Deobandi Books

عشق مجازی عذاب دو جہاں

ہم نوٹ :

8 - 34
رحمۃ اللہ علیہ کے ساتھ اس جنگل میں رکھا جہاں بس ایک تالاب تھا، کوئی لیٹرین نہیں تھی، غسل خانہ نہیں تھا، سخت سردیوں میں ٹھنڈے پانی سے نہا نا اور دریا سے وضو کرنا اور جنگلوں میں قضائے حاجت کرنا پڑتا تھا، وہاں کوئی جاجرو تک نہیں تھا۔ گجراتی میں لیٹرین کو جاجرو کہتے ہیں، ہمارے گجراتی لوگ جاجرو سے بہت مزہ لیتے ہیں۔ میں کہتا ہوں کہ اے عاشق! کسی خوبرو کو جاجرو میں جاکر دیکھو، ان کے ظاہری ڈسٹمپر کو مت دیکھو، خلافِ پیغمبرمت چلو، ان کے اندر کچھ نہیں ہے، سب گندگیاں بھری ہوئی ہیں، بس حلال کی بیوی مستثنیٰ ہے، وہ تو نعمت ہے کیوں کہ اس سے ہماری اولاد،نسل اور بچے عالم، حافظ پیدا ہوتے ہیں، اولیاء اللہ پیدا ہوتےہیں جو ہماری مغفرت کا ذریعہ ہیں۔
یہ بتادیا کہ آج سید سلیمان صاحب بیٹھے ہیں، ان سے پوچھ لو، انہوں نے پھولپور کا جغرافیہ دیکھا ہوا ہے، مجھے اتنا مجاہد ہ ہوا کہ اب میں اس کے تصور سے کانپتا ہوں، مگر اللہ تعالیٰ کی رحمت کا شکر گزار ہوں، مجھے کوئی فخر نہیں، میرا کوئی کمال نہیں، اللہ تعالیٰ نے مجھے صبر        و قوت دی تھی اور شیخ کی محبت دی تھی جس کی وجہ سے ہم دن کے ایک بجے تک بغیر ناشتہ کیے رہتے تھے اور قضائے حاجت کے لیے جنگل میں جاتے تھے، تالاب و دریا کے ٹھنڈے پانی میں نہاتے تھے، سردی کے مہینے میں غوطہ مارتے تھے تو بے ہوش ہوجاتے تھے، جسم ہل جاتا تھا، پھر آنکھیں کھولتے تھے، لیکن کیاکرتے، بابا نے نہ غسل خانہ بنوایا تھا نہ لیٹرین تھا، وہ جنگل کی دیہاتی زندگی تھی مگر اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ حضرت کی آہ وفغاں نے مجھے اپنے پاس روکے رکھا، جب حضرت اللہ! کہتے تھے تو اتنا مزہ آتا تھا جیسے دونوں جہاں مل گئے ہیں۔
بعض لوگوں نے کہا کہ جس طرح اختر اپنے شیخ کے ساتھ یہاں رہتا ہے ہمارا تو ایک دن گزارنا بھی مشکل ہے۔ آپ خود سوچ لیں کہ بارش ہورہی ہے، سردی کا مہینہ ہے، حضرت کے یہاں لیٹرین بھی نہیں تھا، اب جنگل میں جاؤ، تالاب پر وضو کرو اور چوں کہ جوانی کا زمانہ تھا تو اگر غسل فرض ہوجائے تو سخت سردی میں تالاب کے ٹھنڈے یخ پانی میں نہاؤ، اور اس تالاب میں سینکڑوں جونکیں تھیں، نہاتے ہوئے ہاتھ پیروں کو حرکت دیتے رہو تاکہ کوئی جونک نہ چمٹ جائے،اگر ایک جونک بھی لپٹ جائے تو چھڑانا مشکل ہوجاتا ہے، وہ سارا خون 
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 اللہ کو خوش کرنے کے لیے جان کی بازی لگا دیں 6 1
3 اللہ تعالیٰ کے پیار کی لذت 6 1
4 محبتِ شیخ میں حضرت والا رحمۃ اللہ علیہ کے مجاہدات 7 1
5 اہل اللہ کی عبادات کا عالَم 9 1
6 مولانا شاہ محمد احمد صاحب کی مجلس کی ایک جھلک 11 1
7 موت سے پہلے موت کی تیاری 12 1
8 جعلی مرید کی علامات 13 1
9 دلِ تباہ کی حلاوتِ ایمانی سے تعمیر 15 1
10 لذتِ نورِ تقویٰ 17 1
11 بے مثل خوشی کا راز 17 1
12 حسینوں سے فرار اور قرار کی انوکھی شرح 18 1
13 عشقِ مجازی کا انجام 20 1
14 عشقِ مجازی عذابِ الٰہی ہے 21 1
15 خواتین کو ملازم نہ رکھیں 22 1
16 بدنظری کے نتیجے میں کفار سے شادی کا شاخسانہ 23 1
17 مستحق خواتین کی مدد کا طریقہ 24 1
18 خواتین کو نوکری نہ دینا معاشرہ کے لیے بھی مفید ہے 24 1
19 میراث میں خواتین کو آدھا حصہ دینے کی ایک حکمت 25 1
20 نامحرموں سے مجرمانہ محبت 26 1
21 اللہ والوں کی دعاؤں کا اثر 27 1
22 سلسلۂ اہلِ حق میں بیعت ہونے کا فائدہ 27 1
23 عشق مجازی کے نقصانات 28 1
24 عشقِ مجازی احمقانہ گناہ ہے 29 1
25 روحانی نابالغ کون ہیں؟ 30 1
Flag Counter