَقُّ }سورۂ جن کى اىک آىت { وَأَنَّهُ تَعَالَى جَدُّ رَبِّنَا} سورۂ والصّافات کے شروع کى دس آىتىں، سورۂ حشر کى آخرى تىن آىتىں، قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ، قُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ ،قُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ النَّاسِ آپ کے دم کرنے سے وہ شخص اس طرح اُٹھ کھڑا ہوا گوىا اسے کوئى تکلىف ہوئى ہى نہىں تھى۔(مسند احمد:رقم 21174)
(2) حضرت علامہ ابن سىرىن رحمہ اللہ  فرماتے ہىں اىک مرتبہ ہم نے نہر تىرى کے مقام پر پڑاؤ ڈالا تو وہاں کے کچھ لوگ ہمارے پاس آکر کہنے لگے کہ تم لوگ ىہاں سے چلے جاؤ کىونکہ اس جگہ ہمارے پاس جو بھى ٹھہرتا ہے اس کا سامان لوٹ لىا جاتا ہے۔ ىہ سُن کر مىرے رفقاء تو آگے چلے گئے مَىں وہىں ٹھہرا رہا کىونکہ مجھے وہ حدىث ىاد تھى جو مجھ سے حضرت ابن عمرؓ نے حضور ﷑سے نقل کى تھى کہ آپ نے فرماىا: جو شخص رات کو (مذکورہ) 33 آىات پڑھ لے گا تو اُسے کوئى موذى درندہ اور اچانک آنے والا چور کسى قسم کا نقصان نہىں پہنچا سکے گا اور صبح تک اسے اس کى جان و مال اور اہل وعىال مىں عافىت دے دى جائے گى، جب شام ہوئى تو مَىں سوىا نہىں کىا دىکھتا ہوں کہ(کچھ لوگ) تىس سے زائد مرتبہ ننگى تلوارىں لىے ہوئے مجھ پرحملہ آور ہوئے لىکن مجھ تک نہىں پہنچ سکے، صبح کو جب مىں وہاں سے روانہ ہوا تو مجھے ان افراد مىں سے اىک بوڑھا شخص ملا اور پوچھنے لگا کہ تم انسان ہو ىا جن؟ مىں نے کہا مَىں انسان ہوں وہ بولا ىہ کىا ماجرا ہےکہ ہم تم پر ستّر مرتبہ سے زىادہ حملہ آور ہوئے لىکن تمہارے اور ہمارے درمىان لوہے کى اىک دىوار آڑے آتى رہى۔ مَىں نے اُس بوڑھے کو وہ حدىث شرىف (جو حضرت ابن عمرؓ سے33 آىات والى سنى تھى ) بتلائى۔ وہ 33 آىات درج ذىل ہىں سورۂ بقرہ کے شروع کى چار آىتىں مُفْلِحُوْنَ تک ، آىت الکرسى اور اس کے بعد کى دو آىتىں خَالِدُونَ تک ، سورۂ بقرہ کى آخرى تىن آىتىں (لِلَّهِ مَا فِي السَّمَاوَاتِ وَمَا فِي الْأَرْضِ)سے لے کر آخر سورت تک، سورۂ اعراف کى تىن آىتىں  (إِنَّ رَبَّكُمُ اللَّهُ الَّذِي) سے لے کر الْمُحْسِنِينَ تک ، سورۂ بنى اسرائىل کى آخرى آىتىں قُلِ ادْعُوا اللَّهَ سے لے کر آخر تک ، سورۂ وَ الصَّافّات کى شروع کى دس آىتىں لَازِبٍ  تک، سورۂ رحمٰن کى دو آىتىں يَامَعْشَرَ الْجِنِّ وَالْإِنْسِ سے لے کر فَلَا تَنْتَصِرَانِ  تک ، سورۂ حشر کى آخرى تىن آىتىں (لَوْ أَنْزَلْنَا هَذَا الْقُرْآنَ) سے لے کر آخر سورت تک، اور سورۂ جن کى دو آىتىں (قُلْ أُوحِيَ إِلَيَّ) سے لے کر شَطَطًا تک، علامہ ابن سىرىنؒ فرماتے ہىں کہ مَىں نے ىہ حدىث شعىب بن حرب سے ذکر کى تو انہوں نے فرماىا کہ ہم ان آىات کو ”آىاتِ حرز “ کہتے ہىں، کہا جاتا ہے کہ ان مىں سو بىمارىوں سے شفاء ہے، انہوں نے بىمارىوں مىں جنون، جذام اور برص کا نام لے کر ذکر کىا، مُحمَّد بن على ؒ کہتے ہىں کہ مَىں نے ىہ آىات خاندان کے اىک بڑے مىاں پر دم کىں جنہىں فالج ہوگىا تھا تو اللہ تعالىٰ نے ان سے فالج دور کر دىا۔(الدر المنثور 1/150)
(3)   حضرت عبد الرحمن بن ابى لىلىٰ اپنے والد ابولىلىٰؓ سے رواىت کرتے ہىں کہ آپ نے فرماىا: مَىں نبى اکرم ﷑کے پاس بىٹھا ہوا تھا کہ آپ کے پاس اىک اعرابى آکر کہنے لگا: مىرے اىک بھائى کو شدىد تکلىف ہے، آپ نے پوچھا تمہارے بھائى کو کىا تکلىف ہے؟ اس نے کہا اُسے آسىب کا اثر ہوگىا ہے، آپ نے فرماىا جاؤ اُسے مىرے پاس لے کر آؤ، ابو لىلىٰ کہتے ہىں وہ اعرابى اپنے بھائى کو لاىا اور حضور علىہ السلام کے سامنے بٹھا دىا۔ مَىں نے سنا کہ آپ نے اس پر درج ذىل آىات پڑھ کر دم کىا، سورۂ فاتحہ، سورۂ بقرہ کے شروع کى چار آىتىں اور دو آىتىں سورۂ بقرہ کے درمىان کى ىعنى { وَإِلَهُكُمْ إِلَهٌ وَاحِدٌ }آىۃ الکرسى، تىن آىتىں سورۂ بقرہ کے آخر کى، اور اىک آىت سورۂ آل عمران کى۔ مىرا خىال ہے کہ وہ آىت   شَهِدَ اللَّهُ أَنَّهُ لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ ہے۔ اىک آىت سورۂ اعراف کى ىعنى { إِنَّ رَبَّكُمُ اللَّهُ الَّذِي }اور اىک آىت سورۃ المؤمنون کى ىعنى { وَمَنْ يَدْعُ مَعَ اللَّهِ إِلَهًا آخَرَ }اىک آىت سورۂ جن کى ىعنى { وَأَنَّهُ تَعَالَى جَدُّ رَبِّنَا مَا اتَّخَذَ صَاحِبَةً وَلَا وَلَدًا }اور دس آىتىں سورۂ  والصَّافَّاتِ کے شروع کى اور تىن آىتىں سورۂ حشر کے آخر کى اور قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ، قُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ ،قُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ النَّاسِ  آپ کے دم کرنے کے بعد وہ شخص صحىح ہو کر اىسے اُٹھ کھڑا ہوا کہ اسے کوئى تکلىف نہ رہى۔(ابن ماجہ، رقم: 3549)
فائدہ: اس منزل مىں فقط وہ آىات ذکر کى گئى ہىں جن کا ان احادىث مىں ذکر ہے۔ عام نسخوں مىں جو زائد آىات ہىں وہ حذف کر دى گئى ہىں۔ از مرتب عفى اللہ عنہ وعافاہ
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 مقدمہ 1 1
3 منزل 2 2
4 صبح و شام كى مسنون دعائىں 4 1
5 ہر چىز سے کفاىت کا نبوى نسخہ 4 4
6 فضىلت 4 4
7 دنىا وآخرت کے کاموں پر کفاىت کا نبوى نسخہ (سات مرتبہ پڑھىں) 4 4
8 فضىلت 4 4
9 جہنم سے برأت کا نبوى نسخہ (چار مرتبہ پڑھىں) 4 4
10 اپنے لئے اللہ کى نعمتوں کو مکمّل فرمانے کا نبوى نسخہ (تىن مرتبہ پڑھىں) 4 4
11 دن اور رات کى نعمتوں کا شکر ادا کرنے کا نبوى نسخہ(اىک بار پڑھىں) 4 4
12 دنىا وآخرت کى بھلائىاں مانگ لىنے کا نبوى نسخہ (اىک بار پڑھ لىں) 4 4
13 ناگہانى مصىبت سے بچاؤ کا نبوى نسخہ 5 4
14 تمام مخلوق کے شر سے حفاظت(تىن بار) 5 4
15 جب کسى خبر کا انتظار ہو(اىک بار پڑھىں) 5 4
16 ہر طرح کى عافىت کا سوال 5 4
17 جنت مىں داخل ہونے کا نبوى نسخہ (اىک بار پڑھىں) 5 4
18 ہر قسم کى عافىت کا نبوى نسخہ (اىک بار پڑھىں) 5 4
19 زوالِ غم اور ادائىگىِ قرض کا نبوى وظىفہ 5 4
20 جہنم سے خلاصى پانے کا نبوى نسخہ(سات مرتبہ پڑھىں) 6 4
21 اللہ سے اس کى شان کے مطابق اجر لىنے کا نبوى نسخہ 6 4
22 مصىبتوں سے نجات حاصل کرنے کا نبوى نسخہ (اىک بار پڑھىں) 6 4
23 دن اور رات کے خىر پانے اور برائىوں سے محفوظ رہنے کا نبوى نسخہ (اىک بار پڑھىں) 6 4
24 حضور﷑ کے ہاتھوں جنت مىں داخلہ 6 1
25 ذکر کے معمولات کى کمى کى تلافى کا نبوى نسخہ 6 24
26 ہربلا سے حفاظت کا نبوى نسخہ(اىک بار پڑھىں) 7 24
27 سورۂ مومن کى تىن آىتىں (اىک بار پڑھىں) 7 24
28 فرشتوں کى دعا اور شہادت کا اجر ملنے کا نبوى نسخہ 7 24
29 سارے مطالبوں کے پورا ہونے کا نبوى نسخہ 7 24
30 آسىب و سحر وغىرہ سے حفاظت کا نبوى نسخہ 7 24
31 گناہوں کو معاف کروانے اور نىکىاں حاصل کرنے کا نبوى نسخہ 7 24
32 تىن بڑى بىمارىوں سے بچنے کا نبوى آسان نسخہ 8 24
33 پانچ جملے دنىا کىلئے ،پانچ آخرت کے لئے 8 24
34 اللہ تبارک وتعالىٰ کے ننانوے نام 9 24
35 مستجاب الدعوات ہونے کا نبوى نسخہ 9 24
36 حمدو ودرود بہترىن انداز مىں 9 24
37 اىک ہزار دن تک اجر 9 24
38 مندرجہ ذىل دعا تىن مرتبہ پڑھ لىجئے آپ کے سارے گناہ معاف 9 24
39 بىمارى اور تنگدستى دور کرنے کا نبوى نسخہ 10 1
40 بىمارى سے شفا ىابى کى دعا 10 39
41 سونے کے لئے بستر پر جاتے وقت 10 39
42 نىند سے بىدار ہوتے وقت 10 39
43 بىت الخلاء جاتے وقت 10 39
44 بىت الخلاء سے نکلتے ہوئے 10 39
46 وضو کے دوران 10 39
47 وضو کے بعد 10 39
48 غسل سے پہلے 11 39
49 مسجد مىں داخل ہوتے وقت 11 39
50 مسجد سے باہر نکلتے وقت 11 39
51 اذان کى آواز سن کر 11 39
52 فرض نماز سے سلام پھىرنے کے بعد 11 39
53 گھر مىں داخل ہوتے وقت 11 39
54 افطار کے وقت 11 39
55 کھانے کے بعد 11 39
56 اگر کھانا کسى اور نے کھلاىا ہو 11 1
57 کپڑے بدلتے وقت 12 56
58 جب کسى دشمن کا خوف ہو 12 56
59 جب کوئى کام مشکل معلوم ہو 12 56
60 نىا کپڑا پہنتے وقت 12 56
61 جب بازار مىں داخل ہو 12 56
62 جب کسى سوارى پر سوار ہو 12 56
63 سفر کى دعا 12 56
64 جب کسى نئى بستى مىں داخل ہو 12 56
65 بىمار کےلئے نبى﷑ کى دعا 12 56
66 نکاح کى مبارکباد 12 56
67 جماع کے وقت 13 56
68 انزال کے وقت 13 56
69 مہىنے کا پہلا چاند دىکھ کر 13 56
70 جب غصہ آئے 13 56
71 جامع دعا 13 56
72 استخارے کى دعا 13 56
73 استخارہ کى مختصر دعا 13 56
74 ہر مجلس کے آخر مىں 14 56
75 جب آئىنہ مىں اپنا چہرہ دىکھے تو ىہ دعا مانگے 14 1
76 عورت نکاح کر کے لائے ىا خادم لائے تو پڑھے 14 75
77 حقوق والدىن ادا کرنے کى دعا 14 75
78 اسّى سال کى عبادت کا اجر 14 75
79 دعاء حضرت انس رضی اللہ عنہ 14 75
80 قتل و دىگر حوادث و آفات ، ظالم سے محفوظ رہنے کا مسنون عمل 14 75
81 نظر ِبد 14 75
82 نظر بد ختم کرنے کا وظیفہ 15 75
83 بىمارىا مصىبت زدہ کودىکھ کر ىہ دعا پڑھے 15 75
84 کفر اور شرک کى باتوں کا بىان 15 75
85 بدعتوں اور برى رسموں اور برى باتوں کا بیان 15 75
86 بڑے بڑے گناہوں کا بیان جن پر بہت سختى آئى ہے 16 75
87 نماز کا بىان 16 1
88 شرائطِ نماز 16 87
89 فرائضِ نماز 16 87
90 واجباتِ نماز 16 87
91 سنن نماز 17 87
92 مستحباتِ نماز 17 87
93 مفسدات نماز 17 87
94 مکروہاتِ نماز 18 87
95 بعض خاص نفل نمازیں : 19 87
96 تحیۃ الوضو : 19 87
97 تحیۃ المسجد 19 87
98 اشراق کی نماز 19 87
99 چاشت کی نماز 19 87
100 اوابین کی نماز : 19 87
101 تہجد کی نماز : 19 87
102 صلوٰۃ التسبىح 20 87
103 صلوٰۃ الحاجۃ 20 87
104 جنازے کا بىان 21 1
105 قریب المرگ شخص کو لا الٰہ الا اللہ کی تلقین کرنا 21 104
106 جان کنی کے وقت سورہٴ یٰسین کی تلاوت کرنا 21 104
107 میت کو غسل دینا 21 104
108 میت کو غسل دینے کا طریقہ 21 104
109 میت کو غسل دینے کی فضیلت 21 104
110 میت کو کفن پہنانا 21 104
111 نماز ِجنازہ اداکرنا 21 104
112 میت کو دفن کرنا اور مٹی ڈالنا 22 104
113 نماز جنازه كا طريقہ 22 104
114 ہر مسلمان کو اس طرح رات دن رہنا چاہیے 22 104
115 توبہ کے متعلق حضرت تھانوى رحمہ اللہ کے ارشادات 22 104
116 بعض مخصوص سورتوں کے فضائل 23 1
117 فضائل سورہ بقرہ : 23 116
118 سورۂ کہف کے فضائل 23 116
119 فضائل سورۂ ىٰس 23 116
120 فضائل سورۂ دخان 23 116
121 فضائل سورۂ واقعہ 23 116
122 فضائل سورۂ ملک 24 116
123 گلزارِ سنت 25 116
124 صبح کو جاگنے اور کام میں لگنے کی سنتیں 25 116
125 رات کی سنتیں 25 116
126 کھانے اور پینے کی سنتیں 25 116
127 سنتِ شربت:۔ 26 116
128 لباس اور کپڑے کی سنتىں 26 116
129 شادی اور نکاح کی سنتیں 26 116
130 سفر وغیرہ کی سنتیں 27 116
131 سنت کے کاموں کی تفصیل 27 116
Flag Counter